کجھورکی افادیت سے کوئی انکار نہیں کرتا ہے۔ کجھور اپنے اندرصحت سے متعلق بہت سےفوائد رکھتی ہے۔کجھور وٹامنز،غذائیت اور فائبر سے مالامال ہوتی ہے۔کجھور ذائقے میں میٹھی ہوتی ہے۔ رمضان کریم میں یہ بازاروں میں کثرت سے پائی جاتی ہے۔ اس کے صحت سے متعلق ہمیں کونسے فوائدحاصل ہوتے ہیں؟ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں تو یہ بلاگ لازمی پڑھیں۔
۔ 1 کجھور کے صحت سے متعلق فوائد
کجھور جو ہمیں فوائد فراہم کرتی ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
۔ 1 کولیسٹرول کی کم سطح
کیا آپ جانتے ہیں کہ کجھوروں میں کولیسٹرول کی بہت کم مقدار پائی جاتی ہے۔ ان میں بہت کم چکنائی ہوتی ہے اگر آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو کجھور کا استعمال کریں۔
۔ 2 پروٹین سے مالامال
کجھور پروٹین سے بھرپور ہوتی ہے۔ وہ لوگ جو روزانہ ورزش کرتے ہیں ان کو وٹامنز بی1، وٹامن بی2 اور وٹامن بی 3 کھانے کو کہا جاتا ہے۔ کجھور ان تمام وٹامن کا بہترین ذریعہ ہیں۔ ہم بہترین پروٹین کجھوروں سے حاصل کرسکتے ہیں۔
۔ 3 ہڈیوں کی صحت
کجھور ہڈیوں کی صحت کو بہتر بناتی ہے۔اس میں میگنیشیم، آئرن، سیلینیم اچھی خاصی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔، جو آسٹیوپروسس کی حالت کو روکنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
۔ 4 کجھور اعصابی نظام کے لئے
یہ پوٹاشیم سے بھرپور ہوتی ہیں۔ جو ہمارے اعصابی نظام کے لئے بہترین ہوتے ہیں۔ پوٹاشیم کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے اور فالج کے خطرے کو روکتا ہے۔ ان سے ہمارا اعصابی نظام مضبوط ہوتا ہے۔ اگر آپ کو پٹھوں کی کمزوری ہے تو آپ کجھور کا استعمال کریں۔
۔ 5 آئرن سے مالامال
کجھور میں آئرن اچھی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ آئرن کی وجہ سے ہمارے دانت مضبوط ہوتے ہیں۔ آئرن کی کمی کی وجہ سے ہمیں بہت سی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انیمیا کی بیماری بھی آئرن کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ سانس لینے میں تکلیف بھی آئرن کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ یہ خون کو صاف کرتی ہے۔ اس لئے دن میں اسکا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔
۔ 6 نظام انہظام کے لئے
کجھور نظام انہظام کے لئے بہت اچھی ہوتی ہیں۔ اس میں اعلی مقدار میں فائبر پایا جاتا ہے۔ اس سے قبض کی پریشانی دور ہوتی ہے۔ قبض سے تمام بیماریوں کا آغاز ہوتا ہے۔ اس لئے اس کا استعمال آپ کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔
۔ 7 جلد کو بہتر بناتی ہے
کجھور جلد کے لئے بہت مفید ہے۔ اس میں وٹامن سی اور ڈی ہماری جلد میں لچک پیدا کرتا ہے۔ اگر آپ جلدی پریشانیوں کا شکار ہیں تو آپ کجھور کا استعمال یقینی بنائیں۔
۔ 8 اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور
کجھوریں اینٹی اکسیڈنٹس سے مالا مال ہوتی ہیں۔ یہ ہمارے خلیوں کو فری ریڈیکلز کے نقصان سے بچاتی ہیں۔ جو ہمارے جسم میں نقصان دہ رددعمل کا سبب بنتی ہیں۔ یہ دل اور دماغ کی صحت کے لئے بھی بہت مفید ہوتے ہیں۔
۔ 9 ذیابیطس کے لئے
ذیابیطس جو ایک بہت عام بیماری ہے۔ اس کے علاج کے لئے انسولین اور ادویات کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ کجھور بلڈ شوگر اور چکنائی کی سطح کو کنٹرول کرتی ہے۔ لیکن آپ ڈاکٹر کے مشورے کے بعد ہی استعمال کریں۔
۔ 10 توانائی کو بڑھاتی ہے
کجھوریں توانائی کا اچھا ذریعہ ہیں۔ روزہ رکھنے کے بعد اس کا استعمال آپ کو انرجی دیتا ہے۔
۔ 2 کھجور کے دیگر فوائد
۔ 1 اس میں پوٹاشیم کی اچھی مقدار ہوتی ہے جو بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتی ہے۔
۔ 2 کجھور حاملہ خواتین کے لئے بہترین ہے۔
۔ 3 یہ مردانہ طاقت میں اضافہ کرتی ہے۔
۔ 4 اس میں موجود آئرن بالوں کے جھڑنے کوروکتا ہے۔
۔ 5 کجھور میں اینٹی سوزش خصوصیات پائی جاتی ہیں۔
۔ 6 فائبرکی وجہ سے قبض کو نجات ملتی ہے۔
اپنی غذا میں کھجور کو شامل کرنے کے کئی طریقے ہیں۔ آپ کھجور کو مختلف پکوانوں میں قدرتی میٹھا بنانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ کھجور تازہ پھلوں کے مقابلے میں کیلوریز میں زیادہ ہوتی ہیں اس لیے انہیں اعتدال میں کھانا بہت ضروری ہے۔ ہڈیوں کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ ہم کجھور سے صحت مند فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔ لیکن ہم بیماری کا علاج نہیں کرسکتے اس کے لئے آپ کو ڈاکٹر سے بات کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔