دیسی گھی کے فوائد سے تو ہر کوئی ہی واقف ہوگا لیکن آج کی نسل اس کو کھانازیادہ پسند نہیں کرتی۔بہت سے روائتی کھانے ہی جن میں دیسی گھی کا استعمال کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ سردیوں کے موسم میں پنجیری اور بیسن کی دال میں بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔
پرانے وقتوں کے لوگ دیسی کے کے فوائد سے واقف ہیں کیونکہ پہلے کھانوں میں دیسی گھی کا ہی استعمال کیا جاتاتھالیکن آج کی نسل دیسی کھانوں کی بجائےفاسٹ فوڈ پر اکتفا کرتی ہے۔اگرآپ دیسی گھی کے فوائد کےبارے میں جان جائیں تو یہ آپ کے لئے فائدہ ہوگا۔
Table of Content
دیسی گھی کے فوائد-
اگربات کی جائے کہ دیسی گھی اتناخاص کیوں ہے توہم آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ گائے کے دودھ سے تیار کیا جاتا ہے اور خالص ہوتا ہے۔پہلےوقتوں کی نسبت اب ملاوٹ سے پاک چیزوں کا ملنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔لیکن خالص گھی وہی ہے جو ہر ملاوٹ سےپاک ہو۔
دیسی گھی کےفوائد میں حقیقت کیا ہے آئیں ہم جانتے ہیں؛
ہاضمہ کے لئے-
اچھی صحت کے لئے ہمارے ہاضمے کا صحت مند ہونا بہت ضروری ہےکیونکہ اگرہمارا ہاضمہ یا معدہ خراب ہوگا توہم کوئی بھی خوراک کھانے سے قاصر ہوتے ہیں۔دیسی گھی کو فیٹی ایسڈ کا پاورہاوس کہاجاتا ہے۔یہ خوراک کو زیادہ اچھےطریقےسےہضم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
فیٹی ایسڈ انزائمز کو متحرک کرتے ہیں۔اس وجہ سے یہ ہاضمے کے لئے بہترین ہے۔
بلڈشوگرکو کنٹرول کرتا ہے-
اکثر کہا جاتا ہے کہ بلڈشوگرکےلئے دیسی گھی فائدہ مند نہیں ہے لیکن اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔یہ ایک ایجنٹ کے طورپرکام کرتا ہے جو خون میں گلوکوز کی سطح کو متوازن کرتا ہے۔ذیابیطس کے مریضوں کو یہ تجویز دی جاتی ہے کہ وہ اپنی خوراک می دیسی گھی شامل کریں۔
بینائی کے لئے-
دیسی گھی کےفوائد میں نظرکاتیز ہونا بھی شامل ہے۔اس میں وٹامن اے موجود ہوتا ہے جو اچھی اور تیز نظر کے لئے بہترین ہے۔اس لئے اس کا استعمال لازمی کریں۔
توانائی کا ذریعہ-
دیسی گھی توانائی کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔اس میں شارٹ چین فیٹی ایسڈز موجود ہوتے ہیں۔جس میں اینٹی مائیکروبیل اور اینٹی فنگل مادہ ہے۔یہ ہمیں کسی بھی انفیکشن سے محفوظ رکھ کر انرجی فراہم کرتا ہے۔
آنتوں اور قبض کے لئے-
قبض کی بیماری ایک ایسی بیماری ہے جو تمام بیماریوں کی جڑ ہے۔اگراس سےچھٹکاراچاہتے ہیں تو آپ دیسی گھی کا استعمال لازمی کریں۔اس میں بیٹرک ایسڈکے ذرائع ہوتے ہیں جو بڑی آنت کے خلیے توانائی کےذریعے استعمال کرتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ آنتوں کی حرکت کو بہتر بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
دل کی صحت-
ہماری زندگی کا دارومدار دل کی صحت پر ہےاسلئے ہمیں دل کی صحت اور دیسی گھی کے فوائد پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔دیسی گھی کے فوائد سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔اگر ہم معتدل مقدار میں دیسی گھی کا استعمال کرتے ہیں تو یہ خراب کولیسٹرول کو ختم کرسکتا ہے۔
اس کے علاوہ یہ دل کی مجموعی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے۔
مدافعتی نظام-
بیماریوں کا مقابلہ اور ان سے لڑنے کے لئے ہمارے مدافعتی نظام کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے۔اس میں اینٹی آکسیڈنٹس کی اچھی مقدار پائی جاتی ہے۔غذائی اجزا کو جذب کرنے کی صلاحیت کی بڑھاتا ہے۔یہ دوسرے گھی کی نسبت بیمار ہونے کے امکانات کوکم کرتا ہے۔
جلد کے لئے-
دیسی گھی کے فوائد میں جلد کو بھی اچھا کرنا شامل ہے۔آپ اپنی دلکش جلد کے لئے بھی اس کا استعمال کرسکتے ہیں۔یہ گائے کے دودھ سے بنایا جاتا ہے۔نرم اور ملائم جلد کے لئے اہم کردار اد ا کرتا ہے۔
ہم دیسی گھی کے فوائد سےواقف تو ہوں گے ہونگے لیکن اگرآپ کو کوئی بھی صحت کا مسئلہ ہے توآپ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمٹ حاصل کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ اس نمبر پر 03111222398 آن لاین کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔