سونف نہ صرف خوشبو کے اعتبار سے بلکہ غذائیت کے اعتبار سے بھی بہت سے فوائد رکھتی ہے۔ ہم اس کا استعمال نہ صرف قہوہ میں کرتے ہیں بلکہ ہم اس کو چائے میں بھی شامل کرتے ہیں۔ ہم میں سے بہت سے لوگ ایسے ہونگے جو کھانا کھانے کے بعد سونف کے چند بیجوں کو اپنے منہ میں رکھتے ہیں۔
اگر ہم کھانے کے بعد سونف کے چند بیج اپنے منہ میں رکھتے ہیں تو اس کی مدد سے ہم اپنا ہاضمہ اچھا کر سکتے ہیں۔ ان کو کھانے کے بعد ہم سانس میں تازگی بھی محسوس کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کا استعمال کھانوں میں بھی کیا جاتا ہے۔ اس میں صحت کو بہتر بنانے والی غذائی خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔
اگر آپ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ ہم سونف کی مدد سے اپنی کونسی غذائی ضروریات کو پورا کرسکتے ہیں تو اس کے لئے آپ میرے ساتھ اس بلاگ پر رہیں اور سونف کی غذائیت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے مرہم کی سائٹ پہ تجربہ کار ڈاکٹر سے رابطہ کرسکتے ہیں اور کسی بھی بیماری کی صورت میں کنسلٹیشن حاصل کرنے کے لیے 03111222398 پہ کال کرسکتے ہیں
۔1 سونف کے حیرت انگیز فوائد
ہم سونف کی مدد سے کونسے فوائد حاصل کرسکتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں۔
۔1 سانس کی بدبو
بہت سے لوگ ہم میں سے ایسے ہوتے ہیں جن کو سانس کی بدبو کا مسئلہ ہوتا ہے۔ لوگ تازگی کا احساس محسوس کرنے کے لئے الائچی کا بھی استعمال کرتے ہیں لیکن سونف میں ضروری تیل موجود ہوتا ہے۔ اس میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ جو کسی بھی انفیکشن کو دور کرنے کے لئے اہم ہوتے ہیں۔
اس کے بیج ہمارے منہ میں تھوک کے اخراج کو بڑھاتے ہیں جو نقصان دہ بیکٹیریا کو مارنے میں مددگار ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ کو سانس کی بدبو کا مسئلہ ہے تو 5 سے 7 بیجوں کو منہ میں چبائیں اس سے آپ کو فائدہ حاصل ہوگا۔
۔2 ہاضمے کی صحت
سونف کے بیجوں میں ضروری تیل موجود ہوتا ہے اس سے ہمارا ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔ یہ اینٹی سوزش کے طور پر کام کرتے ہیں۔ یہ قبض، بدہضمی کو دور کرنے کے لئے اہم ہوتی ہے۔ سونف کے بیجوں میں فائبر موجود ہوتا ہے۔ جو قبض کے علاج کے لئے بہترین ہوتی ہے۔ کیونکہ متعدد مطالعات میں پتہ لگتا ہے کہ یہ دل کی صحت کے لئے اچھی ہوتی ہے۔
۔3 بلڈ پریشر کے لئے مفید
سونف کے بیجوں میں پوٹاشیم بہت زیادہ ہوتا ہے۔ یہ آپ کے دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتی ہے۔ تحقیق کے مطابق سونف کے بیج ہمارے لعاب میں نائٹریٹ کی سطح کو بڑھاتے ہیں۔ یہ ایک قدرتی عنصر جو بلڈپریشر کی سطح کو چیک کرتا ہے۔ اس لئے اپنے بلڈ پریشر کو کنٹرول میں کرنے کے لئے اس کا استعمال لازمی کریں۔
۔4 دودھ میں اضافہ
وہ مائیں جو اپنے بچوں کو دودھ پلاتی ہیں اور ان کا دودھ کم آتا ہے تو آپ سونف کا استعمال کرکے اس میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ اس لئے آپ کو اس معاملے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے آپ باقاعدگی کے ساتھ کچھ بیجوں کا استعمال کریں اور مائیں اپنے دودھ کی پیداوار میں اضافہ کریں۔
۔5 خون کو صاف
کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر آپ کا خون صاف نہیں ہے تو آپ کو جلد کے مسائل کا بھی سامنا ہوسکتا ہے۔ ہمارے خون میں جب زہریلے مرکبات موجود ہوتے ہیں تو یہ ہمارے لئے صحت کے مسائل بھی پیدا کر سکتے ہیں اس لئے اپنے خون کو صاف کرنے کے لئے سونف کا استعمال کریں۔
۔6 جلد کی ظاہری شکل
سونف کا تیل جلد کے لئے معجزانہ طور پر کام کرتا ہے۔ فری ریڈیکل کے نقصانات سے انسان محفوظ رہتا ہے۔ اس کے علاوہ جلد کے خلیوں کی صحت کو اچھا بناتی ہے۔ اس میں بہت سے معدنیات، پوٹاشیم ، سیلنیم، زنک وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ یہ تمام معدنیات خون میں آکسیجن کے توازن کو برقرار رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ ہارمونز کو بھی متوازن کرتی ہے جس کی وجہ سے ہم جلد کے مسائل یعنی کیل مہاسوں اور دھبوں سے دور رہتے ہیں۔
۔7 کینسر میں مفید
یہ ایک ایسی بیماری ہے جس میں انسان جان کی بازی ہار جاتا ہے لیکن اگر اس کا علاج اچھے طریقے سے کیا جائے تو انسان زندگی کے اچھے دنوں سے لطف اندوز ہو سکتا ہے۔ سونف کے بیجوں میں ایسے مرکبات موجود ہوتے ہیں جو کینسر سے حفاظت کرتے ہیں۔ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔
اینٹی آکسیڈنٹس خصوصیات کسی بھی انفیکشن اور فری ریڈیکلز کے کے اثر کو ضائع کرتی ہیں اور اس کے علاوہ یہ آکسیڈیٹو تناؤ کو شکست دیتی ہے اور کینسر کی نشوونما کو روکنے میں مدد کرتی ہیں۔
۔8 آنکھوں کی صحت
ایک مٹھی بھر سونف کے بیج آپ کی آنکھوں کے لئے حیرت انگیز طور پر کام کر سکتے ہیں۔ اگر آپ بھی اپنی آنکھوں کی روشنی کو بہتر کرنا چاہتے ہیں تو آپ ان کا استعمال لازمی کریں۔ ان میں وٹامن اے موجود ہوتا ہے جو آنکھوں کے لئے بہترین ہے۔ اس کے علاوہ سونف کا عرق گلوکوما کے علاج میں بھی مفید ہوتا ہے۔