سونف کے استعمال سے بلڈ پریشر پر بھی کنٹرول کریں

Reading Time: 3 minutes

سونف میں ایسے غذائی اجزا پائے  جاتے ہیں جو ہمیں بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔سونف کا استعمال زمانہ قدیم سے فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔اس کو پیٹ کی امراض کو دور کرنے کے لئے مفید بخش سمجھا جاتا ہے۔سونف گھروں میں عام پائی جاتی ہے اکثر لوگ اسکے قہوہ کا بھی استعمال کرتے ہیں۔ہم اس سے کونسے فوائد حاصل کرسکتے ہیں یہ جاننے کے لیے یہ مضمون پڑھیں۔

مزید معلومات کے لئے آپ ماہرِغذائیت سے بات کریں۔

سونف کے صحت سے متعلق فوائد-

 اس کے صحت کے متعلق بے شمار فوائدہیں۔سونف کن بیماریوں سے حفاظت کرتی ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں؛

وزن میں کمی-

سونف کے بیج کا استعمال ہمارے وزن میں کمی کو فروغ دیتا ہے۔اس کےبیج فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں۔یہ بھوک کو کنٹرول کرتی ہے۔اس کے علاوہ یہ میٹابولزم کو بہتر بناتی ہے۔اگر آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیںتو روزانہ متوازن غذااور ورزش کے ساتھ باقاعدگی کے ساتھ سونف کا استعمال کریں۔اس سے آپ کو فائدہ مند نتائج حاصل ہونگے۔

بینائی کو بہتر-

 اس میں وٹامن اے موجود ہوتا ہے۔یہ وٹامن آنکھوں کی روشنی بہتر بنانے کے لئے مفید ہے۔وٹامن اے آنکھوں کے لئے ضروری وٹامن ہے۔اس کے بیجوں کا عرق گلوکوما کے مریضوں کے لئےمفید ہے۔

کینسر سے حفاظت-

بہت سے مطالعات سے معلوم ہوا ہےکہ سونف کے بیجوں میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتیں ہیں۔جو آزاد ریڈیکلز کو غیر موثر بناتی ہیں۔اس کے بیج آکسیڈیٹیو تناؤ کو مات دیتے ہیں۔یہ ہی وجہ ہے کہ کینسر کی نشوونما میں کمی آتی ہے۔اس لئے اس میں اینٹی کینسر کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

سونف سے خون صاف ہوتا ہے-

سونف میں ضروری تیل اور ریشے خون کو صاف کرتے ہیں۔اس کے بیج ہمارے جسم سے زہریلے مواد کو نکالتے ہیں۔

بلڈ پریشر کو کنٹرول-

سونف

اس کے بیجوں میں پوٹاشیم بھرپور ہوتا ہے۔یہ آپ کی دل کی دھڑکن کی شرح اور بلڈ پریشر کو  کنٹرول کرتی ہے۔مطالعات سے معلوم ہوا ہے کہ سونف کے بیج تھوک میں نائٹریٹ کی سطح میں اضافہ کرتے ہیں۔نائٹریٹ ایک قدرتی عنصر ہے یہ بلڈ پرییشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔

ہاضمہ بہتر ہوتا ہے-

سونف کی مدد سے ہمارا نظامِ انہظام بہتر ہوتا ہے۔یہ قبض اور بدہضمی سے بچاتی ہے۔ یہ پیٹ کی گیس کا خاتمہ کرتی ہے۔اس کی مدد سے ہمارے معدے کے بہت سے مسائل حل ہوتے ہیں۔

سانس کی بدبو کا خاتمہ-

اس بیجوں میں اینٹی بیکٹریل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔جو آپ کے سانس کو تروتازہ رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔یہ دانتوں میں موجود بیکٹریا کو مارتے ہیں۔

سونف دل کی صحت کے لئے-

سونف

 یہ دل کی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔اس میں کیلشیم،میگنیشیم اور پوٹاشیم موجود ہوتا ہے۔جودل کی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔یہ فائبر سے بھی بھرپور پوتی ہے جو صحت کے لئے بہت اچھا ہے۔

ہم متوازن غذا میں سونف کا ستعمال تو کرسکتے ہیں لیکن کسی سنگین بیماری کی صورت میں ڈاکٹر سے رابطہ ضروری ہے۔اس کے لئے آپ گھر بیٹھے مرہم ڈاٹ پی کے ویب سائٹ ڈاکٹر کی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ وڈیو کنسلٹیشن یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔

The following two tabs change content below.
Avatar
I developed writing as my hobby with the passing years. Now, I am working as a writer and a medical researcher, For me blogging is more of sharing my knowledge with the common audiences