اسپغول ہر گھر کے کچن میں پایا جاتا ہے۔یہ ایسے فوائد سے مالا مال ہے جو ہماری صحت پر مثبت اثرات رکھتے ہیں۔ بہت سی غذائیں ایسی ہیں جس میں قدرت نے بہت سے فائدے رکھے ہیں۔ ہم ایسی چیزوں کا استعمال کرکے اپنی صحت میں بہتری لا سکتے ہیں اور تندرستی والی زندگی گزار سکتے ہیں۔
ہر چیز کا تناسب کے ساتھ استعمال ہمیں صحت مند فوائد دیتا ہے اگر آپ کسی بھی چیز کا ضرورت سے زیادہ استعمال کرتے ہیں تو یہ ہماری صحت کے لئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ اسی طرح اسپغول کا استعمال بھی ضرورت کے مطابق کریں تاکہ آپ کو صحت مند زندگی مل سکے۔
Table of Content
اسپغول کے صحت پر اثرات
یہ قدرت کی طرف سے ہمیں تحفہ ہے۔ ہم اس کا استعمال کرکے بہت سی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔ اسپغول کے فوائد مندرجہ ذیل ہیں؛
قبض سے نجات
یہ ایک ایسی بیماری ہے جو تمام بیماریوں کی وجہ بن سکتی ہے۔ اگر کوئی ایسا شخص جسے قبض رہتی ہے اس کو اس کا علاج جلد کر لینا چاہیے تاکہ وہ مزید صحت کے مسائل سے بچ سکے۔ جو انسان اس کا شکار ہوتے ہیں وہی جان سکتے ہیں کہ یہ آپکی صحت میں کس طرح خلل ڈال سکتی ہے۔
اسپغول قبض سے نجات دلانے میں اہم کرتا ہے۔یہ آنتوں کی صحت کے لئے اچھا ہے اس کے علاوہ یہ پاخانہ کو نرم کرتا ہے۔ جس سے پاخانے کو گزرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ اگر آپ مسلسل قبض کا شکار رہتے ہیں تو اسپغول کا استعمال لازمی کریں۔اس سے آپ کو قبض سے نجات میں مدد ملے گی۔
ذیابیطس میں مفید
شوگر یا ذیابیطس بھی ایک ایسی حالت ہے جو انسان کو اندر ہی اندر کھوکھلا کرسکتی ہے۔ اس کے اثرات ہمارے گردوں،آنکھوں اور دل پر ہوسکتے ہیں۔اس لئے روزمرہ کی زندگی میں شوگر کا توازن برقرار رکھنا بہت ضروری ہے۔ ہمیں ایسی غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے جن سے ہماری شوگر کنٹرول رہے۔
اسپغول کے فوائد میں شوگر کو کنڑول کرنا بھی شامل ہے۔ یہ ہمارے جسم سے گلوکوز جذب کرنے میں موئژ ہے۔ اس میں بہت زیادہ گھلینشیل ریشے ہوتے ہیں جو پانی میں مل کر جیل جیسا مرکب بناتے ہیں۔ نتیجہ یہ کہ آپ کے کھانے کے عملِ انہظام کو سست کرتا ہے۔
یہ ان لوگوں کے لئے بہترین ہے جن کے خون میں گلوکوز کی سطح زیادہ ہوتی ہے۔ زیادہ تر کاربوہائیڈریٹ گلوکوز کے مالیکیول کے ساتھ ٹوٹ جاتے ہیں۔ لیکن فائبر نہیں بنتا ۔ذیابیطس سے نجات پانے کے لئے اسے دوسرے کھانوں کے ساتھ ملاکر کھائیں۔
تیزابیت
یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جسے ہر کسی کو سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ ہمیں معدے کے مسائل میں مبتلا کرتا ہے۔ بہت سے لوگوں کو اسپغول استعمال کرنے کا کہا جاتا ہے کیونکہ یہ معدے کے مسائل کا حل کرتا ہے۔ ہم اپنی صحت کی بہتری کے لئے اس کا استعمال کرسکتے ہیں۔
ہم اپنی روزمرہ کی زندگی میں بہت سی مصالحہ دار چیزوں کا استعمال کرتے ہیں۔ان سے ہمارے معدے میں جلن پیدا ہوتی ہے۔ اسپغول کے استعمال کی وجہ سے ہم اس جلن کو کم کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔
کولیسٹرول کی سطح
اسپغول میں پائے جانے والے فائبر میں چکنائی کی مقدار کم ہوتی ہے۔ یہ دل کی صحت اور کولیسٹرول کی اچھی سطح کے لئے اہم ہے۔اس کے علاوہ یہ دل کی صحت کے لئے بھی بہت مفید ہے۔ اسپغول آنتوں کی دیواروں کے اردگرد پتلی تہہ بناتا ہے جو کھانے سے کولیسٹرول کو جذب کرنے میں مفید ہے۔
اس کے علاوہ یہ ہمارے جسم سے سوڈیم کو خارج کرتا ہے جو ہماری شریانوں کی صحت کے لئے اچھا بہت اچھا ہے۔ کیونکہ سوڈیم کے اخراج کی وجہ سے ہمارا بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔ اسپغول کو سیپلیمنٹ کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ہاضمہ
اچھی صحت کے لئے ہاضمے کا اچھا ہونا بہت ضروری ہے۔ اسپغول ہمارے جسم سے زہریلے مادوں کا اخراج کرتا ہے۔ پاخانہ ار پیشاب کے ذریعے اس کے اخراج میں مدد ملتی ہے۔ ان کے اخراج کی وجہ سے نہ صرف ہمارے جسم کو اچھا محسوس ہوتا ہے بلکہ ہماری جلد بھی اچھی ہوتی ہے۔
وزن میں کمی
موٹاپے اور اضافی وزن کی پریشانی بہت سے لوگوں کو ہوتی ہے۔ اسپغول میں قدرتی فائبر موجود ہوتا ہے اس میں بھوک کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ یہ کیلوریز کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہم وزن کو کم کرنے کے لئے نیم گرم پانی میں ملا کر بھی اس کا استعمال کرسکتے ہیں۔
اگر ٹوٹکے آزمانے کے باوجود بھی آپ کا وزن کم نہیں ہورہا تو آپ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔
اسپغول پروبائیؤٹک کے طور پر
پروبائیؤٹک غذائیں بڑی آنت میں موجود اچھے بیکٹریا کی نشوونما کی ذمہ دار ہیں۔ یہ ہمارے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں مدد کرتے ہیں۔ اگر آپ بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں تو اسپغول کا استعمال توازن کے ساتھ کریں۔اپغ