جامن گرمی کے موسم کی وہ سوغات ہے جو آتا تو بہت مختصر عرصے کے لیۓ ہے مگر اس کے فائدوں کو نظرانداز کرنا ممکن نہیں ہوتا ہے ۔ پرپل رنگ کا یہ پھل معتدل علاقوں میں پایا جاتا ہے ۔ بیضوی رنگ کا یہ پھل تازگی سے بھر پور اور فوائد کے اعتبار سے صحت کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے۔
اس حوالے سے کسی بھی قسم کے طبی مسئلے کی صورت میں ڈاکٹر سے آن لائن مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں۔
جامن کے طبی فوائد
یہ پھل بہت ساری بیماریوں کے لیۓ مفید اور اس کے ساتھ ساتھ کئی بیماریوں سے بچانے میں بھی بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔
کینسر سے بچاتا ہے
اس پھل کے اندر بڑی مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹ موجود ہوتے ہیں جو کہ جسم کو کینسر سے لڑنے کی طافت فراہم کرتا ہے۔ اسی وجہ سے اس کو یونانی حکماء کینسر کے خلاف لڑنے والی بوٹی کے نام سے جانتے ہیں۔
ذیابیطس کے مریضوں کے لیۓ مفید
جامن کے اندر قدرتی طور پر ذیابیطس کی دوا موجود ہوتی ہے جو کہ مریضوں کے شوگر لیول کو کم کرتی ہے۔ جامن کے اندر ایسے قدرتی مرکبات موجود ہوتے ہیں جو خون میں موجود شوگر لیول کو توڑ کر توانائی میں تبدیل کرتے ہیں جس سے خون میں موجود شوگر لیول میں کمی واقع ہوتی ہے۔
گرمی کی سوغات فالسوں کے فوائد جاننے کے لیۓ یہاں کلک کریں
دل کے دورے سے بچاتا ہے
حامن کا استعمال دل جیسے اہم عضو کے لیۓ بھی بہت مفید ہوتا ہے۔ اس میں موجود پوٹاشیم کی بڑی مقدار دل کو طاقت فراہم کرتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ دل کے دورے کے خطرات کو کم کرتا ہے۔
قبض کا خاتمہ کرتا ہے
جامن کے اندر فائبر کی بڑی مقدار ہوتی ہے جس کو جب چھلکے کے ساتھ کھایا جاتا ہے تو اس سے پرانی سے پرانی قبض کا نہ صرف خاتمہ ہوتا ہے بلکہ ہاضمے کا عمل بھی بہتر ہوتا ہے۔
ہڈیوں اور دانتوں کے لیۓ مفید
یہ غذائيت سے بھر پور ہوتا ہے جو کہ ہڈيوں اور دانتوں کے لیۓ بہت مفید ہوتا ہے۔ اس میں موجود کیلشیم اور میگنیشیم آئرن کے ساتھ مل کر نہ صرف ہڈيوں کو مضبوط کرتا ہے بلکہ ان کو بھر بھرے پن سے بھی بچاتا ہے ۔ اسی وجہ سے خاص طور پر بڑی عمر کی خواتین کے لیۓ جامن کو کھانا ان کو ہڈیوں کی کمزوری اور دانتوں میں کیڑے لگ جانے والی تکلیف سے بھی بچایا جا سکتا ہے۔
خون کی کمی کو دور کرتا ہے
جامن کے پھل کو کھانے سے سرخ خون کے خلیات بننے میں مدد ملتی ہے ۔ ایسے تمام افراد جن میں خون کی کمی ہوتی ہے اور وزن کم ہوتا ہے ۔ ایسے افراد کے لیۓ روزانہ تقریبا سو گرام تک جامن کا استعمال خون کی کمی دور کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔
قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے
ایسے تمام افراد کے لیۓ جامن کی آمد ایک خوشخبری کی طرح ہوتی ہے ۔ قیمت میں کم اور فوائد میں بھر پور اس پھل کو روزانہ استعمال کرنے سے جسم کو اس کی غذائیت سے بہت فائدہ ملتا ہے ۔ اس سے قوت مدافعت بڑھتی ہے بیماریوں سے لڑنے کی طاقت ملتی ہے۔
سانس کے مریضوں کے لیۓ
جامن میں پروٹین موجود ہوتا ہے اس کے ساتھ دوسرے اجزاء کی موجودگی گلے کی تکلیف میں آرام پہنچاتے ہیں جس سے کھانسی میں آرام ملتا ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ سانس کی نالی کی بھی صفائی کرتا ہے جس سے سانس کے مریضوں کو سانس لینے میں آسانی ہوتی ہے۔
کن افراد کو جامن کھانے میں احتیاط کرنی چاہیۓ
۔1 کسی بھی بڑے آپریشن کے بعد جامن کو کھانے میں احتیاط کرنی چاہیۓ
۔2 ذیابیطس کے مریضوں کو جامن کے استعمال میں اپنے ڈاکٹر سے لازمی مشورہ کر لینا چاہیۓ ۔ کیونکہ اس کو کھانے سے شوگر لیول میں ہونے والی کمی ایک حد سے اگر زیادہ ہو تو خطرناک بھی ثابت ہو سکتی ہے۔
۔3 جامن کو خالی پیٹ کھانے سے بھی ماہرین منع کرتے ہیں۔
۔4 ایک حد سے زيادہ جامن کھانے میں احتیاط کرنی چاہیۓ اس سے جسم اور پٹھوں میں درد کی شکایت بھی ہو سکتی ہے۔