محبت ایک ایسا رشتہ ہے جیسے محسوس کیا جاسکتا ہے۔جب کوئی انسان کسی کی محبت میں مبتلا ہوتا ہے تو اس میں تبدیلی لازمی آتی ہے ہم اس تبدیلی کو مثبت تبدیلی کہہ سکتے ہیں۔ جب ہم کسی کی محبت میں قید ہونا شروع ہوتے ہیں تو ہم خود کو اس کے مطابق کرنے کا سوچتے ہیں۔
ہم جس سے محبت کرتے ہیں اس کی پسند اور ناپسند میں ڈھلنا شروع ہوجاتے ہیں اس کام کو چھوڑنے کی کوشش کرتے ہیں جو اس کو پسند نہیں ہے۔ ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ جب ہم سچی محبت کرتے ہیں تو خود کو اس کے تابع کرتے ہیں۔ حقیقت میں یہ غلامی نہیں ہوتی یہ بس اپنی انا کو ختم کرنے کا نام ہے۔ اگر آپ ماہر نفسیات سے مشورہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو مرہم کی سائٹ پر 03111222398 پہ کال بھی کرسکتے ہیں۔
ہمیں زندگی کے ہر امتحان میں اپنے غرور اور انا کو ختم کرنے کا کہا جاتا ہے کیونکہ جن رشتوں میں انا ہوتی ہے وہ کامیاب بہت کم ہوتے ہیں۔ اس لئے اگر آپ کسی کی محبت میں قید یا مبتلا ہوتے ہیں تو اس وجہ سے آپ میں تبدیلی آتی ہے اور آپ کے دماغ کو بھی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
محبت میں مبتلا ہونے کے دماغ پر اثرات
ہم کسی کے پیار میں مبتلا ہو کر اپنے دماغ میں کیا تبدیلی محسوس کرتے ہیں آئیے ہم وہ جانتے ہیں؛ہم کسی کی محبت میں مبتلا ہو کر کیسے صحت کے فوائد حاصل کرتے ہیں ہم وہ جانتے ہیں؛
دماغ میں تبدیلی
جب ہم کسی سے پیار کرتے ہیں اپنے دماغ میں تبدیلی محسوس کرتے ہیں ہم خوشی محسوس کرتے ہیں۔ ہمارے دماغ میں ایسے کیمیکلز پیدا ہوتے ہیں جن کی وجہ سے ہم مسرت محسوس کرتے ہیں۔ جن سے آپ پیار کرتے ہیں جب وہ آپ کے آس پاس نہ ہوں تو آپ اداسی بھی محسوس کرتے ہیں۔
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ایسے احساسات تیار ہوتے ہیں جو ہمارے جذبات میں اضافہ کرتے ہیں۔ اور اس دوران آپ کو ساتھ رہنے کی خواہش بڑھتی ہے۔ خوشی کے لمحات آپ کے دماغ کے لئے فائدہ مند ہوتے ہیں۔
دماغ پر اثرات
پیار میں مبتلا ہونے کے بعد جب آپ جائز طریقے سے کسی کو اپناتے ہیں اور ازدواجی تعلقات قائم کرتے ہیں تو یہ آپ کے دماغ پر اثرات ڈالتا ہے۔ ازدواجی تعلق کا رشتہ جب شروع ہوتا ہے تو آپ کا دماغ ڈوپامائن اور نیروفیرین کو جاری کرتا ہے۔ یہ دو نیوروٹرانسمیٹر آپ کی خوشی، ہلچل کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔
ڈوپامائن
یہ آپ کے دماغ میں موجود ہوتا ہے آپ جس کے پیار میں مبتلا ہوتے ہیں اس کی کمپنی کے لئے ترستا ہے۔ آپ اس کی وجہ سے جس سے پیار کرتے ہیں اس کے بارے میں سوچتے ہیں۔آپ کو اپنی محبت کو دیکھنے کا انتظار رہتا ہے۔ دراصل دماغ میں ویسی حالت ہوتی ہے جیسے کوئی کسی چیز کا عادی ہوتا ہے۔ ہم اس کو نشے کی طرح کہہ سکتے ہیں۔
نیروفیرین
یہ آپ کی دل کی دھڑکن کو بڑھاتا ہے۔ آپ اس کی وجہ سے رات بھر جاگتے ہیں اور اس کے بارے میں سوچتے ہیں جس سے آپ محبت کرتے ہیں۔ یہ آپ کو آپ کے ساتھی کے ساتھ مشغول کردیتا ہے۔ پیار میں پڑنے کے بعد سروٹونن کی سطح کم ہوسکتی ہے۔ جو لوگ جنونی ہوتے ہیں ان میں اس کی کم سطح عام ہے۔ یہ اس بات میں حصہ ڈال سکتا ہے کہ آپ اپنے ساتھی کے بارے میں جنون کیوں محسوس کرتے ہیں یا اس کے بارے میں سوچنا کیوں نہیں بند کرتے۔
محبت کرنے کے مجموعی صحت پر فوائد
کسی سے پیار میں مبتلا ہونے کے بعد آپ کی مجموعی صحت پر بھی اثر پڑتا ہے۔ آپ اپنی صحت پر فوائد دیکھتے ہیں۔
مدافعتی نظام
محبت ہمارے مدافعتی نظام کو مضبو ط کرتی ہے۔ 2019 کے مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ پیار کی وجہ سے آپ کے مدافعتی نظام پر مثبت اثر پڑتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جو لوگ محبت میں مبتلا ہوتے ہیں ان میں انفیکشن سے لڑنے کا دفاع زیادہ ہوسکتا ہے۔
درد کو کم کرتی ہے
ہمیں 2010 کے ایک چھوٹے سے مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ رومانوی تعلقات کے مراحل میں آپ درد سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ ہمارا دماغٖ ایسے فنکشن کو جاری کرتا ہے جس کی وجہ سے ہم درد کو کم محسوس کرتے ہیں۔اگر آپ جسم کے کسی بھی حصے میں درد کا شکار ہیں تو فوری مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کریں۔
دل کی صحت
ہمیں 2013 کی ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ 35 سے 64 سال کی عمر میں دل کے دورے پڑنے کا امکان ان لوگوں میں کم تھا جو شادی شدہ تھے۔ ایک اور مطالعے سے علم ہوا ہے کہ اس انسان کا پاس موجود ہونا جس سے آپ محبت کرتے ہیں دباؤ کو کم کرسکتا ہے۔
اس کے علاوہ ہم بلڈ پریشر کو بھی کم کرسکتے ہیں۔ بلڈ پریشر بھی دل کے دورے کا باعث بنتا ہے۔ اگر آپ ایگزائٹی یا اضطراب میں مبتلا ہیں تو کسی چاہنے والے کی کمپنی حاصل کرکے آپ اس سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔