دودھ قدرت کا نور ہے۔ اس کا استعمال نہ صرف ہماری صحت کے لئے اچھا ہے، بلکہ یہ ہماری جلد کو بھی بہت سے فوائد فراہم کرتا ہے۔ کہتے ہیں روزانہ ایک سیب اور دودھ کا گلاس ہمیں ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے۔اس لئے ہمیں چاہیے کہ روزانہ ایک دودھ کا گلاس پئیں، تاکہ ہم اپنی ہڈیوں کو مضبوط بناسکیں، ہمیں دودھ کے استعمال سے بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
آپ جلد کے کسی بھی مسئلے کے حل کے لئے ایک اچھے ڈرمیٹالوجسٹ کی اپائنمنٹ بک کروا سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ مرہم پہ اس نمبر پر کال کرکے 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔ اور جلد پر دودھ کیسے کام کرتا ہے اگرآپ جاننا چاہتے ہیں تو یہ بلاگ لازمی پڑھیں۔
Table of Content
دودھ کے جلد کے لئے فوائد۔
دودھ کے ہماری جلد کو مثبت فوائد حاصل ہوتے ہیں،وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
اینٹی آکسیڈنٹ۔
دودھ میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں، جو کسی بھی قسم کے انفیکشن سے بچاتے ہیں اور اس سے محفوظ رکھتے ہیں۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ مواد ہماری جلد کی صحت اور مرمت کے لئے بہت ضروری ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ سے ہماری جلد چمکتی اور صحت مند نظر آتی ہے۔ ہمیں اپنی اچھی جلد اور دلکش جلد حاصل کرنے کے لئے اس کا استعمال لازمی کرنا چاہیئے۔
وٹامن ڈی۔
اس میں وٹامن ڈی موجود ہوتا ہے، جو ہماری صحت کے لئے انتہائی ضروری وٹامن ہے۔ وٹامن ڈی ہڈیوں کی نشوونما اور ان کی صحت کے لئے بہت ضرورری ہوتا ہے۔ یہ ہمارے جسم سے کیلشیم کو جذب کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اگر جلد کے لحاظ سے بات کی جائے تو اس میں اینٹی ایجنگ خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ اس کی وجہ سے آپ کو جوان اور خوبصورت جلد حاصل ہوسکتی ہے۔
اس کے علاوہ یہ کولیجن کی پیداوار کو بڑھاتا ہے۔
یہ جھریوں کو ختم کرتا ہے۔جلد کو فری ریڈیکلز سے بچاتا ہے۔
یہ جلد کی لچک کو برقرار رکھتا ہے۔
مہاسوں کو دور کرتا ہے۔
دھبوں اور نشانات کو مٹاتا ہے۔
وٹامن بی 6۔
یہ بھی ایک ضروری وٹامن ہے اس کی مدد سے ۔۔۔
نئی جلد کی تشکیل ہوتی ہے۔
جلد کی نمی کو برقرار اورصحت مند رکھتا ہے۔
لیکٹیک ایسڈ۔
دودھ میں لیکٹک ایسڈ پایا جاتا ہے، جو ہماری جلد کے لئے اچھا ہوتا ہے، اس کی بدولت ہماری جلد ہائیڈریٹ رہتی ہے، اس کے علاوہ یہ فری ریڈکلز سے مقابلہ کرکے ہماری جلد کو جوان رکھتا ہے۔
ریٹینول۔
اس کو وٹامن اے کی شکل سمجھا جاتا ہے اس کے علاوہ یہ اینٹی ایجنگ خصوصیات کے لئے بھی جانا جاتا ہے۔ وٹامن اے بھی ہماری آنکھوں اور جلد کے لئے اہم وٹامن ہے ،چمکتی جلد اور جوان جلد حاصل کرنے کے لئے اس کا استعمال لازمی کریں۔
سیلینیم۔
دودھ ہمیں سورج کی نقصان دہ کرنوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ گرمیوں کے موسم میں جب سن ٹین کی وجہ سے ہماری جلد جل جاتی ہے تو دودھ اس کے اثرات کو کم کرتا ہے۔اس میں اینٹی سوزش خصوصیات پائی جاتی ہیں جو کسی بھی قسم کی الرجی کا مقابلہ کرکے جلد کی مرمت میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ دودھ میں موجود سیلینیم ہمیں نقصان دہ شعاعوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
پوٹاشیم۔
یہ ہماری جلد کو نمی فراہم کرتا ہے یہ جلد کو خشک ہونے سے بچاتا ہے ۔اس کے علاوہ جلد کے پی۔ایچ لیول کو برقرار رکھتا ہے۔اس میں موجود پوٹاشیم بھی ہمیں فائدہ دیتا ہے۔
دودھ کا استعمال جلد پہ کیسے کیا جائے؟
ہم دودھ کا استعمال اپنے چہرے پر مختلف طریقوں سے کرسکتے ہیں۔
کلینزر۔
کچا دودھ سب سے اچھا کلینزر ہے۔ بازار سے مہنگے کلینزر خریدنے کی بجائے ضروری ہے کہ آپ اس کی مدد سے اپنے چہرے کو صاف کریں۔ ہم تین سے چار چمچ دودھ لے کر ایک کاٹن کی مدد سے اپنے چہرے پر لگا سکتے ہیں اور اس کا مساج کرکے ہم چمکدار جلد حاصل کرسکتے ہیں۔
ٹونر۔
یہ ایک اچھے ٹونر کے طور پر بھی استعمال ہوسکتا ہے۔ہم دودھ میں گلاب کا عرق شامل کرکے اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اگرآپ رات بھر اپنے چہرے پر اس کا لگاتے ہیں تو آپ کو اچھے نتائج مل سکتے ہیں۔ اگر آپ اچھا محسوس نہیں کرتے تو آپ ٹھنڈے پانی سے منہ دھو کے سو سکتے ہیں۔
مہاسوں کے لئے۔
اگرآپ کے چہرے پر کیل مہاسے ہیں تو آپ اس کی مدد سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔ آپ اس کے لئے دودھ میں چاول کا آٹا شامل کرکے اپنے چہرے پر لگا سکتے ہیں۔ہم یہ ماسک لگا کر رات بھر بھی چھوڑ سکتے ہیں۔
ہم دودھ کی مدد سے اپنی جلد کے لئے بہت سے فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔ کیونکہ اس میں بے شمار وٹامنز موجود ہوتے ہیں، جو ہماری ظاہری خوبصورتی کے ساتھ اندورنی صحت کا بھی خیال رکھتے ہیں۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|
![]() | ![]() |