قیلولہ صرف بچوں کے لئے نہیں ہے بلکہ یہ بالغوں کے لئے بھی بہترین سرگرمی ہے۔ قیلولے سے مراد یہ ہے دوپہر کے وسط میں مختصر وقت کے لئے جھپکی لینا یعنی سونا ہے۔ بہت سے لوگ ہم میں ایسے موجود ہونگے جو دوپہر کے قیلولے کے فوائد سے واقف ہونگے لیکن بہت سے لوگ اس سے ناواقف بھی ہونگے۔
میرے ایک عزیر جو دوپہر کے قیلولے سے نہ صرف خود کو تروتازہ محسوس کرتے ہیں بلکہ ان کو ایسے محسوس ہوتا ہے جیسے وہ مختصر وقت کے لئے نہیں بلکہ انہوں نے جیسے 2 گھنٹوں کی نیند لے لی ہو۔ یہ نہ صرف ہمارے کام کی کرگردگی کو بہتر بناتا ہے بلکہ ہمارے موڈ میں بھی بہتری لاتا ہے۔
باہر کے بہت سے ملکوں میں ایسا ہے کہ دوپہر میں آفس میں کام کرنے والے لوگوں کو وقت دیا جاتا ہے کہ وہ تھوڑی دیر کے لئے سو لیں اور وہ دوبارہ سے تروتازہ ہوجائیں۔ اگر آپ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ قیلولہ کرنے کے ہماری صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں تو یہ بلاگ لازمی پڑھئیں لیکن قیلولہ بھی لازمی کریں۔
قیلولہ کے ہماری صحت پر اثرات
اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ دوپہر کے قیلولے کے ہماری صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں تو یہ مندرجہ ذیل ہیں؛
یاداشت میں بہتری
ہم میں سے بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو چھوٹی چھوٹی چیزیں رکھ کر کہیں بھول جاتے ہیں یا وہ باتوں کو بھول جاتے ہیں اس کو یادداشت کی کمزوری کہا جا سکتا ہے۔ لیکن آپ اپنی یادداشت کو بہتر بنانے کے لئے بادام کھانے کے ساتھ ساتھ آپ کو دوپہر کے قیلولے سے بھی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔
مطالعات سے اس بات کی تحقیق ہوئی ہے کہ نیند کی مدد سے ہم ان یادوں کو بھی محفوظ کر سکتے ہیں جن کو آپ ہمشہ یاد رکھنا چاہتے ہیں۔ اس لئے اپنی یادداشت کی بہتری کے لیے قیلوے سے لازمی فائدے اٹھائیں۔ اور مختصر وقت کے لئے دوپہز میں سوئیں۔
خوشگوار موڈ
وہ افراد جو قیلولہ کرنے کے عادی ہوتے ہیں اگر وہ دن میں قیلولہ نہیں کرتے تو ان کو تھکاوٹ کا احساس ہوتا ہے اور ان کے موڈ پر فرق پڑتا ہے۔ اگر آپ اداس محسوس کر رہے ہیں تو آپ کا لیٹنا یا سونا آپ کو بہتر محسوس کروا سکتا ہے اور آپ پہلے کی طرح خوشگوار محسوس کر سکتے ہیں۔
یہ موڈ بوسٹر کی طرح کام کرتا ہے اور آپ کے موڈ کو بہتر بنانے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔ اس لئے آپ بھی دوپہر کے قیلولے کو اپنی عادات میں شامل کریں۔ تاکہ آپ اداسی کو دور کر سکیں اور موڈ کو بہتر بنا سکیں۔
الرٹ رہنے کے لئے
بہت سے لوگوں کو دوپہر کے کھانے کے بعد نیند آنے لگتی ہے اس میں آپ اکیلے نہیں ہیں زیادہ تر ایسا ہی ہوتا ہے لوگوں کو دوپہر کے کھانے کے بعد نیند آنے لگتی ہے اس لئے آپ کے لئے نیند لینا بہتر ہے۔ اگر آپ 20 منٹ نیند لیتے ہیں تو آپ اپنی سستی کو بھگا سکتے ہیں اور بھاری آنکھوں کو آرام مل سکتا ہے۔
قیلولہ کیفین سے بہتر
اگر آپ کو اپنا کام مکمل کرنا ہے یا آپ کو پڑھائی کرنی ہے تو آپ کو چست رہنے کے لئے کیفین لینے یعنی چائے یا کافی کے استعمال سے بہتر ہے کہ آپ قیلولے سے فائدہ اٹھائیں تاکہ آپ اپنی یادداشت کو بھی بہتر بنا سکیں۔ اور اپنی تھکاوٹ کو بھی دور کرسکیں۔ یہ آپ کے لئے فائدہ مند ہوسکتا ہے۔
تناؤ میں کمی
ہم کام کی وجہ سے بھی تناؤ محسوس کر سکتے ہیں ا س کے علاوہ اگلے دن کا امتحان بھی آپ کو تناؤ میں مبتلا کر سکتا ہے۔ آفس میں باس کا پریشر بھی ہمارے تناؤ میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ اگر آپ دباؤ کو محسوس کرتے ہیں تو آپ کے لئے 30 منٹ کی نیند اچھا کام کر سکتی ہے۔
اپنے تناؤ اور دباؤ کو ختم کرنے کے لئے مختصر نیند آپ کے مشن میں آپ کو کامیاب کر سکتی ہے۔
دل کی صحت
ہمیں صحت مند زندگی گزارنے کے لئے دل کی صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے اگر آپ اچھی نیند لیتے ہیں تو ا س کی مدد سے بھی آپ کے دل کی صحت اچھی رہتی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے جو لوگ دوپہر میں 45 سے 60 منٹ کی نیند لیتے ہیں تو اس کی مدد سے آپ سونے کے بعد اپنا بلڈ پریشر کم کرسکتے ہیں۔
رات کی نیند میں بہتری
جو لوگ قیلولہ کے عادی ہوتے ہیں جب وہ دن میں قیلولہ کرتے ہیں تو رات کی نیند میں بہتری آتی ہے۔ ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ دوپہر میں 1 سے 3 بجے کے درمیان 30 منٹ کی نیند لیتے ہیں اور ا س ساتھ ساتھ شام میں چہل قدمی کرتے ہیں تو ان کی جسمانی اور ذہنی صحت بہتر ہوتی ہے۔
اگر آپ رات کی نیند میں بہتری لانا چاہتے ہیں تو دن کے وقت تھوڑا سا سونا آپ کو بہت سے فوائد فراہم کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کسی بھی قسم کے ذہنی یا جسمانی مسائل کے حل کے لئے مرہم ڈآٹ پی کے کی ویب سائٹ پر وزٹ کریں یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لیں۔