کینو کے ساتھ ساتھ ہم کینو کے چھلکوں سے بھی بہت سے ایسے فوائد حاصل کرسکتے ہیں جو ہماری صحت کی بہتری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ بہت سے ریسرچ سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ کینو کے چھلکوں کو پورے پھل کا صحت مند حصہ تصور کیا جاتا ہے۔ تحقیق بتاتی ہے کہ ان میں بہت فلیوونائڈز ہوتے ہیں۔
کینو کے چھلکوں میں 71 ملی گرام وٹامن سی موجود ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ 136 ملی گرام سے زیادہ پانی موجود ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ چھلکے میں کاپر، میگنیشم، فولیٹ،وٹامن اے وٹامن بی اس کے علاوہ ان میں غذائی ریشہ بھی موجود ہوتا ہے۔ یہ تمام غذائی اجزا انسانی صحت پر حیرت انگیز طور پر کام کرتے ہیں۔
کیا آپ بھی کینو کے چھلکوں کو ضائع کر دیتے ہیں ؟ اگر نہیں تو آپ ان کے فوائد جان سکتے ہیں اس بلاگ کی مدد سے؛
کینو کے چھلکوں کے فوائد
ہم یہاں کینو کی نہیں بلکہ اس کینو کے چھلکوں کے فوائد کی بات کرتے ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں؛
کینسر میں مددگار
آپ جانتے ہی ہیں کہ کینسر ایک جان لیوا بیماری ہے اور یہ ایک خطرناک بیماری ہے۔ ایک مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مالٹے کے چھلکوں میں فلیوونائڈز موجود ہوتا ہے جو ایک ایسی پروٹین کو روکتے ہیں جو کینسر سے منسلک ہے۔ اس کے علاوہ اس کے چھلکوں میں ایک لیمونین نامی مرکب بھی ہوتا ہے جو کینسر کے خطرے کو کم کرتا ہے۔
پھیپھڑوں کی صحت
مالٹے کے چھلکوں میں موجود وٹامن سی کی وجہ سے ہم پھیپھڑوں کو صاف کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں موجود وٹامن سی ہماری قوت مدافعت کو بڑھانے میں ہماری مدد کرتا ہے۔ یہ ہمارے پھیپھڑوں میں انفیکشن کو بھی دور کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔
اس کے علاوہ مالٹے کے چھلکوں کی مدد سے بھی ہم بلغم کو بھی صاف کرتے ہیں اور اس کے علاوہ قوت مدافعت میں اضافہ کرکے سردی کی بیماریاں جیسے فلو سے بھی بچ سکتے ہیں۔
ذیابیطس کے علاج میں
شوگر ایک ایسی بیماری ہے جو انسان کو اندر ہی اندر کھوکھلا بنا سکتی ہے۔ یہ انسان کے کسی بھی حصے میں اثر کر سکتی ہے۔ کینو کے چھلکے میں پیکٹین موجود ہوتا ہے یہ ایک فائبر ہے جو خون میں شکر کی مقدار کو منظم کرتا ہے۔ یہ ذیابیطس کے شکار لوگوں میں مدد کرتے ہیں۔
کینو کے چھلکوں کا عرق ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں بہت مفید ہے اس کے علاوہ اگر آپ گھریلو ٹوٹکوں کی مدد سے شوگر کنٹرول نہیں ہورہی تو آپ کو فوری طور پر ذیابیطس کے ڈاکٹر سے ملنے کی ضرورت ہے۔
دل کو مضبوط بنائیں
کینو کے چھلکے خون میں کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول کرنے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔ مالٹے کے چھلکوں میں ہسپریڈین نامی فلیوونائڈز موجود ہوتا ہے جو خون میں بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرتے ہیں۔ س کے علاوہ اس کے چھلکوں کی مدد سے ہم سوزش کو بھی کم کر سکتے ہیں۔
دل کی بیماری سوزش کی وجہ سے ہوتی ہے اس وجہ سے ہم کینو کے چھلکوں کی مدد سے دل کی حفاظت کر سکتے ہیں۔
وزن پر کنٹرول
بہت سی خواتین اضافی وزن کو کینو کے چھلکوں کی مدد سے کم کر سکتی ہیں۔ ہر وہ غذا جس میں کیلوریز کی مقدار کم ہوتی ہے وہ وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ س کے علاوہ ان میں غذائی ریشہ بھرپور مقدار میں ہوتا ہے جو آنتوں کی حرکت کے لئے بھی مفید اور وزن کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔
غذائی ریشہ کی مدد سے ہم بھوک کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ اس وجہ سے ہمارا وززن کنٹرول رہتا ہے۔ اس میں موجود وٹامن سی چرپی کو جلانے میں ہماری مدد کرتا ہے۔
آنکھوں کی صحت
کسی بھی نظارے کو دیکھنے کے لئے آنکھیں ہماری مدد کرتے ہیں ان کے بغیر کسی بھی منظر کو ہم اپنے دل میں محفوظ نہیں کر سکتے۔ مالٹے کے چھلکوں میں ایسے مرکبات موجود ہوتے ہیں جس وجہ سے ہم اپنی آنکھوں کی صحت کو اچھا کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں اور بینائی کو بہتر بناتے ہیں۔
ہاضمہ کو بہتر بنائیں
ہم بہت سی غذاؤں کی مدد سے اپنا ہاضمہ اچھا کرسکتے ہیں۔ کینو کے چھلکے بھی ہاضمہ اچھا کرنے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔ س کے چھلکوں میں موجود فائبر ہمارا ہاضمہ بہتر کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔ متعدد مطالعات سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ لیموں کے چھلکے بھی ہاضمے کی صحت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ہاضمے کے کسی بھی قسم کے مسائل کے حل کے لئے مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سایٹ سے اچھے معدے کے ڈاکٹر کا انتحاب کریں۔
سوزش میں مدد
نیو یارک میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کینو کے چھلکوں کی مدد سے ہم سوزش کو کم کر سکتے ہیں۔ اس وجہ سے ہم مالٹے کی چھلکوں کی مدد سے صحت کے بہت سے فوائد حاصل کرتے ہیں۔