آلوبخاراکھائیں اور کمال دیکھیں،خون کی کمی اور کمزوری کو دور کرنے کے لئے کرشماتی پھل

Reading Time: 4 minutes

آلوبخارا گرمیوں کا پھل ہے۔یہ تاثیر کے لحاظ سے ٹھنڈا ہوتا ہے۔اس کا استعمال بہت سی بیماریوں میں کیاجاتا ہے جیسے یرکان کی حالت میں اس کا استعمال بہت فائدہ مند ثابت ہوتاہے۔ہم اس کو مختلیف بیماریوں میں استعمال کرتے  ہیں۔ہم اس پھل سے کونسے فوائد حاصل کرسکتے ہیں اور یہ کس بیماری میں مفید ہے۔یہ جاننے کے لئے یہ مضمون پڑھئیں۔

آلو بخار کے فوائد-

 

یہ پھل میٹھا ہونے کے ساتھ ساتھ کھٹا بھی ہوتا ہے۔ہماری صحت پر اس کے کیا فوائد ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛

آلو بخارا میں موجود غذائی اجزا-

آلوبخارا

یہ بہت سے غذائی اجزاسے بھرپور ہوتا ہے جن میں وٹامن اے،وٹامن سی،فولیٹ،وٹامن کے،وٹامن بی1،میگنیشیم،فاسفورس،زنک،کیلشیم،فلورائڈ اور پوٹاشیم شامل ہیں۔یہ تمام وٹامنز اور منرلز ہماری مجموعی صحت کے لئے بہت مفید ہیں۔یہ غذائی ریشے سے بھی بھرپور ہوتے ہیں اور بغیر کسی نقصان کے یہ کم کیلوری بھی فراہم کرتے ہیں۔

ہاضمے کے لئے مفید-

آلوبخار ہمارے مدافعتی نظام اور ہاضمے کے لئے بہت اچھا ہے۔اس میں غذائی ریشہ اچھی مقدار میں موجود ہوتا ہے جو ہماری آنتوں کو اچھی طرح صاف کرتا ہے۔یہ قبض کے مسائل کو حل کرتا ہے۔قبض کی بیماری بواسیر میں بدلنے کا سبب بن سکتی ہے۔اس لئے ان پھلوں کو استعمال کیا جائے جن میں غذائی ریشہ اچھی مقدار میں موجود ہو۔

آنتوں اور قبض کے مسائل کے حل کے علاوہ یہ ہمارے نظام انہظام کو اچھا کرتا ہے۔اس لئے ہمیںاس سے لازمی فوائد حاصل کرنے  چاہیے۔

آنکھوں کی صحت-

ہمارے چہرے پر یہ بہت نازک اجزا ہیں جن کی صحت ہمارے لئے بہت ضروری ہے۔آلو بخارا میں موجود وٹامن اے آنکھوں کی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔اس میں وٹامن سی بھی موجود ہوتا ہے۔آلوبخارا موتیا کو روکنے کےلئے بہت مفید ہے۔ہمیں اپنی آنکھوں کی صحت کے لئے ان کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔کیونکہ آنکھیں ہمارے لئے کسی تحفے سے کم نہیں۔

اگرآپ آنکھوں کی صحت اچھی رکھنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔

خون کا بہاؤ-

آلوبخارا ہماری رگوں میں خون کی روانی کو اچھا کرتا ہےیہ ہماری شریانوں کی صحت کے لئے بہت اچھا ہے۔یہ ہماری شریانوں میں خون کی رواانی میں مددگار ثابت ہوتاہے۔یہ دل کی بیماری سے بچانے میں بھی اہم کردار اد کرتا ہے۔ہمیں خون کا بہاؤ اچھا بنانے کے لئے اس کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔آلو بخارا میں پوٹاشیم موجود ہوتا ہے جو جسم میں آئرن جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

خون کے سرخ خلیوں کی تشکیل کے لئے آئرن بہت مدد گار ثابت ہوتا ہے اس کی مدد سے ہم جسم میں خون کی کمی کو پورا کرسکتے ہیں۔

اینٹی آکسینڈنٹس سے بھرپور-

آلوبخارااینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو ہمیں کسی بھی انفیکش سے بچاتا ہے۔یہ ہمارے جسم میں آزاد ریڈیکلز کی وجہ سے ہونے والے نقصان سے روکتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ ہمیں آکسیڈیٹو تناو سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔ہمیں اس کرشماتی پھل کا استعمال لازمی کرنا چاہیے تاکہ ہم بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

ہڈیوں کی صحت –

آلوبخارا

آلوبخاراہڈیوں کی صحت کے لئے بہت اچھا ہے اس میں بورون موجود ہوتا ہے جو ہماری ہڈیوں کی مضبوطی اور ان کی صحت کے لئے ضروری ہے،اس میں موجود وٹامن سی اور ڈی ہڈیوں کی کثافت اور مضبوطی کے لئے مفید ہے۔اس میں فلانائڈز اور فینولک مرکبات موجود ہوتے ہیں جو ہڈیوں کو ہونے والے نقصان کو پلٹ دیتے ہیں۔

جلد کے لئے-

ہمارے چہرے کی جلد کا خوبصورت ہونا بہت اہم ہوتا ہے۔کیونکہ خشک اور داغ دھبوں والی جلد ہماری شخصیت کو متاثر کرتی ہے۔آلوبخارا ہماری جلد سے جھریوں  کو کم کرتا ہے۔جلد کو جوان رکھتا ہے اس کے علاوہ یہ نئے سیلز کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

تناؤ سے محفوظ-

یہ ہمیں تناواور ڈپریشن سے بھی بچاتا ہے۔اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کی وجہ سے ہم تناؤ سے بچ سکتے ہیں۔اس لئے ہمیں آلوبخارا کا استعمال دن میں لازمی کرنا چاہیے۔کیونکہ اس کا کوئی نقصا ن نہیں ہے۔

بلڈ شوگر-

شوگر جان لیوا بیماری ثابت ہوسکتی ہے اگر اس کا علاج نہ کیا جائے۔آلو بخارا فائبر سے بھرپور ہوتا ہے جو ہمیں بلڈ شوگر سے بچاتا ہے۔یہ ہمارے جسم میں اینڈوپونیکٹین کی پیداوار میں اضافہ کرتے ہیں جو ہمارے جسم میں شوگر کے لیول کو کنٹرول میں کرتا ہے۔

کولیسڑول-

آلوبخارا

یہ ہمارے جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے کے لئے اہم ہے۔جو ہمارے جگر اور دل کی صحت کے لئے بہت اچھا ہے۔ہمیں اچھا کولیسٹرول قائم رکھنے کے لئےآلوبخارا  کا استعمال کرنا چاہیے۔

اگرآپ صحت کے کسی مسئلے سے پریشان ہیں تو آپ گھر بیٹھے مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سے دآکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کریں۔اس کے علاوہ آپ اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں

The following two tabs change content below.
Avatar
I developed writing as my hobby with the passing years. Now, I am working as a writer and a medical researcher, For me blogging is more of sharing my knowledge with the common audiences