(Benefits Of Vegan Diet) سبزی خوری کے 3 فوائد

Diet & Nutrition
Benefits Of Vegan Diet
Reading Time: 2 minutes

سبزیاں کھانے میں باقاعدہ منصونہ بندی کرنے سے توانائی کی کثرت کے ساتھ ساتھ آپ کے جسم کو درکار تمام ضروری غذائی اجزأ کی فراہمی بھی ممکن ہے۔ اس طرح کی خوراک کے استعمال سے کئی عام دائمی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ امریکن غذائی ایسوسی ایشن کے مطابق سبزی خور افراد میں موٹاپے کی شرح بھی کم ہوتی ہے کیونکہ ان کی غذا میں چکنائی اور کولیسٹرول سے بھرپور اجزأ شامل نہیں ہوتے لیکن اس قسم کی غذا کی احتیاط سے منصوبہ بندی ضروری ہے تا کہ تمام ضروری غذائی اجزأ کافی مقدار میں حاصل کیے جا سکیں۔

دل کی صحت

ایسی غذا کو سبزی خوری کا نام دیا جاتا ہے جس میں گوشت، مرغی اور مچھلی کا استعمال نہیں کیا جاتا۔ مطلق سبزی خور لوگ دیگر حیوانی مصنوعات جیسے کہ انڈا، دودھ اور پنیر کا استعمال بھی نہیں کرتے۔ امریکن ذیابیطس ایسوسی ایشن کے مطابق سبزیوں پر مشتمل خوراک دائمی بیماریوں جیسے کہ دل کی بیماری، بلڈ پریشر اور ذیابیطس قسم دوم سے بچانے میں مدد گار ہے۔ تحقیق کے مطابق سبزی خور افراد میں کولیسٹرول کا سطح کم رہتی ہے اور ان کی مجموعی صحت بشمول دل کی صحت کے گوشت خور افراد کی نسبت بہتر رہتی ہے۔

vegan diet benefits

کینسر کی روک تھام

سبزی خوری کی عادت نہ صرف دل کی بیماری سے بچاتی ہے بلکہ حالیہ برسوں میں ہونے والی تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ ایسی غذا کا استعمال کینسر کی روک تھام میں بھی مؤثر ہے۔ سبزی خوری کی عادت خواتین میں پائے جائے والے مخصوص کینسروں کی شرح گھٹانے میں معاون ہے۔ اس کے علاوہ سبزی خوری کی عادت مرد و خواتین دونوں میں ہی کینسر کا خطرہ کم کر دیتی ہے۔

Read Also: 9 Super Veggies You Need to Eat More

موٹاپے میں کمی

سبزیوں میں چونکہ ریشہ وافر مقدار میں پایا جاتا ہے اس لیے یہ نظام انہضام کی درستگی میں ممدومعاون ہونے کے ساتھ ساتھ موٹاپے اور معدے کی بیماریوں سے بچاؤ کا بھی وسیلہ ہے۔ سبزی خور بچوں میں بھی موٹاپے کا رجحان کم دیکھا گیا ہے۔ سبزی خوری کی عادت کو پیداواری صلاحیتوں میں اضافے اور بہتر معیار زندگی کے ساتھ بھی منسلک کیا جاتا ہے۔ سبزی خور افراد گوشت خور افراد کی نسبت بہتر جسمانی قوتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

احتیاط

سبزی خوری ایک مفید اور صحت بخش عادت ہے لیکن اس سلسلے میں یہ احتیاط ملحوظ خاطر رکھنا چاہئے کہ اس غذا کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی جائے تا کہ کسی بھی قسم کی غذائی قلت نہ ہونے پائے۔ سبزی خوری کی عادت وٹامن بی، وٹامن ڈی، کیلشیئم اور آئرن کی کمی کا باعث بن سکتی ہے کیونکہ یہ اجزا سبزیوں میں کم مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ اجزأ سبزیوں میں کم مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ وٹامن کے ضمیموں کی مدد سے اس غذائی کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے۔

Share This:

The following two tabs change content below.
Sehrish
She is pharmacist by profession and has worked with several health care setups.She began her career as health and lifestyle writer.She is adept in writing and editing informative articles for both consumer and scientific audiences,as well as patient education materials.

Comments are closed.