خون کی کمی جب جسم میں ہوتی ہے۔ تو ہمیں کمزوری، تھکاوٹ، سانس لینے میں دشورای اور سردرد جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس تیز ترین اور جدید دور میں صحت کا مسئلہ عام ہے۔ اس دور میں ڈپریشن ہمارے آس پاس ہوتا ہے۔جدید دور کے ساتھ تو بیماریاں بھی بدل رہی ہیں۔
پہلے بیماریوں پر کنٹرول نہ تھا کہ اب نت نئی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ خون کی کمی ایسی ہے کہ یہ تمام بیماریوں کی وجہ بنتی ہے۔ اس لئے اگر آپ اس کمی کا شکار ہیں تو ایسے مشروبات کا استعمال کریں جو آپ کے جسم میں خون کی کمی کو پورا کرے اور آپ کو صحت مند بنائے۔اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ وہ مشروبات کونسے ہیں تو یہ جاننے کے لئے یہ بلاگ پڑھیں۔
ہم قدرتی طریقوں سے خون کی کمی کو دور کرسکتے ہیں۔ لیکن بعض اوقات خون کی کمی کسی بیماری کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے۔ یہ آپ کو ایک مستند ڈاکٹر ہی بتا سکتا ہے۔اس کے لئے آپ گھر بیٹھے ایک فون کال کی مدد سے مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ وڈیو کنسلٹیشن یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔
خون کی کمی کیسے دور کی جائے؟
خون کی کمی ہم قدرتی طریقوں سے بھی دور کرسکتے ہیں وہ طریقے مندرجہ ذیل ہیں؛
انار کا جوس
انار پروٹین، کاربوہائیڈریٹ اور فائبر کے ساتھ ساتھ کیلشیم اور آئرن دونوں کا ذریعہ ہے۔ یہ خون کی کمی دور کرنے کے لئے بہترین غذا ہے، روزانہ نہار منہ انار کے جوس کا ایک گلاس آپ کو تمام بیماریوں سے بھی محفوظ رکھ سکتا ہے۔ اس سے نہ صرف خون کی کمی دور ہوتی ہے بلکہ ہمیں تروتازہ سکن بھی حاصل ہوتی ہے۔
چقندر کا جوس
چقندر ہمیوگلوبن کی سطح کو بڑھانے کے لئے ایک بہترین غذا ہے۔ اس میں نہ صرف آئرن کی مقدار زیادہ ہوتی ہے بلکہ اس میں فولک ایسڈ کے ساتھ ساتھ پوٹاشیم اور کیلشیم بھی ہوتا ہےاس میں بھرپور مقدار میں فائبر پایا جاتا ہے، جو ہمیں صحت مند فوائد مہیا کرتا ہے۔ خون کی کمی کو دور کرنے کے لئے روزانہ اس کا استعمال کریں۔
کجھور کا شیک
کجھور خشک پھل اور توانائی سے بھرپور ہو تی ہیں۔یہ آئرن سے مالا مال ہوتے ہیں۔یہ خون کی کمی دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ہمیں گرمیوں کے موسم میں اس کا شیک بنا کر پینا چاہیے۔ شوگر کے مریضوں کو زیادہ میٹھا ہونے کی وجہ سے اس سے پرہیز کرنا چاہیے۔
خون کی کمی میں چکوترا کا جوس
آئرن جسم میں مکمل طور پر جذ ب نہیں ہوتا اس کے لئے ہمیں وٹامن سی کی ضرورت ہوتی ہے۔اس لیے ہمیں وٹامن سی کے لیے چکوترا یا ٹماٹر کا جوس پینا چاہیے۔
اسٹرابیری جوس
اسٹرابری میں وٹامن سی پایا جاتا ہے، وٹامن سی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ہمیں اسٹرابیری کا جوس پینا چاہیے۔
سیب کا جوس
سیب میں بھرپور مقدار میں آئرن پایا جاتا ہے، روزانہ ایک سیب کا استعمال ہمیں خون کی کمی دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ایک سیب کا استعمال ہمیں ڈاکٹر سے بھی دور رکھتا ہے۔