بچوں کی صحت کا معاملہ بہت نازک ہوتا ہے۔ماؤں کی ذراسی لاپرواہی بچوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے۔آجکل نت نئی بیماریوں کا دور چل رہا ہےاس کے لئے توہمارے مدافعتی نظام کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے۔تاکہ ہمارا بچہ ان بیماریوں سے مقابلہ کرکے صحت مند زندگی گزار سکے۔ہم کیسے اپنے بچوں کی صحت اچھی رکھ سکتے ہیں اور ہم کیسے ان کا مدافعتی نظام مضبوط رکھ سکتے ہیں اگر آپ جاننا چاہتے ہیں تواس کے لئے یہ مضمون پڑھیں۔
بچوں کی صحت کے لئے کیا کریں؟-
ہم کیسے بچوں کی صحت اچھی رکھیں اس کے کچھ طریقے مندرجہ ذیل ہیں؛
بچوں کی صحت کے لئے کھانا-
بچوں کی صحت کے لئے ہمیں یہ کھانا دینا چاہیے۔
پھل-
سبزیاں-
پروٹین-
دودھ کی مصنوعات-
اہم مشروبات-
ان سب چیزوں میں مختلیف غذائی اجزاموجود ہوتے ہیں جو ہمارے بچے کی صحت کے لئے بہت ضروری ہیں۔صحت مند غذا سے ہمارا بچہ بہت سی بیماریوں سے دور رہتا ہے۔
پھل اور سبزیاں-
پھل اور سبزیوں میں وہ غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جو بچوں کی صحت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔یہ بچوں کو فائبزز،اینٹی آکسیڈنٹس،وٹامنز اور پانی فراہم کرتے ہیں۔ان میں موجود اجزا بعدکی زندگی میں بچوں کو بیماریوں سے بچاتے ہیں۔جن میں دل کی بیماری،فالج اور کینسر جیسی بیماری بھی شامل ہے۔
اگر آپ کا بچہ پھل یا سبزیاں نہیں کھاتا تو اسے مختلیف طریقوں سے دیں۔اسے فروٹ سیلڈ یا سلاد کی صورت میں دیں۔
مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں۔
پروٹین-
پروٹین والی غذا میں انڈے،گوشت،دالیں،مچھلی اور گری دار میوے شامل ہیں۔یہ آپ کے بچے کے پٹھوں کی نشوونما کے لئے اچھی غذا ہے۔ان میں بھرپور مقدار میں معدنیات اور وٹامنز شامل ہوتے ہیں۔جیسے زنک،آئرن،وٹامن بی 12 اور اومیگا3 فیٹی ایسڈ شامل ہیں۔یہ وٹامنزان کی دماغ کی صحت کے لئے بہت اچھے ہیں۔ہمیں اس خوراک کولازمی بچوں کو دینا چاہیے۔
دودھ کی مصنوعات-
ان میں دہی،دودھ اور پنیر شامل ہیں۔یہ چیزیں پروٹین اور کیلشیم کا اچھا ذریعہ ہیں۔ہمیں چاہیے کہ دہی کو کی ان خوراک کا لازمی حصہ بنائیں تا کہ وہ بیماریوں کا مقابلہ کرسکےاور صحت مند رہ سکے۔
اہم مشروبات-
بچے کے لئے سب سے اہم مشروب پانی اور دودھ ہے۔پانی کا استعمال بچے کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے۔اس کے علاوہ یہ دانتوں کی صحت کے لئے بھی مفید ہے۔دودھ میں موجود کیلشیم ان کی ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔اور صحت مند زندگی کے لئے بچوں کی ہڈیوں کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے۔روزانہ اپنے بچے کی غذا میں دودھ لازمی شامل کریں۔
کس کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے؟-
بچوں کو اپنی صحت برقرار رکھنے کے لئے ان چیزوں سے پرہیز کرنا چاہیے؛
میھٹے مشروبات سے پرہیز-
فاسٹ فوڈ اور جنک فوڈ سے کا کم استعمال کریں۔-
سوفٹ ڈرنکس کی بجاے دودھ کااستعمال کرنا چاہیے۔-
چاکلیٹ اور کیک کا کم استعمال کریں۔-
کیفین مشروبات نہیں دینے چاہیے۔-
یہ تمام میٹھے مشربات اور چیزیں وزن بڑھنے کا باعث بنتے ہیں۔اس لیے ایسی چیزوں سے پرہیز کرنا چاہیے۔کیفین کیلشیم کو جذب کرنے سے بھی روکتا ہے۔کیلشیم بچوں کے لئے بہت ضروری ہے۔
بچوں میں خون کی کمی کے باعث بھی وہ کھانا چھوڑ دیتے ہیں۔اگر خدانخواستہ آپ کے بچے کوکوئی ایسا مسئلہ ہےتوآپ مرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ اس نمبر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔