گلابی ہونٹ ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے۔ نرم اور گلابی ہونٹ نہ صرف آپ کی ظاہری شکل و صورت کو خوبصورت بناتا ہے بلکہ یہ صحت مند ہونٹوں کی علامت بھی ہوتی ہے۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ قدرتی طور پر گلابی ہونٹ عورت کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں۔
خون کی گردش، تناؤ اور منشیات کے استعمال کی وجہ سے ہونٹ سیاہ ہوسکتے ہیں۔ ایسے عوامل سے پرہیز کرنا چاہیے۔ ہم کیسے قدرتی طریقوں سے اپنے ہونٹوں کو صحت مند اور گلابی بناسکتے ہیں۔ اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں تو اس کے لئے یہ بلاگ پڑھیں۔
۔ 1 گلابی ہونٹ کے لیے قدرتی طریقے
ہم کن قدرتی طریقوں سے اپنے ہونٹ خوبصورت بناسکتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
۔ 1 شوگر اسکرب کا استعمال کریں
۔ 1 بادام کا تیل یا شہد میں چینی کو شامل کرکے ایک مرکب بنائیں اور آہستہ آہستہ اپنے ہونٹوں پر مساج کریں۔
۔ 2 ہمارے ہونٹوں کی جلد کافی حساس ہوتی ہے۔یہ آپ کی جلد کو صاف کرے گا اور آپ کے ہونٹوں کو نمی بخشے گا۔
۔ 3 شوگر بےجان جلد کو ختم کرتی ہے۔ باقاعدگی سے اس اسکرب کا استعمال آپ کے ہونٹوں کو گلابی بنانے میں آپ کی مدد کرے گا۔
۔ 2 خود کو ہائیڈریٹ رکھیں
۔ 1 ہونٹوں کو ہائیڈریٹ رکھنے کے لئے زیادہ پانی کا استعمال لازمی ہے۔
۔ 2 یہ آپ کو اندرونی طور پر بھی صحت مند رکھتا ہے۔ ہونٹوں میں نمی کے لئے ایک دن میں 8 گلاس پانی لازمی پیئں۔ یہ آپ کے ہونٹوں کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔
۔ 3 وٹامن ای کا استعمال
۔ 1 یہ ہونٹوں کے لئے ایک ضروری وٹامن ہے۔
۔ 2 وٹامن ای کا کیپسول بازار سے لیں اور اپنے ہونٹوں پر لگائیں۔
۔ 3 وٹامن ای خون کی گردش کو بڑھاتا ہے۔ اسکے علاوہ ہونٹوں کو نرم بنانے اور خلیوں کی مرمت کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔
۔ 4 چقندر کا جوس
۔ 1 اس کا جوس قدرتی طور پر لپ سٹک کا کام کرتا ہے۔یہ ہمارے ہونٹوں کی رنگت میں خوبصورتی لاتا ہے۔
۔ 2 آپ ایک چمچ شہد میں ایک چمچ چقندر کا عرق ملائیں اور آرام آرام سے ہونٹوں پر مالش کریں۔اس سے آپ گلابی ہونٹ حاصل کرسکیں گے۔
۔ 5 لیموں اور چینی
۔ 1 یہ قدرتی طور پر بلیچنگ ایجنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔یہ مردہ خلیوں کو ختم کرتا ہے۔
۔ 2 اس میں موجود سٹرک ایسڈ ہونٹوں سے سیاہ پن کو ختم کرتا ہے۔
۔ 3 لیموں کے ایک ٹکڑے پر تھوڑی سی چینی ملا کر اس کا مساج کریں۔ چینی سکرب کے طور پر بھی استعمال ہوتی ہے۔
۔ 6 ایلوویرا کا استعمال
۔ 1 ایلوویرا کا استعمال بھی ہمارے ہونٹوں کے لئے بہت اچھا ہے۔
۔ 2 اپنے ہونٹوں میں نمی برقرار رکھنے کے لئے ایلوویرا کو بھی اپنے ہونٹوں پر لگائیں۔
۔ 7 انار اور دودھ
۔ 1 انار ہونٹوں کو گلابی بنانے میں مدد کرتا ہے۔
۔ 2 اس میں ایک ایسا کمپاونڈ موجود ہوتا ہے جو میلانین کی پیداوار کو روکتا ہے جو دھوپ کی وجہ سے ہوتا ہے۔
۔ 3 انار کا ایک چمچ جوس میں دودھ شامل کرکے اپنے ہونٹوں پر لگا لیں اور خشک ہونے کے لئے چھوڑ دیں بعد میں پانی سے دھولیں۔
۔ 2 گلابی ہونٹوں کے لئے نکات
۔ 1 ہونٹوں پر زیادہ کیمکلز سے بنی مصنوعات کا استعمال نقصان دہ ہوتا ہے،اگر آپ لپ سٹک کا استعمال کرتے ہیں تو رات کو اچھی طرح ہونٹوں پر اسکرب یا کلینزنگ کرکے صاف کریں۔ اس سے آپ کے ہونٹوں کی رنگت برقرار رہے گی۔
۔ 2 آپ اپنے ہونٹوں پر ناریل کا یا بادام کا تیل لگا سکتے ہیں۔یہ آپ کے ہونٹوں میں خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے۔
۔ 3 اپنے ہونٹوں پر تھوک یا زبان پھیرنے سے گریز کریں یہ الرجی کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
ہم ان طریقوں سے اپنے ہونٹوں کو خوبصورت بناسکتے ہیں لیکن اگر آپ کو کسی قسم کی الرجی ہے تو اس کے لئے ڈاکٹر سے مشورہ لازمی کریں۔