عینک سے چھٹکارا چاہتے ہیں تو آنکھوں کی حفاظت اور خیال بہت ضروری ہے۔ موبائل فون اور ٹیکنالوجی کے زیادہ استعمال کی وجہ سے ہماری آنکھوں کی روشنی متاثر ہوسکتی ہے۔ آنکھوں کی اچھی روشنی کے لئے کچھ وٹامنز بہت ضروری ہوتے ہیں۔ بہت سے طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس جو آنکھوں اور جسم کے دوسرے حصوں کو اینٹی آکسیڈیٹو تناؤ اور سوزش سے بچاتے ہیں۔
خاص طور پر وٹامنز کی کمی آنکھوں کی بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے جیسے موتیا اور گلوکوما وغیرہ، کچھ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ وٹامنز اور سیپلیمنٹس بیماریوں کی نشوونما میں کمی کرتے ہیں۔ ہم اگر ان وٹامنز کا استعمال کرتے ہیں تو عینک سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہيں، کیونکہ یہ ہماری آنکھوں کی روشنی کی بہتری کو برقرار رکھنے کے لیے مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔
اگر آپ کو بھی عینک لگی ہے اور آپ عینک سے چھٹکارا چاہتے ہیں تو اس آرٹیکل میں جانیں کہ کونسے وٹامنز آپ کی مدد کرسکتے ہیں۔
۔ 1 آنکھوں کی اچھی روشنی کے لئے وٹامنز
آپ کو اپنی نظر بہتر بنانے کے لئے کن وٹامنز کا استعمال کرنا چاہیئے وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
۔ 1 وٹامن اے
آنکھوں کی اچھی روشنی کے لئے وٹامن اے ایک لازمی وٹامن ہے۔ ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وٹامن اے کی کمی آپ کو اندھا کرسکتی ہے۔ یہ وٹامن کارنیا کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ جو آنکھ کی بیرونی حفاظتی پرت ہوتی ہے۔ اگر کوئی فرد وٹامن اے کی کمی کا شکار ہے تو اس کی آنکھوں میں خشکی پیدا ہوسکتی ہے، کیونکہ یہ نمی کو کم کرتا ہے۔
ہم سبزیوں اور پھلوں کے استعمال سے وٹامنز حاصل کرسکتے ہیں، جیسے گاجر میں وٹامن اے پایا جاتا ہے جو آپ کی آنکھوں کی روشنی کے لئے بہترین ہے۔
۔ 2 وٹامن ای
یہ وٹامن بھی آنکھوں کی روشنی کے لئے بہت اچھا ہے۔ خاص طور پر اس میں اینٹی آکیسڈنٹ خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ جو آنکھوں کو کسی بھی انفیکشن یا سوزش سے بچاتے ہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹ فری ریڈکلز سےلڑنے میں مدد کرتے ہیں جو جسم کے ٹشوز کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ فری ریڈیکلز بعض اوقات آپ کی آنکھ میں پروٹین کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
اس نقصان کی وجہ سےموتیا کی بیماری ہوسکتی ہے۔ اس لئے ان غذاؤں کا استعمال کریں جو اس وٹامن ای کی کمی کو پورا کرے۔
۔ 3 وٹامن سی
یہ وٹامن نہ صرف ہماری جلد کے لئے مفید ہے بلکہ اس کی مدد سے آپ کو عینک سے چھٹکارا مل سکتا ہے۔ یہ بھی اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر کام کرتا ہے اور آپ کو آکسیڈیٹو تناؤ سے بچاتا ہے۔اس کے علاوہ یہ کسی بی قسم کے انفیکشن سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔اس لئے آپ وٹامن سی سے بھرپور غذاؤں کا استعمال کریں، تاکہ آپ کسی بھی قسم کے انفیکش سے محفوظ رہ سکیں۔
۔ 2 عینک سے چھٹکارا حاصل کرنے کے دیگر طریقے
بہت سے لوگ ایسے ہیں جو عینک سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں اگر آپ بھی ان میں سے ہیں تو اپنی آنکھوں کی حفاظت کریں تاکہ آپ اپنی آنکھوں کی روشنی کو اچھا اور بہتر بنا سکیں گے۔
۔ 1 ورزش
جسمانی سرگرمی یا ورزش نہ صرف ہماری مجموعی صحت کے لئے اچھی ہے بلکہ یہ ہماری آنکھوں کے لئے بھی بہت مفید ہے۔ورزش کی مدد سے ہمارے جسم میں خون کی گردش اچھی ہوتی ہے اس کے علاوہ یہ آنکھوں کے لئے آکسیجن کے لیول کو اچھا کرتی ہے۔
۔ 2 اچھی نیند
آپ کی صحت کے لئے بھرپور نیند بہت اچھی ہے۔ اس کی مدد سے ہم آنکھوں کے نیچے حلقوں سے بھی چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔ اس لئے عینک سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے بھرپور اور اچھی نیند لیں۔
آنکھوں کو گرد سکن بچانے کے لئے آپ سن گلاسز کا استعمال کریں۔ اس کے علاوہ آپ سگریٹ نوشی کو ترک کریں کیونکہ اس کی وجہ سے آکسیڈیٹو تناؤ میں اضافہ ہوتا ہے۔ آپ کی آنکھوں کے لئے اومیگا3 فیٹی ایسڈ بھی بہت اچھا ہے۔ زنک بھی آپ کی مدد کرتا ہے۔
۔ 3 اپنی آنکھوں کی صحت کی حفاظت کیسے کریں؟
۔ 7 آنکھوں کی اچھی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے مخصوص وٹامنز اور غذائی اجزاء ضروری ہوتے ہیں۔ آنکھوں کی بعض بیماریوں کو بڑھنے سے روکنے میں بھی مدد کر سکتے ہیں۔
۔ 8 ایک صحت مند، متوازن غذا آنکھوں کو ضروری غذائی اجزاء فراہم کرتی ہے۔ غذا میں سارا اناج، پھلیاں اور بہت سارے رنگ برنگے پھل اور سبزیاں شامل ہونی چاہئیں۔
۔ 9 آپ کے آنکھوں کو کن وٹامنز کی ضرورت ہے یا آپ کیسے عینک سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔ آپ کو ڈاکٹر کی بھی مدد لینی چاہیئے۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں
Android | IOS |
---|---|