ممکن ہے کہ آپ کے بیٹھنے کی پوزیشن آپ کے کام کا تقاضا ہو یعنی اگر آپ کے کام کا تقاضا ہے کہ آپ پورا دن کمپیوٹر پر بیٹھ کر کام کریں تو آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ اس پوزیشن پر بیٹھے رہنے سے آپ کی پیٹھ ، گردن کلائیوں اور جسم کے باقی حصوں پر اثر پڑتا ہے۔
اگر آپ گھر سے کام کر رہے ہیں جیسا کہ آجکل ہو رہا ہے اور اپ کے پاس بیٹھنے کے لئے صحیح میز اور کرسی موجود نہیں ہے تو ایسے میں بیٹھ کر کام کرنا شدید درد کا باعث بن سکتا ہے ہماری پیٹھ میں ڈسکس، جوڑوں ، پٹھوں اور اعصاب کا نیٹ ورک شامل ہے اور غلط پوزیشن کے ساتھ بیٹھنا اس نظام پر غیر ضروری دباؤ ڈال سکتا ہے
صحیح پوزیشن کیا ہے؟
صحیح پوزیشن یا اچھی پوزینن کو غیر جانبدار ریڑھ کی ہڈی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اگر آپ کی پوزیشن صحیح ہوگی توریڑھ کی ہڈی کے اردگرد کے پٹھے متوازن ہوں گے جو جسم کو متوازن طور پر یکساں سہارا دیتے ہیں۔ مشی گن یونیورسٹی کی فزیکل تھراپیسٹ نیٹا سٹرانگ بتاتی ہیں
بیٹھتے وقت آپ کے پیروں کو فرش پر آرام سے ہونا چاہیئے دونوں کولہوں پر یکساں وزن ہو،آپ کی پیٹھ زیادہ تر سیدھی ہونی چاہئے ۔ آپ کے کندھے پیچھے کی طرف ارام دہ پوزیشن میں ہونے چاہئے اور آپ کے کان کالر کی ہڈیوں کے اوپر کھڑے ہونے چاہئے
کمر درد سے نجات
لمبے عرصے تک جھکی ہوئی حالت میں بیٹھنا یا کھڑا ہونا آپ کی کمر کے نچلے حصے پر دباؤ ڈالتا ہے۔مزید ایسی پوزیشن کمر کے نچلے ڈھانچے پر دباؤ ڈالتی ہےبشمول انٹروورٹیبرل ڈسکس،پہلو پوائنٹس،لیگامنٹس وغیرہ
بالکل صحیح پوزیشن میں بیٹھنا ہر کسی کے لئے ممکن نہیں ہوتا ہے ایسا کرنے کے لئے بہت طاقت درکارہوتی ہے، جب آپ محسوس کرتے ہیں کہ آپ بیٹھے بیٹھے تھک رہے ہیں یا آپ کی پوزیشن تکلیف دہ ہو رہی ہے تو آپ تھوڑی دیر کے لئے کھڑے ہو جائیں ۔
اس کے علاوہ صحیح پوزیشن پر بیٹھنے کے لئے مارکیٹ میں خاص طورپر تیار کردہ کرسیاں موجود ہیں جو نہ صرف آپ کی پوزیشن کو ٹھیک رکھنے میں مدد کرتی ہیں بلکہ آپ کے قد کے حساب سے اونچائی کو بھی آیڈجسٹ کرتی ہیں۔آپ ایسی کرسیوں کا استعمال کر سکتے ہیں لیکن یہ تھوڑا سا آپ کی جیب پر بھاری ہو سکتا ہے
سر درد اور آنکھوں کے درد سے نجات
خراب پوزیشن پر بیٹھنا گردن کے پچھلے حصے میں موجود پٹھوں میں بڑھتے ہوئے تناؤ کی وجہ سے سر درد کا سبب بن سکتا ہے اگر ہم صحیح پوزیشن پر بیٹھتے ہیں تو ہم سردرد سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ مستقل اسکرین پر کام کرنے سے اس کا اثر ہماری آنکھوں پر براہ راست پڑتا ہے جس کی وجہ سے سر میں درد ہوتا ہے ۔ اس سے نجات کے لئے آپ مانیٹر اسکرین پروٹیکٹر کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اور اسکرین کے سامنے اپ کا بیٹھنے کا انداز ایسا ہو کہ آپ کی آنکھیں اسکرین کی اوپری لائن کے ساتھ برابر ہوں۔
کلائی یا ہاتھوں کے درد سے نجات
اگر آپ کو کام کے دوران ہاتھوں اور کلائی میں درد یا بے حسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو اس کو دور کرنے کے لئے آپ ایرگونومک ماؤس اور ماؤس پیڈ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ ایک چھوٹی سی سرمایہ کاری ہے جو آپ کے بیٹھنےاور کام کرنے کی پوزیشن کو ڈرامائی انداز میں تبدیل کر کے آپ کو درد سے نجات دلا سکتی ہے۔
صحیح پوزیشن میں بیٹھ کر کام کرنے کے فوائد
بظاہر ہمیں ایسا لگتا ہے کہ اگر ہم غلط پوزیشن مین بیٹھ کر کام کرتے ہیں تو اس کا اثر ہمارے اعصاب پر پڑتا ہے جس کی وجہ سے ہمارے جسم کے مختف حصوں میں درد ہوتا ہے اور بیٹھنے کی صحیح پوزیشن اختیار کر کے ہم ان دردوں سے نجات پو سکتے ہیں جبکہ اس کے اور بھی ہماری صحت پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
توانائی کی سطح میں اضافہ: جب آپ کی ہڈیاں اور جوڑ درست سیدھ میں ہوتے ہیں تو یہ پٹھوں کو اپنے ارادوں کے مطابق کام کرنے کی اجازت دیتا ہے جس کی وجہ سے آپ کو کم تھکاوٹ اور زیادہ توانائی ملتی ہے۔
پھیپھڑوں کی صلاحیت میں اضافہ:اگر آپ جھک کر کام کرتے ہیں تو ایسی پوزیشن میں اپ کے پھیپھڑے سکڑ رہے ہوتے ہیں۔ صحیح انداز میں بیٹھنے سے آپ کے پھیپھڑوں کو پھیلنے کے لئے زیادہ جگہ ملتی ہے اور وہ ٹھیک طور پر اپنا کام کر پاتے ہیں۔
بہتر عمل انہضام: اگر ہم اپنے اعضاء کو سکیڑ کر بیٹھتے ہیں تو ہمارے اندرونی اعضاء بھی سکڑ جاتے ہیں جس کی وجہ سے ہاضمے کا عمل بھی متاثر ہوتا ہے اور خون کی گردش کا نظام بھی۔ اگرجسم میں خون صحیح طور پر گردش نہیں کریگا تا جسم کے اعضاء بھی صحیح کام نہیں کر پائیں گے
خود اعتمادی میں اضافہ:اچھی پوزیشن نہ صرف آپ کی توانائی کی سطح کو بلند کرتی ہے اور آپ کے درد کو کم کر سکتی ہے بلکہ یہ آپ کی خود اعتمادی میں بھی اضافہ کرتی ہے۔ 2009 کا ایک مطالعہ کہتا ہے کہ اچھا پوسچر آپ کو اپنے خیالات میں زیادہ اعتماد دیتا ہے۔
Android | IOS |
---|---|
![]() | ![]() |