کیا آپ بھیگی ہوئی انجیر کا استعمال کرتے ہیں؟ اگر نہیں کرتے تو آپ آج سے ہی اس کے بارے میں سوچنا شروع کردیں۔ رات بھر بھیگی ہوئی انجیر اگر اگلی صبح کھائی جائے تو آپ اس کے بے شمار فوائد سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ یہ ایک خشک پھل ہے اس کا تعلق شہتوت کے خاندان سے ہے۔
انجیر کی شکل گول ہوتی ہے اور درمیان میں کچھ کچے بیج ہوتے ہیں۔ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ رات بھر بھگو کر اگلی صبح کھائی جانے والی انجیر کے کیا فوائد ہیں تو اس کے لئے آپ کو اس بلاگ کو پڑھنا ہوگا کیونکہ یہ آپ کے لئے فائدہ مند ہوسکتا ہے۔
آئیے ہم جانتے ہیں کہ بھیگی ہوئی انجیر کے کونسے فوائد ہیں جو ہماری مجموعی صحت کے لئے اچھے ہوتے ہیں۔ اگر آپ کی ہڈیاں کمزور ہیں یا کوئی ایسا مسئلہ در پیش ہے کہ ہڈیوں میں درد رہتا ہے تو آپ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ایک مستند ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کرسکتے ہیں یا 03111222398 پہ کال کرسکتے ہیں تاکہ گھر بیٹھے مسائل کا حل نکل سکے۔
۔1 بھیگی ہوئی انجیر کے حیرت انگیز فوائد
ہم اس خشک پھل سے کونسے فائدے حاصل کرسکتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
۔1 تولیدی صحت کے لئے
انجیر زنک، میگنیشیم اور آئرن جیسے وٹامنز کا پاور ہاوس ہے۔ یہ ہماری تولیدی صحت کو فروغ دیتی ہے۔ اس خشک پھل میں اینٹی آکسیڈنٹس اور فائبر کی زیادہ مقدار ہارمونز کے عدم توازن اور مینوپاز کے مسائل سے بچاتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ خواتین کے لئے بھی بہت مفید ہے۔وہ خواتین جو پی ۔ایم ۔ایس جیسے مسائل سے نمٹتی ہیں ان کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ انجیر کا استعمال لازمی کریں۔
۔2 شوگر لیول کنٹرول کرنے کے لیے
اگر شوگر ہائی ہو یا لو دونوں صورتوں میں خطرناک ہوسکتی ہے۔ اس لئے شوگر کے لیول کا متوازن رہنا بہت ضروری ہے۔ ہم بھیگی ہوئی انجیر کی مدد سے اپنا شوگر لیول کنٹرول میں رکھ سکتے ہیں۔ انجیر میں پوٹاشیم کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو ہمارے شوگر کے لیول کو کنٹرول کرتی ہے۔
متعدد مطالعات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انجیر میں موجود کلوروجینک ایسڈ خون میں شوگر کی سطح کو کم کرنے میں مندد گار ثابت ہوتا ہے۔ بھیگی ہوئی انجیر کھانے کی وجہ سے خون میں ٹائپ 2 ذیابیطس کے گلوکوز کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ اس اسے خشک پھل کو سلاد میں شامل کرکے بھی کھا سکتے ہیں۔
۔3 قبض کرنے کے لیے
انجیر میں اچھی مقدار میں فائبر موجود ہوتا ہے۔ جو ہماری آنتوں کی باقاعدہ حرکت کو برقرار رکھنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔ جن لوگوں کو قبض کا سامنا رہتا ہے ان کو اس کا استعمال لازمی کرنا چاہیئے کیونکہ قبض بہت سی بیماریوں کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔
۔4 وزن کم کرنے کے لیے
اضافی وزن بہت سے لوگوں کی پریشانی ہے کیونکہ موٹاپا ایک ایسی بیماری ہے جو بہت سی بیماریوں کو دعوت دے سکتا ہے۔ اگر آپ وزن کم کرنے والی غذا پر عمل کر رہے ہیں تو آپ کو اپنی ڈائیٹ پلان میں انجیر کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔ فائبر سے بھرپور غذائیں وزن کم کرنے کے لئے مفید ہوتی ہیں۔انجیر کا استعمال اعتدال کے ساتھ کرنا چاہیے کیونکہ اس میں کیلوریز بھی ہوتی ہیں اس کی زیادتی وزن زیادہ کرنے کا باعث بھی بن سکتی ہے۔
۔5 دل کی صحت کے لیے
دنیا میں بہت سے لوگوں کی اموات دل کی بیماریوں کی وجہ سے بھی ہوتیں ہیں اس لئے صحت مند زندگی گزارنے کے لئے دل کی صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ بھیگی ہوئی انجیر کا استعمال آپ کے دل کی صحت کو اچھا کرسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہماری مجموعی صحت میں بھی بہتری آتی ہے۔
انجیر میں موجود اینٹی آکیسڈنٹس بلڈ پریشر کی سطح کو کنٹرول کرتے ہوئے جسم میں فری ریڈیکلز کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ شریانوں کی صحت کو اچھا کرنے میں مدد کرتی ہے۔ کچھ مطالعات سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ انجیر ٹرایگلیسرائیڈز کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ کیونکہ یہ ہی دل کی بیماری کی بڑی وجہ بن سکتی ہے۔
۔6 صحت مند ہڈیوں کے لئے
بھیگی ہوئی انجیر کا استعمال ہڈیوں کو صحت مند رکھ سکتا ہے۔ ہمارے جسم میں ہڈیوں کے لئے کیلشیم کا ہونا بہت ضروری ہے۔ ہمارا جسم خود کیلشیم پیدا نہیں کرتا جس وجہ سے ہمیں بیرونی ذرائع سے حاصل کرنا پڑتا ہے۔ جسے ہم دودھ ،سویا اور پتوں والی سبزیوں سے حاصل کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہم کیلشیم کی اچھی مقدار بھیگی ہوئی انجیر سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
۔7 بریسٹ کینسر کو روکنے کے لیے
یہ ایک ایسی بیماری ہے جو زیادہ تر خواتین شکار ہوتی ہیں خاص طور پر تب جب مینو پاز ہوتا ہے ۔انجیر میں فائبر کی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے اس لئے یہ چھاتی کے کینسر کو روکنے میں مدد کرتی ہے۔ یہ ہر عمر کی خواتین کے لئے فائدہ مند ہوتی ہے۔ اگر ہم اس کا استعمال باقاعدگی سے کرتے ہیں تو کینسر کے خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے۔ ہم بھیگی ہوئی انجیر کی مدد سے فری ریڈیکلز سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔ اور بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔