بلیک ہیڈز جلد کی ایک عام حالت ہے. بلیک ہیڈز ایکنی کی ایک قسم ہیں یہ جلد پر کھلے دھبے ہیں جو زیادہ تیل اور مردہ جلد سے بھر جاتے ہیں کچھ بلیک ہیڈز دوسروں سے گہرے ہوتے ہیں اور عام بلیک ہیڈز کی نسبت انہیں ہٹانا مشکل ہو سکتا ہے۔ لیکن بعض علاج بلیک ہیڈز سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں۔ کچھ گھریلو آزمودہ ٹوٹکے بھی ہیں جو بلیک ہیڈز کو محفوظ طریقے سے نکالنے میں مدد دیتے ہیں۔
بلیک ہیڈز کیا ہیں
بلیک ہیڈز سیاہ دھبے ہیں جو جلد کی سطح پر ظاہر ہوتے ہیں۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب جلد کے پورز مردہ خلیوں اور تیل کی رطوبتوں سے بھر جاتے ہیں۔ یہ ایسے نظر آتے ہیں جیسے پورز میں گندگی ہے۔ بلیک ہیڈ پمپلز نہیں ہیں۔ پمپلز چھوٹے، تکلیف دہ، بے رنگ ہوتے ہیں جن کی نوک پر گاڑھا، سفید یا پیلا پس ہوتا ہے۔
اگر بلیک ہیڈ آپ کی جلد پر ہے، تویہ خود ہی ختم ہوسکتا ہے لیکن کچھ بلیک ہیڈز آپ کی جلد میں گہرائی تک جا سکتے ہیں۔ گہرے، ایمبیڈڈ بلیک ہیڈز کے خود ہی ختم ہونے کا امکان کم ہوتا ہے۔ انھیں ماہر امراض جلد یا طبی ماہر ہی ہٹا سکتے ہیں۔ بلیک ہیڈ بہت عام ہیں، اس کے باوجود وہ آپ کی ذہنی صحت پر شدید اثر ڈال سکتے ہیں۔ اگر آپ کو بلیک ہیڈز کی موجودگی کی وجہ سے پریشانی یا ڈپریشن کی علامات نظر آئیں تو بہترین ڈرماٹولوجسٹ سے یہاں سے رابطہ کریں۔
بلیک ہیڈز کو جلد سے نکالنے کے طریقے
خوبصورتی کے مسئلے کا علاج جیسے کہ بلیک ہیڈ کو ہٹانا گھر پر ہی کیا جا سکتا ہے۔ اس پریشان کن، مشکل مسئلے سے نمٹنے کے لیے آپ کے لیے کچھ حل ہیں ۔ بلیک ہیڈز سے نجات کے لیے یہ ثابت شدہ گھریلو ٹوٹکے آزمائیں۔
بیکنگ سوڈا اور پانی کا استعمال
ایک چمچ بیکنگ سوڈا، لیموں کا رس آدھا چمچ، نیم گرم پانی میں ملا دیں۔ چہرے پر بیس منٹ کے لیۓ لگا دیں پھر دھولیں ۔ یہ پیسٹ قدرتی ایکسفولییٹر کے طور پر بہت اچھا کام کرتا ہے اور جلد کو انفیکشن سے بچاتا ہے۔ آپ اس گھریلو ٹوٹکے کو استعمال کرکے مشکل، مضبوط بلیک ہیڈز سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔
دلیۓ کے اسکرب کا استعمال
سادہ دہی، آدھے لیموں کا رس، ایک چمچ دلیے کے ساتھ اسکرب بنائیں۔ اسکرب کو پندرہ منٹ تک اپنے چہرے پر لگا رہنے دیں اور اسے نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ یہ نہ صرف بلیک ہیڈز کو دور کرتا ہے بلکہ چہرے کو نکھار بھی دیتا ہے۔
دودھ اور شہد لگائیں
دودھ اور شہد کو ملا کر تقریبا دس سیکنڈ تک گرم کریں۔ انہیں کچھ دیر ٹھنڈا ہونے دیں، پھر اسے اپنے بلیک ہیڈز پر لگائیں۔ ایک صاف کاٹن کی پٹی لیں، اور اسے اس کے اوپر رکھیں، اور اسے پندرہ منٹ تک لگا رہنےدیں۔ اس کے بعد پٹی کو آہستہ سے ہٹائیں، صاف کریں اور موئسچرائزر لگائیں۔ شہد اینٹی بیکٹیریل ہے، دودھ میں لیکٹک ایسڈ ہوتا ہے، جو قدرتی طور پر بلیک ہیڈ ہٹانے کے عمل میں مدد کرتا ہے۔
دار چینی اور لیموں کا رس لگائیں
دار چینی کا پاؤڈر، ایک چٹکی ہلدی اور کچھ لیموں کا رس ملالیں اس پیسٹ کو اپنے چہرے پر لگائیں اور اسے دس منٹ تک آرام کرنے دیں۔ اسے سادہ پانی سے دھولیں۔ دار چینی خون کی گردش کو بہتر بنانے، جلد کے پورز کو سخت کرنے کے لیے اچھی ہے، جبکہ لیموں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کی وجہ سے بلیک ہیڈ، وائٹ ہیڈ کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے اور جلد کو صحت مند اور چمکدار بناتا ہے۔
ناریل کا تیل یا روغن عناب اور چینی کے اسکرب کا استعمال
بلیک ہیڈ مردہ جلد اور تیل کے ساتھ جلد کے بند سوراخوں کے سوا کچھ نہیں ہیں۔ جو ہوا کے ذریعے سیاہ ہو جاتے ہیں۔ آپ اپنی جلد کو ناریل کے تیل اور چینی سے بنے اسکرب سے قدرتی طور پر ہٹا سکتے ہیں۔ آپ ناریل کے تیل کی جگہ روغن عناب استعمال کر سکتے ہیں اور چینی کو ملا سکتے ہیں، پھر اپنی جلد کے مطابق چہرے پر لگائیں۔ دونوں اجزاء معجزانہ طور پر اچھی طرح سے کام کرتے ہیں۔
بلیک ہیڈز کو دور کرنے کے لیے گھریلو علاج بعض اوقات ناکافی ہو سکتے ہیں، خاص طور پر اگر آپ کا بلیک ہیڈ واقعی گہرا اور سخت ہے۔ آپ کو ماہر امراض جلد سے رابطہ کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔