Marham
    Facebook Twitter Instagram
    Marham
    • Doctors
      • Dermatologist
        • Dermatologists in Lahore
        • Dermatologists in Karachi
        • Dermatologists in Islamabad
        • Dermatologists in Pakistan
      • Gynecologist
        • Gynecologists in Lahore
        • Gynecologists in Karachi
        • Gynecologists in Islamabad
        • Gynecologists in Pakistan
      • Child Specialist
        • Child Specialists in Lahore
        • Child Specialists in Karachi
        • Child Specialists in Islamabad
        • Child Specialists in Pakistan
      • Gastroenterologist
        • Gastroenterologists in Lahore
        • Gastroenterologists in Karachi
        • Gastroenterologists in Islamabad
        • Gastroenterologists in Pakistan
      • Psychiatrist
        • Psychiatrist in Lahore
        • Psychiatrist in Karachi
        • Psychiatrist in Islamabad
        • Psychiatrist in Pakistan
      • Neurologist
        • Neurologist in Lahore
        • Neurologists in Karachi
        • Neurologist in Islamabad
        • Neurologist in Pakistan
      • General Physician
        • General Physician in Lahore
        • General Physician in Karachi
        • General Physician in Islamabad
        • General Physician in Pakistan
      • View All Specialities
      • Find doctor by disease
        • Coronavirus
        • Diabetes
        • High Blood Pressure
        • Typhoid Fever
        • View all doctors by disease
      • Find doctor by service
        • Open Heart Surgery
        • Braces
        • Hydrafacial
        • Vitro Retinl Surgery
        • Chemotherapy
        • View all doctors by service
      • Find doctor via city
        • Doctors in Lahore
        • Doctors in Karachi
        • Doctors in Islamabad
        • Doctors in Peshawar
        • Doctors in Quetta
        • Doctors in All Cities – Pakistan
      • Find Surgeon
        • Hernia
        • Endoscopy
        • Liver Transplant
        • Knee Replacement
        • Find best surgeons
      • Find special offers
        • Skin Whitening Treatment
        • Hair Removal Laser
        • View All Special Offers
    • Hospitals
      • Hospitals in Lahore
        • Hameed Latif Hospital
        • Doctors Hospital
        • National Hospital
        • All Hospitals in Lahore
      • Hospitals in Karachi
        • Agha Khan Hospital
        • National Hospital
        • Medicare Hospital
        • All Hospitals in Karachi
      • Hospitals in Islamabad
      • Hospitals in Multan
      • Hospitals in Rawalpindi
      • Hospitals in Faisalabad
      • Hospitals in Gujranwala
      • Hospitals in Sargodha
      • Hospitals in Peshawar
      • Hospitals in Sialkot
      • Hospitals in Pakistan
    • Lab Tests
      • Chughtai Lab – 20% OFF
      • Dr. Essa’s Lab – up to 15%
      • Citilab – up to 15%
      • One Health Labs – up to 20%
      • CLINLAB – up to 20%
      • Labs in Lahore
      • Labs in Karachi
      • Labs in Islamabad
      • Labs in Pakistan
    • Forum
    • Special Offers
    • Healthblog
    • Healthy Lifestyle
    • Women’s Health
    • Skin Care
    • Fitness & Exercise
    • Health News
    • Dental Health
    • Skin Care
    • Sonology
    • Mental Well-Being
    Marham
    Home»Healthy Lifestyle»پاکستان برین لمفوما کے پہلے سٹیم سیل ٹرانسپلانٹ کا دعوٰی، 58 سالہ عورت کا صحتیابی کا سفر
    Healthy Lifestyle

    پاکستان برین لمفوما کے پہلے سٹیم سیل ٹرانسپلانٹ کا دعوٰی، 58 سالہ عورت کا صحتیابی کا سفر

    Farzeen JawadBy Farzeen JawadDecember 9, 20217 Mins Read
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    برین لمفوما میں مبتلا ایک باہمت خاتون کی کہانی جس کی  ہمت اور بروقت صحیح فیصلے نے  اسے موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا۔ سٹیم سیل ٹرانسپلانٹ کا یہ پہلا تجربہ تھا جو کہ 58 سالہ نورین محمود پر کیا جانا تھا ۔جس کے کیمو میں کیڑے مار دوا کا استعمال کیا جانا تھا۔

    Table of Content

    •  لمفوما کیا ہے؟
    • لمفوما کیسے پھیلتا ہے؟
    • لمفوما کو کیسے کنٹرول کیا جا سکتا ہے؟
    •                                                  نورین محمود کے برین لیمفوما کی ابتداء
    •  پہلا آپریشن
    • نورین کی بگڑتی طبیعت
    • برین لیمفوما کے علاج کے طور پر ڈاکٹروں کی نورین کو دی جانے والی تجویز
    • کیڑے مار دوا تھائوٹیپا کا استعمال
    • کیڑے مار دوا سے برین لیمفوما کا علاج
    • سٹیم سیل کا طریقہ علاج
    • علاج کی سختیاں
    • علاج کا دورانیہ نورین کے لئے
    • سٹیم سیل  علاج کے مراحل

     لمفوما کیا ہے؟

    لمفوما ایک نایاب قسم کا کینسر ہے جو لمفیٹک نظام میں شروع ہوتا ہے ۔ چونکہ لیمفیٹک نظام آپ کے پورے جسم میں چلتا ہے ، آپ کو دماغ اور ریڑھ کی ہڈی سمیت تقریبا کہیں بھی لمفوما ہو سکتا ہے۔ دماغ کے زیادہ تر لمفوماس دماغ دماغ کے اگلے حصے سے شروع ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ لمفوماس شروع ہو سکتے ہیں

    ریڑھ کی ہڈی: ریڑھ کی ہڈی میں شروع ہونے والا لیمفوما  پرائمری اسپائنل لمفوما کہلاتا ہے

    آنکھیں: آنکھوں میں شروع ہونے والا لیمفوما پرائمری انٹراوکولر لمفوما کہلاتا ہے

    دماغ کو گھیرنے والے ٹشوز: وہ ٹشو کی پرتیں جو دماغ کو گھیر لیتی ہیں یہاں سے شروع ہونے والا لمفوما پرائمری لیپٹومینجیل لمفوما کہلاتا ہے

    لمفوما کیسے پھیلتا ہے؟

    ڈاکٹرز کے مطابق لمفوما عام طور پر بغلوں یا گردن کے گلینڈز میں ہوتا ہے اور یہ خون کے خلیوں میں گردش کرتا ہے۔ سو میں سے کسی ایک مریض میں یہ خون کے خلیوں سے ہوتا ہوا برین میں پہنچ جاتا ہے اور اس کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اس کا علاج سرجری سے نہیں کیا جا سکتا

     لمفوما

    لمفوما کو کیسے کنٹرول کیا جا سکتا ہے؟

    لمفوما کا علاج سرجری کے ذریعے نہیں کیا جا سکتا بلکہ اس کی روک تھام کے طریقوں میں شامل ہیں کیموتھراپی، ریڈی ایشن سٹیم سیل یا امینو تھراپی۔

                                                     نورین محمود کے برین لیمفوما کی ابتداء

        نورین 2019 تک اپنے شوہر کے ساتھ بزنس میں ہاتھ بٹاتی رہیں ، وہ ایک صحت مند خاتون تھیں لیکن اچانک گرنے کی وجہ سے ان کے پاؤں میں فریکچر آگیا اور انہیں پلاسٹر لگایا گیا ۔پلاسٹر اترنے کے بعد بھی نورین کے مسائل میں کمی نہ آئی ان کا جسم کا بایاں حصہ کافی کمزور ہوگیا  اور وہ اپنا توازن برقرار نہیں رکھ پاتی تھیں، اس خراب صورتحال کی وجہ سے انہیں ہسپتال میں داخل ہونا پڑا جہاں ان کا باڈی اسکین ہوا جس میں ٹیومر کی تشخیص ہوئی جسے برین لمفوما کہا جاتا ہے

    لمفوما

     

     پہلا آپریشن

    ٹیومر کی تشخیص کے بعد انہیں آغاخان ہسپتال لےجایا گیا جہاں ان کے دماغ کا آپریشن ہوااور 8 مرتبہ کیموتھراپی کی گئی ۔ اس کے بعد 15 ماہ تک طبیعت صحیح رہنے کے بعد تکلیف میں اضافہ شروع ہو گیا اوران کی 5 مرتبہ پھر کیمو ہوئی

    نورین کی بگڑتی طبیعت

     کینسر کا مرض نورین محمود کے لئے  نیا نہیں تھا ، وہ برسوں پہلے اپنے والد کو بھی ہسپتال میں کیمو تھراپی  اور شعاعیں لگوانے کے لئے لاتی رہیں ہیں اور خود بھی کینسر کی اس غیر معمولی قسم لمفوما میں مبتلا ہونے کی وجہ سے   پچھلے دس سالوں سے کیموتھراپی کروا چکی تھیں پر کسی بھی قسم کی کوئی بہتری دیکھنے کو نہیں مل رہی تھی

    ایک وقت تو ایسا بھی آیا کہ ڈاکٹروں نے نورین کے گھر والوں سے یہاں تک بھی کہہ دیا کہ ان کے پاس صرف 48 گھنٹے ہیں ،یہ وہ وقت تھا جب وہ اسانک کومہ میں چلی گئیں اور ایک ہفتہ تک اس ہی حالت میں رہیں اور اس دوران ان کے دماغ میں سوجن آگئی لیکن پھر اللہ پاک نے انہیں نئی زندگی دی۔ ان کو دی جانے والی دوائی سے جسم کو جھٹکے ملنا تو بند ہوئے لیکن ٹیومر ان کے دماغ میں تین جگہ پہنچ چکا تھا

    لمفوما

    برین لیمفوما کے علاج کے طور پر ڈاکٹروں کی نورین کو دی جانے والی تجویز

    جب نورین کو علاج کے لئے اسلام  آباد کے نجی ہسپتال الشفاء انٹرنیشنل لے جایا گیا تو وہاں پر موجود ڈاکٹر نے انہیں ٹیومر کو کنٹرول کرنے کے لئے  سٹیم سیل کا طریقہ علاج اپنانے کو کہا ، ڈاکٹر ایاز کے مطابق اب اس طریقہ کار کے سوا کوئی آپشن نہیں بچا تھا

    کینسر ایک جان لیوا مرض ہے جس سے بچنے کے لئے اس کی بروقت تشخیص ہونا ضروری ہے اگر آپ کا وزن گر رہا ہے،۔ آپ کو جسم پر کسی قسم کی گلٹی محسوس ہوتی ہے جس کی وجہ سے مستقل بخار ہو رہا ہے تو اس بات کو ہلکا نہ لیں کینسر سے متعلق دیگر علامات کی تفصیل جاننے لے لئے مرہم کی ویب سائٹ مرہم ڈاٹ کام پر وزٹ کریں یا داکٹر سے رابطہ کے لئے اس نمبر پر کال کریں03111222398

    کیڑے مار دوا تھائوٹیپا کا استعمال

    ڈاکٹر نے نورین اور اس کھ گھر والوں کو بلا کر بتایا کہ ان کے ٹیومر کا واحد علاج سٹیم سیل طریقہ کار ہی ہے جس میں ہم کیڑے مار دوائی کا استعمال کریں گے اور یہ ان کی جان بچانے کا اب واحد طریقہ بچا ہے۔ یہ فیصلہ لینا  نورین اور اس کے گھر والوں کے لئے بہت مشکل تھا لیکن نورین کے مطابق

    میں نے سوچا کہ یہ عقلمندی نہیں کہ اگر ایک ہی راستہ ہے اور اسے میں اس لئے نہ اپناؤں کہ وہ نیا ہے،میں پریشان تو تھی کہ میرے علاج کے لئے میرے جسم میں کیڑے مار دوا داخل کی جائے گی لیکن میں نے سوچا کہ یہی چیز ہے جس سے شاید اللہ مجھے بچا دے، مجھے کوشش کرنی چاہیئے۔

    لمفوما

    کیڑے مار دوا سے برین لیمفوما کا علاج

    مریضہ کی رضامندی کے بعد ابتداء میں ان کے ٹیومر کا سائز کم کرنے کےلئے کیمو اور شعاعوں کا سہارا لیا گیا ۔ شعاعوں اور دواؤں سے ٹیومر سکڑ گیا اور پھی ان کے باقاعدہ علاج کا سلسلہ شروع ہوا۔ ان کے علاج کے لئے استعمال کی جانے والی دوا تھائوٹیپا ،جو کہ پاکستان میں نہیں بنتی اسے ان کے گھر والوں نے سنگا پور سے 17 لاکھ روپے میں منگوایا

    سٹیم سیل کا طریقہ علاج

    اس طریقہ علاج کی وضاحت کرتے ہوئے ڈاکٹر نے کہا کہ لوگوں کا خیال ہے کہ اس میں کوئی داوغ کا آپریشن کرنا پڑتا ہے لیکن ایسا نہیں ہوتا ،سٹیم سیل  طریقہ علاج میں دماغ کو نہیں بلکہ بون میرو یعنی ہڈیوں کے گودے کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے اور اس کے کیموتھراپی میں استعمال ہونے والی دواؤں میں کیڑے مار دوا اور کارمسٹین شامل ہیں جو دماغ کو ٹارگٹ کرتی ہیں۔

    اس طریقہ کار کا نقصان یہ ہے کہ اس میں استعمال ہونے والی دوائیں ہڈیوں کے گودے کو تباہ کر دیتی ہیں، یعنی اگر مریض ٹیومر سے بچ بھی جائے تو بون میرو کی تباہی کی وجہ سے زندہ نہیں بچ سکتا۔

    علاج کی سختیاں

    ڈاکٹر کے علاوہ اس علاج میں 20 اہلکاروں  پر مشتمل عملہ تھا ۔ اس میں نورین کی دن میں تین مرتبہ مختلف اوقات میں کیموتھراپی کی گئی اور ہر بار دواؤں کے اثرات سے جسم کو بچانے کے لئے انہیں نہلایا جاتا۔ کیمو کے ایک ہفتے بعد انہیں سٹیم سیل لگائے گئے۔پہلے ہفتے کے بعد ان سیلز میں زیادتی دیکھی گئی جو کہ ایک خوش آئند بات تھی۔دو ہفتے مکمل ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے دیکھا کہ ان کی حالت کافی بہتر ہو گئی ہے اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا۔

    علاج کا دورانیہ نورین کے لئے

    نورین کے لئے علاج کے یہ 30 دن کسی عذاب سے کم نہ تھے لیکن وہ  اس جان لیوا بیماری برین لمفوما  کو شکست دینے کے لئے  پر عزم تھیں۔ وہ کہتی ہیں کہ 30 دن ایک ایسے کمرے میں جہاں نہ روشنی داخل ہو سکتی تھی نہ ہوا اور نہ ہی کوئی آ جا سکتا تھا سوائے ایک گھر والے کے ۔ میرے گھر والوں نے میرا ساتھ دیا اور 7، 7 دنون کی ڈیوٹی دی ۔لیکن اگر میں ہمت ہار بھی جاتی تھی تو ڈاکٹرز اور میرے گھر والوں نے میری ہمت بندھائی اور میں اس بیماری کو ہرانے میں کامیاب ہوئی۔

    لمفوما

    سٹیم سیل  علاج کے مراحل

    ڈاکٹروں کے مطابق یہ پاکستان میں برین لمفوما کے خلاف  سٹیم سیل کا پہلا کامیاب تجربہ ہے لیکن ابھی ہم نے پہلا مرحلہ عبور کیا ہے ، اس کے دوسرے مرحلے میں یہ دیکھنا ہے کہ ان کے دماغ میں جو چھوٹا سا ٹیومر بچا ہے وہ ختم ہو گیا ہے کہ نہیں اور اس کے بعد تیسرا مرحلہ اگلے 5 سال تک ان کا فالو اپ ہوگا، یعنی چیک اپ۔ جرمنی میں سٹیم سیل علاج کے بعد آنے والے نتائج میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس علاج کے 5 سال گزر جانے کے بعد بھی مریض بالکل صحیح ہیں

     

    first steam cell transplant in Pakistan urdu
    Farzeen Jawad

      I have a bachelor’s degree in Computer Science but converted my passion towards writing and principalship in 2014. A supermom of three kids is now managing work and home together. On my day off, you’ll find me surrounded by smart gadgets, funny friends and a wholesome jar of dry fruits.

      Related Posts

      دوا کے بغیر شوگر لیول کم کرنا

      شوگر کے لیول کو بغیر دوا کے کنٹرول کرنے کے آزمودہ طریقے

      June 1, 2023
      گھنی پلکوں کے لیے گھریلو ٹوٹکے

      پلکوں کو گھنا اور خوبصورت بنانے کے لیے قدرتی اجزاء کا استعمال کریں

      May 26, 2023
      کچا آم

      کچا آم (کیری) :صاف شفاف اور چمکدار جلد کے لیے ماسک

      May 25, 2023

      Comments are closed.

      Read More
      • Health Blog
      • What is Cardiology in Pakistan
      • What is Dentistry in Pakistan
      • What is Dermatology & Cosmetology in Pakistan
      • What is Diet & Nutrition in Pakistan
      • What is Endourology in Pakistan
      • What is ENT: Everything You Need to Know
      • What is Gastroenterology: Everything You Need to Know
      • What is Gynaecology and Obstetrics
      • What is Hepatology: Everything You Need to Know
      • What is Homeopathy in Pakistan
      • What is Internal Medicine in Pakistan
      • What is Laparoscopic & Bariatric Surgery
      • What is Maternal Fetal Medicine: Everything You Need to Know
      • What is Nephrology
      • What is Oncology in Pakistan
      • What is Ophthalmology: Everything You Need to Know in 2021
      • What is Orthopedic: Everything You Need to Know in 2021
      • What is Pathology in Pakistan
      • What is Pediatrics in Pakistan
      • What is Physiotherapy in Pakistan
      • What is Psychiatry & Psychology in Pakistan
      • What is Pulmonology in Pakistan
      • What is Radiology in Pakistan
      • What is Rheumatology in Pakistan
      • What is Urology in Pakistan
      • What is Vascular Surgery in Pakistan
      View Posts by Categories
      • Brain Issues
      • Cancer Causes and Prevention
      • Childrens Health
      • Chronic Conditions
      • COVID19
      • Dental Health
      • Diet & Nutrition
      • Eyesight Issues
      • Fitness & Exercise
      • Hair Care
      • Health News
      • Healthy Lifestyle
      • Heart Health
      • MARHAM Features
      • Medicine
      • Men’s Health
      • Mental Well-Being
      • Nail Care
      • News
      • Pain Management
      • Pakistan Healthcare System
      • Skin Care
      • Sonology
      • Stomach Issues
      • Telemedicine
      • Urdu
      • Video Channel
      • Weight Loss & Obesity
      • Women's Health

      Download our app

      Lab Tests

      • Labs in Lahore
      • Labs in Karachi
      • Labs in Islamabad
      • Labs in Pakistan

      Top Cities

      • Lahore
      • Karachi
      • Islamabad
      • Rawalpindi
      • Faisalabad
      • Peshawar
      • Multan
      • Quetta
      • Gujranwala
      • Sargodha
      • Hyderabad
      • Bahawalpur
      • Sialkot
      • Rahim Yar Khan
      • View All Cities

      Top Hospitals

      • City International Hospital
      • Doctors Hospital
      • Hameed Latif Hospital
      • Akram Hospital
      • Chughtai Medical Center
      • Iqra Medical Complex Hospital
      • Surgimed Hospital
      • Omar Hospital & Cardiac Centre
      • Hilal-E-Ahmar House Hospital
      • Health Icon Medical & Diagnostic Centre
      • Khan Medical City Hospital
      • Faisal Hospital
      • Saleem Medical Complex Hospital
      • Kanan Clinic
      • View All Hospitals

      Top Specialities

      • Dermatologist
      • Neurologist
      • Gynecologist
      • Urologist
      • Gastroenterologist
      • Pulmonologist / Lung Specialist
      • Orthopedic Surgeon
      • Pediatrician
      • General Physician
      • Nephrologist
      • Sexologist
      • Ent Specialist
      • Eye Surgeon
      • Neuro Surgeon
      • View All Specialities

      PMC Verified Doctors

      Authentic & updated information

      Money back guarantee

      We return money within 48 hours

      12/7 customer support

      Well-trained & Supportive team

      Secure online payment

      We possess SSL / Secure сertificate

      • Privacy Policy
      • Delivery Policy
      • Refund Policy
      • Payment Terms
      • Cancellations Policy
      • Terms of Use
      • FAQs
      • About Us
      • Contact Us
      • Doctors
      • Partnerships
      • Careers
      • Help me Marham
      • Invite Friends & Family

      © Copyright @ 2015-2022 Marham Medicare Pvt. Ltd. – All Rights Reserved

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.