صحت مند اور اچھی عادات اور بری عادات ہر انسان کی شخصیت کا حصہ ہوتی ہیں، اگر کسی شخص میں صحت مند عادات ہیں تو یقینا بری عادات بھی ہوں گی۔ لیکن اگر آپ اچاہتے ہیں تو بری عادات سے نقصان نہیں اٹھانا چاہتے تو ان کو فوری طور پر ختم کرنے پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ اس مضمون میں زندگی کو بہتر بنانے کے لیے بری عادات کوفوری طور پر ختم کرنے کے لیے موثر تجاویز ہیں جویقینا آپ کو مدد فراہم کریں گی۔
نقصان دہ عادات کو ختم کرنے کے طریقے
سائنسدانوں کے مطابق ایک نئی عادت بننے میں اکیس دن لگتے ہیں اور زیادہ عرصہ پرانی عادت کو ختم کرنے میں چھیاسٹھ دن لگتے ہیں۔ عادت کوختم کرنا اکثر مشکل ہوتا ہے اور زیادہ وقت لگتا ہے۔ تاہم، آپ کو اپنی صحت مند عادات اور ممکنہ طور پر نقصان دہ عادات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ درحقیقت، بری عادات ہونے پر، آپ کو فوری طور پر ختم کرنے پر غور کرنے کی ضرورت ہے اگر آپ مصیبت میں نہیں پڑنا چاہتے۔ پریشان نہ ہوں اگر آپ خود میں ذیل میں بتائی گئی بری عادات میں سے کوئی ایک عادت محسوس کرتے ہیں ۔ کسی بھی بری عادت کو صحت مند عادت سے بدلا جا سکتا ہے۔
گاڑی میں اپنے پیروں کو کنٹرول پینل پر نہ رکھیں
بہت سے لوگ اکثر ایسی جگہوں پر بیٹھتے ہیں جو ان کے خیال میں سب سے زیادہ آرام دہ ہیں۔ کسی فلم میں، آپ نے دیکھا ہوگا کہ کردار اکثر گاڑی میں اگلی سیٹ پر بیٹھے ہوئے ڈیش بورڈ پر پاؤں رکھتے ہیں۔ یہ کام انتہائی خطرناک ہے۔
اگر کوئی حادثہ پیش آجائے تو یہ نہ صرف بیٹھنے کی ایک خطرناک پوزیشن ہے، بلکہ جب اچانک بریک لگتی ہے، تو آپ کے گھٹنوں کو بھی لگ سکتی ہے۔ اپنے پیروں کو کار کے پینل پر رکھنے کا مطلب ہے کہ اگر بریک اچانک سے لگ جاۓ تو آپ کا چہرہ آپ کے گھٹنوں پر زور سے ٹکراۓ گا۔ جبڑے اور گھٹنے کے درمیان ٹکراؤ شدید فریکچر کا سبب بن سکتا ہے، اور بحالی کا وقت طویل اور مشکل ہوسکتا ہے۔ اس لیے جب آپ گاڑی میں ہوں تو آپ کو اس طرح نہیں بیٹھنا چاہیے، اس کے بجائے آرام سے اپنی سیٹ پر بیٹھ کر جائیں۔
ہک پر گیلا تولیہ نہ لٹکائیں
بہت سے لوگوں کو نہانے کے بعد تولیے سے بال صاف کرنے اور باتھ روم میں لٹکانے کی غیر صحت مند عادت ہوتی ہے۔ لیکن یہ ایک غیر صحت بخش عادت ہے۔ بیکٹیریا جو آسانی سے تولیوں اور مولڈ کے تہوں میں ہو سکتے ہیں ان میں دوگنے ہو جائیں گے۔ تولیہ استعمال کرنے کے بعد، آپ کودھوپ والی جگہ پر خشک کرنا چاہیے۔
خالی پیٹ کافی نہ پیئں
ہم میں سے بہت سے لوگوں کو دن کا آغاز ایک کپ کافی سے کرنے کی عادت ہے۔ تاہم، یہ ایک غیر صحت مند عادت ہے کیونکہ کافی آپ کے خالی پیٹ کو نقصان پہنچاتی ہے۔ اس حقیقت کے باوجود کہ کافی فائدہ مند ہے، اس کے کچھ نقصانات ہیں جنہیں آپ کو ذہن میں رکھنا چاہیے۔ جب معدہ خالی ہو تو کافی پینے سے معدہ زیادہ تیزاب پیدا کرے گا، جس سے سینے میں جلن اور ہاضمے کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
ماہرین کا مشورہ ہے کہ اگر آپ صبح کافی پینا چاہتے ہیں تو کچھ کھائیں اور پھر پی لیں یہ عادت آپ کو صحت مند رکھے گی۔آپ کے لیۓ کب اور کیا کھانا بہتر ہے ، اپنی خوراک کے پلان سے متعلق جاننے کے لیۓ بہترین ماہر غذائیت سے رابطہ یہاں سے کریں۔
پاپ کارن کا زیادہ استعمال نہ کریں
ہم میں سے بہت سے لوگ فلم یا ٹی وی دیکھتے وقت پاپ کارن کھانا پسند کرتے ہیں۔ یہ واقعی ایک غیرصحت مند عادت ہے لیکن آسانی سے ختم نہیں ہوتی۔ ڈینٹسٹ کا کہنا ہے کہ بہت زیادہ پاپ کارن کھانے سے آپ کے دانتوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ پاپ کارن کا خول دانتوں کے درمیان پھنس سکتا ہے، جو دانتوں کی باقاعدہ صفائی بھی نکلنا مشکل ہوتاہے .
مزید یہ کہ پاپ کارن میں چکنائی اور نمک کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو آپ کو موٹاپے کا زیادہ شکار بناتی ہے۔ کوشش کریں کہ اگلی بار جب آپ فلم دیکھیں تو پاپ کارن نہ کھائیں آپ تجربہ کر کے دیکھ سکتے ہیں کہ پاپ کارن کے بغیر فلم دیکھنا بھی بہت دلچسپ اور صحت مند ہوتا ہے۔ کسی بھی بیماری کی صورت میں گھر بیٹھے مرہم کی ویب سائٹ مرہم ڈاٹ کام پر وزٹ کر کے یا آپ اپنے سوالات کے جواب حاصل کرنے کے لئے ہمارے ماہر ڈاکٹر سے براہ راست اس نمبر پر کال کر کے رابطہ کر سکتے ہیں 03111222398
گاڑیوں میں پانی کی بوتلیں مت چھوڑیں
اگر آپ کے پاس کار ہے تو ضرورآپ گاڑی کے اندر پانی کی بوتل رکھیں گے۔ چاہے آپ پانی کی بوتل ہنگامی حالات کے لیے رکھیں یا صرف پینے کے لیے، ذہن میں رکھیں کہ یہ بہت خطرناک عادت ہے خاص کر گرمیوں میں۔
بوتل میں پانی ایک لینس کی طرح کام کرتا ہے اور اگر سورج کی روشنی اس سے ٹکرا جائے تو اس میں آگ لگ سکتی ہے۔ اگرچہ پانی کی بوتل میں آگ لگنے کا امکان بہت کم ہے، لیکن ہےضرور۔ اس کے علاوہ، کچھ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ پینے کے طور پر استعمال ہونے والی پلاسٹک کی بوتلیں غیر صحت مند ہوتی ہیں اورکینسر اور دل کی بیماری کا سبب بن سکتی ہیں۔ زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے یہ مادے پانی میں گھل مل جائیں گے۔ اگر پانی کی بوتل گاڑی کے ٹرنک میں زیادہ دیر تک موجود رہے تو یہ بیکٹیریا پیدا کرے گی۔
چارجنگ ڈیوائس کو تکیے کے نیچے نہ رکھیں
فون کو تکیے کے نیچے رکھنے کی عادت انتہائی خطرناک ہے کیونکہ اس سے آگ لگ سکتی ہے، خاص طور پر جب فون چارج ہو رہا ہو۔ اگرچہ موبائل فون کا نیا ماڈل اب کافی بہتر ہو چکا ہے، لیکن چارجنگ کے دوران فون کی بیٹری گرم، شارٹ سرکٹ اور آگ لگا سکتی ہے۔ اس لیے آپ کو اس غیر صحت مند عادت کو جلد از جلد ترک کر دینا چاہیے۔
کیا آپ میں یہ بری عادتیں ہیں؟ ہمیں اپنی قیمتی راۓ سے ضرور آگاہ کریں۔