Marham
    Facebook Twitter Instagram
    Marham
    • Doctors
      • Dermatologist
        • Dermatologists in Lahore
        • Dermatologists in Karachi
        • Dermatologists in Islamabad
        • Dermatologists in Pakistan
      • Gynecologist
        • Gynecologists in Lahore
        • Gynecologists in Karachi
        • Gynecologists in Islamabad
        • Gynecologists in Pakistan
      • Child Specialist
        • Child Specialists in Lahore
        • Child Specialists in Karachi
        • Child Specialists in Islamabad
        • Child Specialists in Pakistan
      • Gastroenterologist
        • Gastroenterologists in Lahore
        • Gastroenterologists in Karachi
        • Gastroenterologists in Islamabad
        • Gastroenterologists in Pakistan
      • Psychiatrist
        • Psychiatrist in Lahore
        • Psychiatrist in Karachi
        • Psychiatrist in Islamabad
        • Psychiatrist in Pakistan
      • Neurologist
        • Neurologist in Lahore
        • Neurologists in Karachi
        • Neurologist in Islamabad
        • Neurologist in Pakistan
      • General Physician
        • General Physician in Lahore
        • General Physician in Karachi
        • General Physician in Islamabad
        • General Physician in Pakistan
      • View All Specialities
      • Find doctor by disease
        • Coronavirus
        • Diabetes
        • High Blood Pressure
        • Typhoid Fever
        • View all doctors by disease
      • Find doctor by service
        • Open Heart Surgery
        • Braces
        • Hydrafacial
        • Vitro Retinl Surgery
        • Chemotherapy
        • View all doctors by service
      • Find doctor via city
        • Doctors in Lahore
        • Doctors in Karachi
        • Doctors in Islamabad
        • Doctors in Peshawar
        • Doctors in Quetta
        • Doctors in All Cities – Pakistan
      • Find Surgeon
        • Hernia
        • Endoscopy
        • Liver Transplant
        • Knee Replacement
        • Find best surgeons
      • Find special offers
        • Skin Whitening Treatment
        • Hair Removal Laser
        • View All Special Offers
    • Hospitals
      • Hospitals in Lahore
        • Hameed Latif Hospital
        • Doctors Hospital
        • National Hospital
        • All Hospitals in Lahore
      • Hospitals in Karachi
        • Agha Khan Hospital
        • National Hospital
        • Medicare Hospital
        • All Hospitals in Karachi
      • Hospitals in Islamabad
      • Hospitals in Multan
      • Hospitals in Rawalpindi
      • Hospitals in Faisalabad
      • Hospitals in Gujranwala
      • Hospitals in Sargodha
      • Hospitals in Peshawar
      • Hospitals in Sialkot
      • Hospitals in Pakistan
    • Lab Tests
      • Chughtai Lab – 20% OFF
      • Dr. Essa’s Lab – up to 15%
      • Citilab – up to 15%
      • One Health Labs – up to 20%
      • CLINLAB – up to 20%
      • Labs in Lahore
      • Labs in Karachi
      • Labs in Islamabad
      • Labs in Pakistan
    • Forum
    • Special Offers
    • Healthblog
    • Healthy Lifestyle
    • Women’s Health
    • Skin Care
    • Fitness & Exercise
    • Health News
    • Dental Health
    • Skin Care
    • Sonology
    • Mental Well-Being
    Marham
    Home»Healthy Lifestyle»سی سیکشن کے حوالے سے 7ایسی باتیں جن کا جاننا ہر حاملہ عورت کے لیۓ ضروری
    Healthy Lifestyle

    سی سیکشن کے حوالے سے 7ایسی باتیں جن کا جاننا ہر حاملہ عورت کے لیۓ ضروری

    Ambreen SethiBy Ambreen SethiJanuary 19, 20226 Mins Read
    سی سیکشن
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سی سیکشن کے حوالے سے ہر حاملہ عورت کے اندر بہت سارے خدشات ہوتے ہیں اور ہر حاملہ عورت کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کو ڈلیوری کے لیۓ سی سیکشن کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ سی سیکشن کے حوالے سے بہت ساری ایسی خواتین کی بتائي گئی باتیں تو سب ہی نے سنی ہوں گی جس میں وہ اس عمل میں ہونے والی تکلیف اور اس سے صحت یابی کے مسائل کے حوالے سے بتاتی ہیں اور ہو سکتا ہے کہ آپ کی ڈاکٹر نے بھی  آپ کو اس کے حوالے سے کچھ ابتدائي معلومات سے آگاہ کیا ہو مگر اس کے باوجود بہت ساری ایسی چیزیں ہیں جو کہ جاننا ضروری ہوتا ہے

    Table of Content

    • سی سیکشن کے حوالے سے کچھ خاص باتیں
    • کھنچاؤ محسوس ہو سکتا ہے
    • قبض یا پیٹ میں گیس کی شکایت ہو سکتی ہے
    • سی سیکشن سے صحت یابی ایک طویل سفر
    • خاص قسم کے جوتوں کی ضرورت پڑ سکتی ہے
    • سی سیکشن کی صورت میں بھی وجائنا سے خون نکل سکتا ہے
    • بچے کو دودھ پلانا دشوار ہو سکتا ہے
    • دوبارہ حمل ٹہرنے میں مسائل
    • اپنا بہت خیال رکھیں

    سی سیکشن کے حوالے سے کچھ خاص باتیں

    کھنچاؤ محسوس ہو سکتا ہے

    سی سیکشن

    سی سیکش کے لیۓ اگرچہ ڈاکٹر درد کش دوا کے انجکشن لگا دیتے ہیں جس کی وجہ سے سرجری کے دوران درد محسوس نہیں ہوتا ہے یہ درد کش دوا ایپی ڈيورل یا اسپائنل بلاک کے ذریعے دی جا سکتی ہے اگر چہ اس کی وجہ سے آپ درد محسوس نہین کریں گی مگر اس کے باوجود بچے کی ڈلیوری کے دوران جب ڈاکٹر بچے کو نکالیں گے تو آپ دباؤ یا کھنچاؤ محسوس کر سکتی ہیں

    قبض یا پیٹ میں گیس کی شکایت ہو سکتی ہے

    سی سیکشن کے بعد پیٹ میں گیس ہونے کی تکلیف یا قبض کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس کے بارے میں بڑی بوڑھیوں کا خیال ہوتا ہے کہ پیٹ کو کھولنے اور بند کرنے کے دوران اس میں ہوا بھر جاتی ہے جو گیس کا سبب بنتی ہے یہ ایک قطعی غلط مفروضہ ہے حقیقت یہ ہے کہ درد کم کرنے والے جو انجکشن لگاۓ جاتے ہیں وہ سائڈ افیکٹ کے طور پر ہاضمے کے عمل کو سست کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے پیٹ میں گیس یا قبض کی شکایت ہو سکتی ہے

    جس کے خاتمے کے لیۓ کم از کم پانی کے دس گلاس پینا اور ہلکی چہل قدمی کرنا موثر ثابت ہو سکتا ہے اور اس سے افاقہ ہو سکتاہے اور اگر اس سے فائدہ نہ ہو تو اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کر کے پیٹ نرم کرنے والی دوا لی جا سکتی ہے

    سی سیکشن سے صحت یابی ایک طویل سفر

    سی سیکشن ایک میجر سرجری ہوتی ہے جس سے صحت یابی نارمل ڈلیوری کے مقابلے میں زیادہ وقت لیتی ہے ۔اس صورت میں زيادہ دیر تک صحت یابی کے لیۓ ہسپتال میں رہنا پڑ سکتا ہے اور گھر آنے کے بعد سیڑھیاں چڑھنے اور وزن اٹھانے میں احتیاط برتنی ضروری ہے اس کے علاوہ ایسی خواتین کو ڈرائیونگ کرنے میں بھی اس وقت تک احتیاط کرنی چاہیۓ اس کے علاوہ بچے کو سنبھالنے میں بھی ابتدا میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

    خاص قسم کے جوتوں کی ضرورت پڑ سکتی ہے

    سی سیکشن

    سی سیکشن کے نتیجے میں شریانوں میں خون کے لوتھڑے بننے کے امکانات بہت زيادہ ہوتے ہیں عام طور پر یہ خون کے لوتھڑے ٹانگوں کی وریدوں اور شریانوں میں ہو سکتا ہے جو اگر دل اور پھپھڑون تک چلا جاۓ تو خطرناک ثابت ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے سینے میں درد سانس لینے میں دشواری اور کھانسی کی تکلیف ہو سکتی ہے

    اس وجہ سے اکثر ہسپتالوں میں آپریشن کے دوران مریضوں کو دباؤ برقرار رکھنےوالے ایسے جوتے پہناۓ جاتے ہیں جو کہ آپریشن کے دوران پیروں میں ہونے کی وجہ سےخون کے لوتھڑے نہیں بنتے ہیں ان جوتوں کا استعمال آپریشن کے بعد اس وقت تک کیا جا سکتا ہے جب تک کہ خون پتلا کرنے والی ادویات کا استعمال نہ شروع کر دیا جاۓ

    سی سیکشن کی صورت میں بھی وجائنا سے خون نکل سکتا ہے

    کچھ خواتین کا خیال ہوتا ہے کہ سی سیکشن کی صورت میں وجائنا سے خون جاری نہیں ہوتا جب کہ حقیقت یہ ہوتی ہے اس طرح کی ڈلیوری کے بعد بھی یوٹرس واپس سکڑ کر اپنی نارمل حالت میں آتا ہے جس دوران اندام نہانی سے خون جاری ہو جاتا ہے یہ خون بعض اوقات زيادہ چلنے پھرنے یا روز مرہ کے افعال کے دوران بڑھ بھی سکتا ہے مگر کم و بیش چھ ہفتوں کے بعد یہ خون خود بخود بند ہو جاتا ہے

    اگر اس حوالے سے خون کا دوران بہت زیادہ ہو یا درد کے ساتھ ہو تو آپ گھر بیٹھے ماہر ڈاکٹر سے مشورہ بھی لے سکتے ہیں اس کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کرین یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں  

    بچے کو دودھ پلانا دشوار ہو سکتا ہے

    سی سیکشن

    سی سیکشن کے اثرات ماں کے دودھ پر نہیں پڑتا ہے نارمل ڈلیوری کی طرح اس میں بھی چھاتی میں بچے کے لیۓ دودھ بننے کا عمل شروع ہو جاتا ہے مگر ٹانکوں کے سبب سی سیکشن کے سبب ماں کو بیٹھنے اور بچے کو سنبھالنے میں دشواری ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے اس کو یہ عمل مشکل لگے

    اس کے علاوہ کچھ خواتین اس سرجری کے بعد نارمل ڈلیوری نہ ہونے کے سبب جزباتی دباؤ کا شکار ہو سکتی ہیں جس کے ردعمل کے طور پر ان کے اندر دودھ بننے کا عمل سست ہو سکتا ہے اگر آپ اس قسم کا کوئي بھی دباؤ محسوس کرین تو اس صورت میں اپنی ڈاکٹر سے لازمی رجوع کریں اور اس سے مشورہ طلب کریں

    دوبارہ حمل ٹہرنے میں مسائل

    ایسی خواتین کو دوبارہ حمل ٹہرنے کے حوالے سے کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اس وجہ سے ان کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے ان پیچیدگیوں میں حمل کے ٹہرنے مین مشکلات ، اندرونی ٹانکوں کے کھل جانے کا اندیشہ یا حمل کا بچے دانی سے باہر ٹہرنا یا ایکٹوپک حمل کے امکانات بھی بڑھ جاتےہیں

    اس وجہ سے ایسی کسی بھی صورتحال سے بچنے کے لیۓ اپنی ڈاکٹر سے مشورہ کرنا بہت ضروری ہے

    اپنا بہت خیال رکھیں

    اس حوالے سےان تمام باتوں سے زيادہ سب سے زيادہ جو کسی بھی عورت کے لیۓ جاننا ضروری ہے وہ یہ ہے کہ سب سے پہلے آپ کی اپنی ذات ہے اس کا خیال رکھیں اور بہت سارا آرام کریں اور اچھی غذا استعمال کریں تاکہ آپ جلد صحت یاب ہو کر اپنی ذمہ داریاں سنبھال سکیں

    C Section complication
    Ambreen Sethi

      Ambreen Sethi is a passionate writer with around four years of experience as a medical researcher. She is a mother of three and loves to read books in her spare time.

      Related Posts

      دوا کے بغیر شوگر لیول کم کرنا

      شوگر کے لیول کو بغیر دوا کے کنٹرول کرنے کے آزمودہ طریقے

      June 1, 2023
      وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کرنے والی اہم غذائیں

      حمل کے دوران قدرتی طریقے سے وٹامن ڈی کی کمی کو کیسے پورا کیا جائے؟

      May 30, 2023
      دودھ کی پیداوار بڑھانے کے لیے میتھی کے فوائد

      دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے میتھی دانے کے فوائد

      May 29, 2023

      Comments are closed.

      Read More
      • Health Blog
      • What is Cardiology in Pakistan
      • What is Dentistry in Pakistan
      • What is Dermatology & Cosmetology in Pakistan
      • What is Diet & Nutrition in Pakistan
      • What is Endourology in Pakistan
      • What is ENT: Everything You Need to Know
      • What is Gastroenterology: Everything You Need to Know
      • What is Gynaecology and Obstetrics
      • What is Hepatology: Everything You Need to Know
      • What is Homeopathy in Pakistan
      • What is Internal Medicine in Pakistan
      • What is Laparoscopic & Bariatric Surgery
      • What is Maternal Fetal Medicine: Everything You Need to Know
      • What is Nephrology
      • What is Oncology in Pakistan
      • What is Ophthalmology: Everything You Need to Know in 2021
      • What is Orthopedic: Everything You Need to Know in 2021
      • What is Pathology in Pakistan
      • What is Pediatrics in Pakistan
      • What is Physiotherapy in Pakistan
      • What is Psychiatry & Psychology in Pakistan
      • What is Pulmonology in Pakistan
      • What is Radiology in Pakistan
      • What is Rheumatology in Pakistan
      • What is Urology in Pakistan
      • What is Vascular Surgery in Pakistan
      View Posts by Categories
      • Brain Issues
      • Cancer Causes and Prevention
      • Childrens Health
      • Chronic Conditions
      • COVID19
      • Dental Health
      • Diet & Nutrition
      • Eyesight Issues
      • Fitness & Exercise
      • Hair Care
      • Health News
      • Healthy Lifestyle
      • Heart Health
      • MARHAM Features
      • Medicine
      • Men’s Health
      • Mental Well-Being
      • Nail Care
      • News
      • Pain Management
      • Pakistan Healthcare System
      • Skin Care
      • Sonology
      • Stomach Issues
      • Telemedicine
      • Urdu
      • Video Channel
      • Weight Loss & Obesity
      • Women's Health

      Download our app

      Lab Tests

      • Labs in Lahore
      • Labs in Karachi
      • Labs in Islamabad
      • Labs in Pakistan

      Top Cities

      • Lahore
      • Karachi
      • Islamabad
      • Rawalpindi
      • Faisalabad
      • Peshawar
      • Multan
      • Quetta
      • Gujranwala
      • Sargodha
      • Hyderabad
      • Bahawalpur
      • Sialkot
      • Rahim Yar Khan
      • View All Cities

      Top Hospitals

      • City International Hospital
      • Doctors Hospital
      • Hameed Latif Hospital
      • Akram Hospital
      • Chughtai Medical Center
      • Iqra Medical Complex Hospital
      • Surgimed Hospital
      • Omar Hospital & Cardiac Centre
      • Hilal-E-Ahmar House Hospital
      • Health Icon Medical & Diagnostic Centre
      • Khan Medical City Hospital
      • Faisal Hospital
      • Saleem Medical Complex Hospital
      • Kanan Clinic
      • View All Hospitals

      Top Specialities

      • Dermatologist
      • Neurologist
      • Gynecologist
      • Urologist
      • Gastroenterologist
      • Pulmonologist / Lung Specialist
      • Orthopedic Surgeon
      • Pediatrician
      • General Physician
      • Nephrologist
      • Sexologist
      • Ent Specialist
      • Eye Surgeon
      • Neuro Surgeon
      • View All Specialities

      PMC Verified Doctors

      Authentic & updated information

      Money back guarantee

      We return money within 48 hours

      12/7 customer support

      Well-trained & Supportive team

      Secure online payment

      We possess SSL / Secure сertificate

      • Privacy Policy
      • Delivery Policy
      • Refund Policy
      • Payment Terms
      • Cancellations Policy
      • Terms of Use
      • FAQs
      • About Us
      • Contact Us
      • Doctors
      • Partnerships
      • Careers
      • Help me Marham
      • Invite Friends & Family

      © Copyright @ 2015-2022 Marham Medicare Pvt. Ltd. – All Rights Reserved

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.