ٹھوڑی پر بال اکثر خواتین کے نظر آتے ہیںاور یہ شرمندگی کا باعث بھی بنتے ہیں۔ٹھوڑی پر بال ہارمونز میں تبدیلی،بڑھاپا یا جنیات کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔ہلکے اور نرم بال آنا ایک عام بات ہے لیکن اگرآپ کی تھوڑی پر موٹے بال آرہے ہیں تو آپ کو معائنے کی ضرورت ہے۔ہماری تھوڑی پر بال کے کیا اسباب ہوسکتے ہیں۔اگر آپ جاننا چاہتے ہیں تو یہ بلاگ لازمی پڑھئیں۔
Table of Content
ٹھوڑی پر بالوں کی وجوہات-
خواتین میں ٹھوڑی پر بالوں کی نشوونما بہت عام ہے۔لیکن بعض اوقات یہ ہارمونز کے عدم توازن کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔ٹھوڑی کے یہ بال عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ بھی بڑھتے ہیں۔آپ کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ لیزر کے علاج کے بعد بھی آپ کو ان بالوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
پی-سی-او-ایس-(پولیسسٹک اوری سنڈروم)-
یہ ایک عام حالت ہے جو خواتین میں بیضہ دانی کے کام کو متاثر کرتی ہے۔اس میں آپ کے جسم میں اضافی اینڈروجن ہوتا ہے۔ہارمونل کے عدم توازن کی وجہ سے اینڈروجن کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے۔یہ عام طور پرخاندانی تاریخ میں بھی شامل ہے۔بہت سی خواتین اس بات سے بے خبر ہوتی ہیں کہ ان کو پی سی او ایس ہے۔
اس حالت میں چہرے کے بالوں کی بہت زیادہ نشوونما،ماہواری میں بے قاعدگی،بیضہ دانی میں سسٹ،وزن میں اضافے اور مہاسوں کی وجہ بنتی ہے۔خواتین کے مقابلے میں مردوں میں اینڈروجن کی سطح زیادہ ہوتی ہے یہ ہی وجہ ہے کہ ان میں عورتوں کی نسبت زیادہ بال ہوتے ہیں۔آپ کے ہارمون کی سطح عمراور وزن میں اضافے،حمل کے دوران تبدیل ہوتی رہتی ہے۔
کشنگ سنڈروم-
جب آپ کے جسم میں ایک طویل عرصے تک ایک ہارمون کورٹیسول کی اعلی سطح سامنے آتی ہے یا آپ کے جسم میں بہت زیادہ کورٹیسول پیدا ہوتا پے تواس نتیجے میں خواتین کے چہرے پر بہت بال آتے ہیں۔اس کے علاوہ اس حالت میں نشانات بھی ہوتے ہیں،اور ماہواری میں بھی مسائل ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ اس میں سردرد اور بلڈ شوگر جیسے مسائل ہوتے ہیں۔
ایڈرینل غدودکے ساتھ مسائل-
اس میں بھی بہت زیادہ اینڈروجن کی پیداوار ہوتی ہے۔بعض اوقات ٹیومر کی وجہ سے بھی ایسا ہوتا ہے۔اس میں وزن میں اضافہ ہوتا ہے اس کے علاوہ گہری آواز اور چہرے کے بالوں میں اضافہ ہوتا ہے۔
ہم چہرے کے بالوں کو ہٹانے کے لئے لیزر ٹریٹمنٹ بھی کروا سکتے ہیں اس کے علاوہ ان کو ویکسنگ سے بھی اتروا سکتے ہیں۔اگرآپ اپنے چہرے پر بالوں کی زیادہ نشوونما دیکھیں یا وزن میں اضافہ ہو تومہاسے یا ماہواری میں بے قاعدگی ہو تو آپ کو ڈاکٹر سے لازمی ملنا چاہیے۔کیونکہ یہ سنگین صورت بھی ہوسکتی ہے۔
بہت سی بیماریوں یا ہارمونز کےعدم توازن کی وجہ سے بھی ہمیں ان مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔جو ٹھوڑی پر یا چہرے پر بالوں کی نشوونما میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔ان طبی حالتوں کی صورت میں ڈاکٹر سے معائنہ بہت ضروری ہے۔اس کی وجہ سے ہم بیماری کی تشخص کرسکتے ہیں۔کیونکہ ٹھوڑی کے بال عورت کی خوبصورتی کو خراب کرسکتے ہیں۔
بلوغت کے دوران اینڈروجن ہارمون کی بڑھتی ہوئی پیداوار ان مسائل کا باعث بنتی ہے۔زیادہ تر ٹھوڑی کے بال ہونا عام ہے۔لیکن اگراس کے ساتھ آپ کو اور بھی مسائل درہیش ہیں تو یہ خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔جیسے ماہواری کے مسائل اور وزن میں اضافہ وغیرہ۔اس کے ساتھ ساتھ چہرے پر کیل مہاسے۔سردرد اور گہری آواز بھی مندرجہ بالوں حالتوں کی علامت ہے۔
آپ مزید جاننے کے لئے گھر بیٹھے مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے مستند ڈاکٹر کی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔ یہ ڈاکٹر سے رابطے کا آسان طریقہ ہے۔