Marham
    Facebook Twitter Instagram
    Marham
    • Doctors
      • Dermatologist
        • Dermatologists in Lahore
        • Dermatologists in Karachi
        • Dermatologists in Islamabad
        • Dermatologists in Pakistan
      • Gynecologist
        • Gynecologists in Lahore
        • Gynecologists in Karachi
        • Gynecologists in Islamabad
        • Gynecologists in Pakistan
      • Child Specialist
        • Child Specialists in Lahore
        • Child Specialists in Karachi
        • Child Specialists in Islamabad
        • Child Specialists in Pakistan
      • Gastroenterologist
        • Gastroenterologists in Lahore
        • Gastroenterologists in Karachi
        • Gastroenterologists in Islamabad
        • Gastroenterologists in Pakistan
      • Psychiatrist
        • Psychiatrist in Lahore
        • Psychiatrist in Karachi
        • Psychiatrist in Islamabad
        • Psychiatrist in Pakistan
      • Neurologist
        • Neurologist in Lahore
        • Neurologists in Karachi
        • Neurologist in Islamabad
        • Neurologist in Pakistan
      • General Physician
        • General Physician in Lahore
        • General Physician in Karachi
        • General Physician in Islamabad
        • General Physician in Pakistan
      • View All Specialities
      • Find doctor by disease
        • Coronavirus
        • Diabetes
        • High Blood Pressure
        • Typhoid Fever
        • View all doctors by disease
      • Find doctor by service
        • Open Heart Surgery
        • Braces
        • Hydrafacial
        • Vitro Retinl Surgery
        • Chemotherapy
        • View all doctors by service
      • Find doctor via city
        • Doctors in Lahore
        • Doctors in Karachi
        • Doctors in Islamabad
        • Doctors in Peshawar
        • Doctors in Quetta
        • Doctors in All Cities – Pakistan
      • Find Surgeon
        • Hernia
        • Endoscopy
        • Liver Transplant
        • Knee Replacement
        • Find best surgeons
      • Find special offers
        • Skin Whitening Treatment
        • Hair Removal Laser
        • View All Special Offers
    • Hospitals
      • Hospitals in Lahore
        • Hameed Latif Hospital
        • Doctors Hospital
        • National Hospital
        • All Hospitals in Lahore
      • Hospitals in Karachi
        • Agha Khan Hospital
        • National Hospital
        • Medicare Hospital
        • All Hospitals in Karachi
      • Hospitals in Islamabad
      • Hospitals in Multan
      • Hospitals in Rawalpindi
      • Hospitals in Faisalabad
      • Hospitals in Gujranwala
      • Hospitals in Sargodha
      • Hospitals in Peshawar
      • Hospitals in Sialkot
      • Hospitals in Pakistan
    • Lab Tests
      • Chughtai Lab – 20% OFF
      • Dr. Essa’s Lab – up to 15%
      • Citilab – up to 15%
      • One Health Labs – up to 20%
      • CLINLAB – up to 20%
      • Labs in Lahore
      • Labs in Karachi
      • Labs in Islamabad
      • Labs in Pakistan
    • Order Medicines
    • Forum
    • Special Offers
    • Healthblog
    Marham
    Home»Healthy Lifestyle»چھائیاں موروثی بھی ہوسکتی ہیں، جانیۓ چہرے پر چھائیوں کی وجوہات اور 5قدرتی علاج
    Healthy Lifestyle

    چھائیاں موروثی بھی ہوسکتی ہیں، جانیۓ چہرے پر چھائیوں کی وجوہات اور 5قدرتی علاج

    Samra NasirBy Samra NasirDecember 3, 2021Updated:April 29, 20226 Mins Read
    چھائیاں
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    Table of Content

    • چھائیوں کی وجوہات
    • سورج کی تپش
    • جلد کی سوزش
    • میلاسما
    • ادویات کے استعمال کا ردعمل
    • طبی احوال
    • دیگر وجوہات
    • چہرے کی چھائیوں کا قدرتی علاج
    • کھٹی کریم یا کھٹا دودھ
    • کسٹر آئل کا استعمال
    • مختلف دالوں کا ماسک
    • وٹامن سی غذائیں
    • ایلوویرا کا جوس
    • صندل کا ماسک
    • شہد کا استعمال
    • وٹامن اے اور ای کریمیں
    • بادام اور لیموں کا استعمال
    • مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں

    چھائیاں یا سیاہ دھبے چہرے پر میلانین کی زیادتی کی وجہ سے ہوتے ہیں ۔ یہ عموما تب ہوتا ہے جب جلد کو کوئی نقصان پہنچتا ہے ۔ میلانین وہ مادہ ہے جو جلد کی رنگت کا ذمہ دار ہوتا ہے ۔ جلد کی رنگت کا تبدیل ہونا کسی اوپری چوٹ کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے یا اندرونی خرابی کے باعث بھی۔ جلد کے جس حصے پر میلانین کی تعداد زیادہ ہوجاتی ہے اس حصے کا رنگ سیاہ پڑنے لگتا ہے۔

    چہرے پر ہونے والی چھائیاں عام طور پر براﺅن یا ہلکے سیاہ رنگ کے دائروں کی شکل میں ہوتی ہیں اور ان کا سائز ایک سے دوملی میٹر تک ہوسکتا ہے زیادہ خرابی کی صورت میں سائز میں اضافہ بھی ممکن ہے۔

    جلد کی صحت یابی کے لئے روزانہ غسل ، تازہ ہوا میں سانس لینا اور  روزانہ ورزش کرنا بہت ضروری ہے ۔ اکثر چہروں پر خوراک کی کمی یا عدم توجہ کے باعث داغ دھبے نمودار ہوجاتے ہیں ۔ موسموں کے تغیرات بھی انسانی جلد کو متاثر کرتے ہیں جن کے نتائج چہرے پر چھایئوں اور کیل مہاسوں کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں  ۔

    چھائیاں

    چھائیوں کی وجوہات

    چھائیاں موروثی بھی ہوسکتی ہیں۔ یہ کوئی سنجیدہ یا خطرناک قسم کی بیماری نہیں عام طور پر اس کا شکار خواتین ذہنی تناﺅ کا شکار ہوجاتی ہیں۔چھائیوں کی سب سے عام وجوہات یہ ہیں۔

    سورج کی تپش

    سورج کی تپش سے جلد کو بچانے کے لیے جسم زیادہ میلانین پیدا کرتا ہے۔ اس سے جلد پر سیاہ دھبے بن سکتے ہیں جنہیں عمر کے دھبے یا سورج کے دھبے کہتے ہیں۔

    جلد کی سوزش

    جلد کی سوزش یا الرجی کے بعد جلد کے کچھ حصے سیاہ ہو سکتے ہیں۔ اس میں مہاسے، ایکزیما، لیوپس، یا جلد کی چوٹ شامل ہو سکتی ہے۔ سیاہ جلد والے لوگوں میں سوزش کے بعد چھائیاں ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔

    میلاسما

    جب جسم میں کسی وجہ سے ہارمونل تبدیلیاں ہوں تو جلد پر گہرے دھبے بن سکتے ہیں۔ انھیں میلاسما کہتے ہیں ، حمل کے دوران اس قسم کی چھائیاں عام ہیں۔

    ادویات کے استعمال کا ردعمل

    کچھ دوائیں، جیسے کہ ملیریا سے بچنے والی دوائیں اور ٹرائی سائکلک اینٹی ڈپریسنٹس، چھائیوں کا سبب بن سکتی ہیں۔ ان صورتوں میں، جلد کے دھبے سرمئی ہو سکتے ہیں۔

    طبی احوال

    چھائیوں کی زیادہ سنگین وجوہات میں ایڈیسن کی بیماری اور ہیموکرومیٹوس شامل ہیں۔ایڈیسن کی بیماری ایڈرینل غدود کو متاثر کرتی ہے۔ یہ جلد کی تہیں ، ہونٹ ، کہنیوں اور گھٹنوں  اورانگلیوں پر چھائیوں کا سبب بن سکتا ہے۔ ہیموکرومیٹوسس ایک موروثی حالت ہے جس کی وجہ سے جسم میں بہت زیادہ آئرن ہوتا ہے۔ یہ چھائیوں کا سبب بن سکتا ہے، جس سے جلد سیاہ یا دھندلی نظر آتی ہے۔

    دیگر وجوہات

    وٹامن سی ، ای اور بی کمپلیکس کی کمی ، قوت مدافعت ٹھیک نہ ہونا ، خون کی کمی،   ہارمونز میں عدم توازن، غیرمعیاری غذا، تلی ہوئی اشیاء، سستا اور عام میک اپ وغیرہ بھی چھائیوں کی نمایاں وجوہات ہیں ۔

    اگر آپ بھی اپنی جلد پر چھائیوں کی وجہ سے فکر مند ہیں یا اس سے متعلق معلومات جاننے کے خواہشمند ہیں تو مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاؤن لوڈ  کریں یا براہ راست ڈاکٹر سے رابطے کے لۓ اس نمبر پر کال کریں03111222398

    چھائیاں

    چہرے کی چھائیوں کا قدرتی علاج

    خواتین چہرے کی چھائیوں سے بہت زیادہ پریشان رہتی ہیں۔ اس طرح چہرے سے چھائیاں داغ وغیرہ ختم کرنے کے لیے بہت سی چیزوں کا استعمال کرتی ہیں۔ لیکن پھر بھی چہرے کے داغ چھائیاں وغیرہ ختم نہیں ہوتی۔چہرے کی چھائیاں بھگائیں خوبصورت بنائیں چند دنوں میں۔ ذیل میں چند نسخے پیش کئے جارہے ہیں جن پر عمل کر کے چہرے کو حسین اور پرکشش بنایا جا سکتا ہے ۔

    کھٹی کریم یا کھٹا دودھ

    ان دونوں میں سے کسی ایک شے کی ایک یا دوتہہ جلد پر ہونے والی چھائیوں پر لگائیں اس طریقہ علاج کو بہت زیادہ موثر پایا گیا ہے یہ چھائیوں کے خاتمے کا سب سے اہم قدرتی طریقہ ہے۔ جس کے متواتر استعمال سے انہیں ہمیشہ کے لیے ختم کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ بٹر ملک بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    کسٹر آئل کا استعمال

    جلد کے متاثرہ حصے پر کسٹر آئل دن میں دو بار لگائیں اس سے میلانین کی اضافی نشونما رک جائے گی۔ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ کیسٹر آئل چھائیوں کا حیرت انگیز طور پر خاتمہ کرتا ہے۔ کیسٹر آئل یا پھر وٹامن ای آئل کی تھوڑی سی مقدار چہرے کے گہرے داغ والے حصّوں پر اپلائی کریں۔ اور کچھ ہفتوں میں ہی اس کے مثبت نتائج دیکھیں۔

    چھائیاں

    مختلف دالوں کا ماسک

    ریسرچ سے یہ بات ثابت کی گئی ہے کہ ہر قسم کی دالوں میں ایسے قدرتی اجزاءپائے جاتے ہیں جو جلد کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ چھائیوں کو دور کرنے کے لیے مونگ، ہرامونگ، ارہر یا کوئی سی بھی دال کا ایک کھانے کا چمچ رات بھر پانی میں بھگودیں صبح دال کو دودھ کے ساتھ پیس کر جلد پر لگائیں۔

    وٹامن سی غذائیں

    ایسی غذائیں جن میں وٹامن سی ہوتا ہے جیسے کہ اسٹرا بیری ، نارنجی وغیرہ اضافی میلانین کو بننے سے روکتے ہیں ۔

    ایلوویرا کا جوس

    حسن ودلکشی اور جلد کی حفاظت کے لیے ایلوویرا کا استعمال صدیوں سے جاری وساری ہے ایلوویرا کے پتوں کا تازہ گاڑھا جوس ان چھائیوں پر لگائیں اس عمل کو دن میں ایک یا دوبار مسلسل دو سے تین ہفتوں تک لگاتار کرتے رہنے سے چھائیاں دور ہوجاتی ہیں ۔

    صندل کا ماسک

     صندل پاؤڈر میں گلیسرین اور عرق گلاب ملا کر پیسٹ بنالیں ۔ سیاہ دھبے دور کرنے کے لیے یہ ماسک مفید ہے ۔

    چھائیاں
    شہد کا استعمال

    آپ چہرے سے چھائیوں کو ختم کرنے کے لیے ایک چمچ شہد اور لیموں مکس کر کے اس کو اپنے چہرے پر اچھے سے مساج کر لیں اور اس کے بعد چہرے پر اچھے سے مساج کر لیں اس سے اپ کا چہرہ صاف شفاف اور چمکدار دکھائی دے گا ۔ اور اس کا استعمال آپ ہفتہ میں دو بار کر سکتے ہیں۔ آپکے چہرے سے چھائیاں اور داغ ختم ہو جائیں گے۔

    وٹامن اے اور ای کریمیں

    یہ کریمیں جلد کی رنگت کو یکساں بناتی ہیں چھائیاں دور کرتی ہیں، اور جلد کی مجموعی صحت بھی بہتر بناتی ہیں ۔

    بادام اور لیموں کا استعمال

    بادام کا پاؤڈ اور لیموں کے چھلکوں کا پیسٹ بنا کر استعمال کریں عرق گلاب میں تو اس کا بھی رزلٹ آپ کے چہرے کی چھائیوں کو ختم کرنے کے لیے بےحد فائدہ مند ثابت ہوگا۔

    مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں

    AndroidIOS

     

    Related

    causes and remedies of facial dark spots
    Samra Nasir

      میں ثمرہ ناصر ، مرہم فیملی کا حصہ ہوں پیشے کے اعتبار سے تدریس سے وابستہ ہوں مگر اس کے ساتھ ساتھ میڈیکل کے شعبے سے گہری دلچسپی کے سبب فارغ وقت میں اسی شعبے میں ریسرچ کر کے اپنی معلومات دوسرے لوگوں کے ساتھ بلاگ کی صورت میں شئیر کرتی ہوں ۔

      Related Posts

      خواتین میں املی کے جنسی طور پہ حیرت انگیز فوائد

      July 3, 2022

      ڈائریا کے علاج میں پروبائیوٹکس کے کردار کی اہمیت

      July 3, 2022

      بواسیر آمیا کی علامات اور علاج کے طریقے

      July 2, 2022

      Comments are closed.

      View Posts by Categories
      • Brain Issues
      • Cancer Causes and Prevention
      • Childrens Health
      • Chronic Conditions
      • COVID19
      • Dental Health
      • Diet & Nutrition
      • Eyesight Issues
      • Fitness & Exercise
      • Hair Care
      • Health News
      • Healthy Lifestyle
      • Heart Health
      • MARHAM Features
      • Men’s Health
      • Mental Well-Being
      • Nail Care
      • News
      • Pain Management
      • Pakistan Healthcare System
      • Skin Care
      • Sonology
      • Stomach Issues
      • Telemedicine
      • Urdu
      • Video Channel
      • Weight Loss & Obesity
      • Women's Health
      Read More
      • What is Cardiology in Pakistan
      • What is Dentistry in Pakistan
      • What is Dermatology & Cosmetology in Pakistan
      • What is Diet & Nutrition in Pakistan
      • What is Endourology in Pakistan
      • What is ENT: Everything You Need to Know
      • What is Gastroenterology: Everything You Need to Know
      • What is Gynaecology and Obstetrics
      • What is Hepatology: Everything You Need to Know
      • What is Homeopathy in Pakistan
      • What is Internal Medicine in Pakistan
      • What is Laparoscopic & Bariatric Surgery
      • What is Maternal Fetal Medicine: Everything You Need to Know
      • What is Nephrology
      • What is Oncology in Pakistan
      • What is Ophthalmology: Everything You Need to Know in 2021
      • What is Orthopedic: Everything You Need to Know in 2021
      • What is Pathology in Pakistan
      • What is Pediatrics in Pakistan
      • What is Physiotherapy in Pakistan
      • What is Psychiatry & Psychology in Pakistan
      • What is Pulmonology in Pakistan
      • What is Radiology in Pakistan
      • What is Rheumatology in Pakistan
      • What is Urology in Pakistan
      • What is Vascular Surgery in Pakistan
      Facebook Twitter Instagram Pinterest
      © Copyright @ 2015-2022 Marham Medicare Pvt. Ltd. - All Rights Reserved

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.

       

      Loading Comments...
       

      You must be logged in to post a comment.