فیس یوگا چہرے کی حساس جلد عمر بڑھنے کے ساتھ سب سے تیزی سے بوڑھی ہوتی ہے، جیسا کہ ہمارے جسم کے دوسرے کھلے حصے، جیسے گردن اور ہاتھ۔ اپنے چہرے کو ٹون میں رکھنےاور جوان رکھنے کا ایک طریقہ چہرے کے نیچے کے پٹھوں کو مضبوط کرنا اور اضافی چربی گھٹانا ہے۔
آج ہم آپ کے لئے کچھ ایسے آزمودہ طریقے لائے ہیں جن کے ذریعے آپ کے چہرہ کو کسی ناگوار طریقہ کار سے گزرے بغیر اچھی حالت میں جواں رکھا جا سکے۔ اپنے منہ کو قدرتی طور پر چمکانے کے طریقے یہ ہیں۔
چہرے کو خوبصورت بنانے کے طریقے آزمائیں۔
فیس یوگا چہرے کی خوبصورتی بڑھانے اور چہرے کے مسلز کو مضبوط مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اپنے چہرے کو خوبصورت بنانے کے لیے یہ آزمودہ طریقے بہت فائدہ پہنچائیں گے۔
۔1 گوا شا پتھر۔
جب ہم کام کرتے ہیں یا اسٹریس میں ہوتے ہیں، تو ہم لاشعوری طور پر اپنے جسموں اور عضلات کو بھی تناؤ دیتے ہیں۔ چونکہ ہمارے تمام تاثرات ہمارے چہرے سے ظاہر ہوتے ہیں، اس لیے چہرے کے پٹھے بھی تناؤ کا شکار ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے ہمارے چہرہ پر باریک لکیریں بن جاتی ہیں، جو بعد میں نالیوں کی شکل اختیار کرسکتی ہیں۔ نیند کی کمی، تناؤ اور دیگر عوامل ہمارے چہرے پر پانی کی برقراری کا سبب بھی بن سکتے ہیں اور چہرے کو پھلا سکتے ہیں۔
چہرہ، گردن، حتی کہ آپ کے کندھوں اور کمر کے کچھ حصوں پر گوا شا پتھر کا استعمال سیال کے نکالنے کو تیز کر سکتا ہے اور سوجن کو کم کر سکتا ہے۔ یہ باریک لکیروں کے ظاہر ہونے کو بھی کم کر سکتا ہے، جیسے جیسے آپ اپنی جلد کو آہستہ سے اوپر کی طرف کھرچتے ہیں۔
۔ 2 منہ کی ورزشیں۔
اگر آپ اپنے چہرے کے مسلز کو ٹون کرنا چاہتے ہیں تو انہیں جسم کے دوسرے حصوں کی طرح استعمال کرنا ہوگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈبل چن (دوہری ٹھوڑی )اور جبڑے کی لکیر غلط بیٹھنے، لیٹنے کے انداز ، جینیات (جینیٹک) اور موٹاپے سمیت دیگر وجوہات کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔
آپ اپنے چہرے کو ورزش دینے کے لیے اپنے منہ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اپنے ہونٹوں کو سیٹی بجانے کے انداز میں گول کریں۔ اپنے ہونٹوں کو مچھلی کی طرح دبائیں، اور پھر انگریزی کے حرف ” او” کی شکل میں ڈھیلا چھوڑ دیں۔
اپنی زبان کو کچھ دیر منہ سے باہر رکھیں۔ اس طرح آپ کے نچلے جبڑے کی ورزش ہوگی۔ اور اگر یہ ورزش آپ کے لئے عوامی جگہ پر کرنے میں شرم محسوس ہوتی ہے، تو چیونگم چبائیں، لیکن اس بات کو یقینی بنائیں کہ چیونگم چینی اور کیلوریز سے بھرپور نہ ہو۔
۔3 کپول شکتی وکاساک کریا۔
یوگا میں، ایک غیر معروف آسن “کپول شکتی وکاساک” ہے۔ گو کہ عام طور پر اس آسن کی زیادہ مشق نہیں کی جاتی مگر یہ کریا، عملی طور پر، نہ صرف چہرے کو ٹون کرتی ہے بلکہ آپ کی جلد کی صحت کے لیے بھی اچھی سمجھی جاتی ہے۔ یہ مہاسوں اور پگمینٹیشن کو کم کرنے اور جھریوں کے نمودار ہونے کو روکنے میں مدد کر سکتی ہے۔
۔ 4 جیڈ رولر کا استعمال۔
گوا شا پتھروں کی طرح، جیڈ رولر، اگر صحیح استعمال کیا جائے تو گردش کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتا ہے اور منہ پر سوجن کو کم کرنے میں بھی مددگار ہو سکتا ہے۔ باقاعدگی سے استعمال کرنے سے آپ کا چہرہ بھی پتلا اور چمک دار ہو سکتا ہے۔ جیڈ رولر جتنا ٹھنڈا ہوگا، اتنا ہی زیادہ کارگر ہوگا۔ ماہرین آپ کو جیڈ رولر استعمال کرنے سے پہلے سیرم یا اپنی پسند کی جلد کی کریم لگانے کا مشورہ بھی دیتے ہیں، کیونکہ اس طرح بہتر جاذبیت حاصل ہو سکتی ہے۔
۔ 5 چہرے کے لئے ورزشی مشقیں۔
اگرچہ تمام ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ “اسپاٹ ٹوننگ” کام نہیں کرتی۔ ماہرین کے مطابق آپ کے مسلز جتنے زیادہ ایکٹو ہوں گے، آپ کا جسم اتنا ہی زیادہ ٹونڈ ہوگا، اور آپ کے منہ پر بھی اس کا اثر پڑتا ہے۔ اگرچہ ہمیں چہرے کی ورزشوں کی افادیت کو ثابت کرنے کے لیے مزید مطالعات کی ضرورت ہے، ماہرین کا مشورہ ہے کہ ان سے کوئی نقصان نہیں ہو سکتا، چاہے اس کے فوائد کو ثابت کرنے کی ضرورت ہو۔
ورزشی مشقیں۔
اپنے چہرے کی ورزش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ چہرہ کے ایکسپریشنز کے ذریعے کی ورزش کی جائے۔ کچھ آسان چہرے کی مشقیں جنہیں باقاعدگی سے کرنے سے آپ مطلوبہ نتائج حاصل کر سکتے ہیں درجہ ذیل ہیں۔
۔ 1 ورزش سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ اگر آپ کی جلد خشک ہو تو ورزش کرنے سے پہلے موئسچرائزر لگائیں۔
۔2 اپنے منہ کا رخ چھت کی طرف کریں اور اپنے ہونٹوں کو سیٹی بجانے کے انداز میں گول کریں پھر، خاموش چیخ کے انداز میں انہیں چوڑا کھولیں، ہر ہونٹ کو 5 سیکنڈ تک پکڑے رکھیں، ہر ایک کو 10 بار دہرائیں۔
۔ 3 اپنے نچلے جبڑے کو جتنا ممکن ہو اس وقت تک پھیلائیں جب تک کہ آپ کو تناؤ محسوس نہ ہو اور آرام کرنے سے پہلے 5 سیکنڈ کے لیے تھام لیں۔ 5-10 بار دہرائیں۔
۔ 4 اپنے گالوں کو پھلا لیں اور 5 سیکنڈ کے لیے پھلائے رکھیں، پھر اپنی زبان کو 5 سیکنڈ کے لیے منہ سے باہر رکھیں۔ 5 بار دہرائیں۔
۔ 6 چہرے کی لفٹنگ کے لئے مساج۔
ایک سادہ چہرے کا مساج، جو کسی جڑی بوٹی کے تیل یا کسی سیرم یا کریم جس پر آپ بھروسہ کرتے ہیں سے کیا جاسکتا ہے۔ یہ نہ صرف چہرے کی ٹوننگ کے لئے اور چہرہ سلم کرنے کیلئے بلکہ جھریوں کو روکنے میں بھی حیرت انگیز کام کر سکتا ہے۔ چہرے کا مساج پٹھوں کے تناؤ کو کم کر سکتا ہے، آپ کا دوران خون تیز کر کے چہرے کی چمک بڑھا سکتا ہے، اور جھریوں کو روکنے میں مدد کر سکتا ہے۔
۔ 7 جلد کو ٹائٹ کرنے والی مصنوعات۔
جلد کی ٹائیٹننگ اور پلمپنگ کریم، سیرم، اور فیس ماسک چہرے کی جوانی کی چمک کو برقرار رکھنے اور بڑھانے کا ایک اور طریقہ ہیں۔ اگرچہ یہ اکیلے لٹکی ہوئی ڈبل ٹھوڑی یا پچکے ہوئے گالوں سے نہیں نمٹ سکتے ہیں، لیکن یہ جھکی ہوئی جلد کو ٹائٹ کرنے میں جزوی طور پر مدد کر سکتے ہیں۔ وٹامن اے سے حاصل کیا جانے والا ٹریٹینوئن نامی مرکب، چہرے کی جلد کو بہتر بنانے میں بہترین نتائج دیتا ہے، لہذا جلد کی وہ مصنوعات جن میں ٹریٹینوئن شامل ہوتا ہے ڈھیلی جلد کو ٹائٹ اور مضبوط کرنے میں مدد کر سکتی ہیں۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|