چاہے آپ شوقیہ پکاتے ہوں یا کھانا پکانے کے ماہر آپ کے کچن میں چکن کیوبز کا استعمال لازمی ہوتا ہو گا ، چکن کیوبز سوپ، سٹو میں ذائقہ شامل کرنے کے علاوہ آپ کے دال ، پلاؤ میں بھی آسانی سے استعمال کیا جاتا ہے۔ آپ اسے بآسانی اپنے کچن میں استعمال کر رہئے ہیں یہ جانے بغیر کہ چکن کیوبز کیا ہیں ؟ یہ کیسے بنتے ہیں؟اس کے صحت پر کیا اثرات ہوتے ہیں؟
Table of Content
چکن کیوبز کیا ہیں؟
چکن کیوب ایک ایسا جز ہے جو پانی کی کمی والی چکن اسٹاک ۔ پانی کی کمی والی سبزیوں چکنائی اور نمک سے بنا ہے اس میں مختلف مصالحے بھی شامل ہوتے ہیں جیسے دھنیا، ہلدی وغیرہ بعض اوقات اس میں مونو سوڈیم گلوٹامیٹ بھی شامل ہوتا ہے جو کھانوں میں ذائقہ شامل کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔یہ مختلف شکلوں میں آتا ہے اور اسے مختلف قسم کے کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

made in China.com
چکن کیوبز میں موجود غذائیت
چکن کیوبز میں کیلوریز کم ہوتی ہیں لیکن اس میں سوڈیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔یہ تانبے اور سیلینیم سمیت دیگر مائیکرو نیوٹریشن کی تھوڑی مقدار فراہم کرتا ہےاس کے علاوہ اس میں کم کیلوریز کے ساتھ پروٹین ، چربی، کاربوہائیڈریٹ، سوڈیم کی کافی مقدار، میگنیشیم اور کیلشیم بھی کم مقدار میں موجود ہوتا ہے ۔ ان چیزوں کی مقدار ہر برانڈ میں مختلف ہو سکتی ہے۔
چکن کیوبز یا پھر اسٹاک
چکن کیوبز کے برعکس اسٹاک کو جانوروں کی ہڈیوں اور گوشت کو دیر تک ابال کر بنایا جاتا ہے اس وجہ سے اس میں ذائقہ اور افادیت پیدا ہوتی ہے ۔ یہ چکن کیوبز سے بنی یخنی کے برعکس گاڑھا ہوتا ہے اور اس کا ذائقہ بھی شدید ہوتا ہے اور افادیت میں زیادہ ہوتا ہے۔

fas kitchen
چکن کیوبز کیوں استعمال کرتے ہیں؟
چکن کیوبز ماڈرن کچنز کا ایک اہم جز بنتا جا رہا ہے اس کی وجہ اس کا ورسٹائل ہونا ہے یہ ہر قسم کے کھانوں مین ذائقہ دینے کا سستہ اور آسان طرہقہ ہے چاہے کانا دیسی ہو یا چائینیز۔جیسے دال، پلاؤ، چائینیز رائس، سوپ وغیرہ۔ دواسرا یہ اسٹاک کے مقابلے آسانی سے اور کم وقت میں میسر ہوتا ہے۔اور کافی عرصے تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔
چکن کیوبز کے صحت کو نقصان
چکن کیوبز ایک طرح کا پریزویٹو ہاتا ہے جو کھانے میں ذائقہ تاو فراہم کرتا ہے پر غذائیت نہیں اس کا لمبے عرصے تک استعمال صحت پر مضر اثرات مرتب کرتا ہے۔
بلڈ پریشر
چکن کیوبز کھانوں کو ذائقہ فراہم کرتے ہیں جس کے لئے اس میں سوڈیم کی کافی مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ روزانہ استعمال کا 40 فیصد تک ہو سکتی ہے اور لمبے عرصے تک اس کا استعمال آپ کے بلڈ پریشر مین اضافے کی وجہ بن سکتا ہے جو اپنے آپ میں ایک بڑی بیماری ہونے کے ساتھ ساتھ بہت سیجان لیوا بیماریوں کی وجہ بھی ہو سکتا ہے جیسے دل کے امراض ، فالج وغیرہ
کینسر
بعض تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ سوڈیم کا لمبے عرصے تک استعمال پیٹ کے کینسر کے خطرے کو بڑھانے مین معاون ثابت ہوتا ہے لہذا آپ اپنی روزانہ کی غذا مین کم سوڈیم والی غذاؤں کا انتخاب کرتے ہوئے ایسے چکن کیوبز استعمال کریں جن میں سوڈیم نہ ہو یا اس کی مقدار کم ہو۔
غذائیت میں کم
اگر آپ چکن کیوبز کے پیکٹ کا مطالعہ کرین تو آپ کو یہ معلوم ہوگا کہ اس میں بہت کم مقدار میں غذائی اجزاء شامل ہوتے ہیں جیسے آئرن ، میگنیشم یا پروٹین۔ اور اس میں ایم۔ایس۔ جی شامل ہوتا ہے ایک عام ایڈیٹو جو کھانوں میں ذائقہ دینے کے لئے استعمال ہوتا ہے پر افادیت نہیں بڑھاتا۔
کے صحت پر اثرات MSG
اسکے لمبے عرصے تک استعمال سے متعلق بعض افراد تحفظات کا اظہار کرتے ہیں لیکن اس کے متعلق کوئی حتمی شواہد موصول نہیں ہو سکے ہیںاس کے علاوہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن اس کے استعمال کو محفوظ قرار دیتی ہے۔اس کے استعمال سے بعض لوگوں کو ہونے والی شکایات میں شامل ہیں کمزوری، چکر آنا، سررد، فلشنگ، اور سانس لینے میں دشواری
تاہم اس معاملے کی تصدیق ایف۔ڈی۔اے کی جانب سے تاحال نہیں کی جاسکی ہے

carefree MD
چکن کیوبز میں موجود اجزاء اور ان کے نقصانات
Acetylated starch
یہ ایک قسم کا کییمیائی مرکب ہے اور اس کے زیادہ استعمال کی بدولت دست اور قے کی شکایت ہو سکتی ہے۔ تاہم اس معاملے میں کوئی حتمی شواہد موجود نہیں ہیں۔
Fructose-glucose syrup
اس کا زیادہ مقدار میں استعمال صحت کے لئے نقصاندہ ہے جگر اسے فوری توانائی میں تبدیل کرنے میں فیل ہو جاتا ہے اور اسے چربی میں تبدیل کر دیتا ہے ۔ اس سے دل کے امراض اور ذیابیطس ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔
Hydrogenated vegetable oil
یہ خراب کولیسٹرول کی مقدار کو بڑھاتا ہے اور دل کی بیماریوں کی وجہ بنتے ہیں۔ یہ جانوروں کی چربی سے بھی زیادہ خطرناک ہیںیہ بہت سی دیگر بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ جیسے الزائمر، کینسر،ذیابیطس اور جگر کے امراض وغیرہ

Happy froks
Caramel ammonium
یہ بچوں میں ہائیپر ایکٹو ہونے کا سبب بنتے ہیں اس کے استعمال کے لئے منع کیا جاتا ہے۔
کنور کیوبز کا استعمال آپ کی اپنی ترجیحات میں سے ہے لیکن اس میں صحت کو فائدہ پہنچانے والے اجزاء بہت کم ہیں اور زیادہ استعمال آپ کی صحت پر مضر اثرات مرتب کر سکتا ہے