کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے والی غذائیں جن کا استعمال کر کے نہ صرف آپ صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں بلکہ غیر صحت مند کولیسٹرول کی سطح کو کم کر کہ دل کی بیماریوں سے بھی بچا جاسکتا ہے اس کو کم کرنے والی کچھ غذائیوں کے بارے میں جاننا ضروری ہیں جو آپ کی قلبی صحت کو برقرار رکھنے میں بھی مدد فراہم کرسکتی ہیں
کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے والی غذائیں باآسانی ہر موسم میں دستیاب ہوتی ہیں کئی عوامل قلبی صحت کو متاثر کرسکتے ہیں ناقص غذا اور طرز زندگی امراض قلب کےخطرہ کو بڑھاوا دے سکتی ہے
جبکہ اس سے آپ کی مجموعی صحت بھی متاثر ہوسکتی ہے ڈبلیو ایچ او کے مطابق قلبی امراض (سی وی ڈی) عالمی سطح پر اموات کی سب سے پہلی وجہ ہیں جو ہر سال ایک اندازے کے مطابق 17.9 ملین جانیں لیتے ہیں
اس کی زیادہ سطح دل کی بیماری کے لیے ایک اہم خطرہ ہے آپ کی غذا اس کی سطح کو متاثر کرتی ہے غیر صحت مند کھانا اس کی سطح کو بڑھا سکتا ہے اور آپ کو زیادہ خطرے میں ڈال سکتا ہے ماہرین غذائیت آپ کواس کی سطح کم کرنے والی کچھ غذائیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں
دل کی بیماری میں مبتلا افراد ماہر امراض قلب سے رابطہ کریں
کولیسٹرو ل کم کرنے والی غذائیں
تازہ پھل آپ کی صحت کےلیے بہت ضروری ہیں یہ وزن میں کمی کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھی بھرپور ہوتے ہیں ان میں فائبر کی مقدار بھی زیادہ ہے صحت مند دل کے لیے روزانہ ایک پیالہ تازہ پھل کھائیں اپنی غذا میں بیریز شامل کرنا نہ بھولیں بیریز پلانٹ کے مرکبات سے لدی ہوتی ہیں جو ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد کرسکتی ہیں
فیٹی مچھلیاں
فیٹی مچھلیاں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ سے لدی ہوئی ہوتی ہیں یہ آپ کی دل کی صحت کے لیے انتہائی ضروری غذائی اجزاء ہیں یہ آپ کو کولیسٹرول کی سطح کو بہتر بنانے اور سوزش کو کنٹرول کرنے میں مدد کرسکتے ہیں مطالعات یہ بھی تجویز کرتے ہیں کہ یہ مچھلیاں آپ کو اس کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول کرکے دل کی صحت کو بڑھانے میں مدد فراہم کرسکتی ہیں
سبز پتوں والی سبزیاں
ہری پتی دار سبزیاں آپ کی صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہیں پالک دل کی بیماری کے کم خطرہ سے منسلک ہوتا ہے یہ آکسیڈیٹیو تناؤ کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے
لہسن
لہسن عام طور پر کھانے میں اضافی ذائقہ شامل کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے یہ کئی دواؤں کی خصوصیات سے بھی بھرا ہوا ہے لہسن اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کے لیے مشہور ہے لہسن میں ایلیسن پلانٹ کا ایک طاقتور جز ہے مطالعے کے مطابق، لہسن خراب اس کی سطح کو کنٹرول کرنے اور مجموعی صحت کو بڑھانے میں مدد کرسکتا ہے
اناج
اناج فائبر اور ضروری معدنیات کے اجزاء سے لدے ہوتے ہیں یہ اجتماعی طور پر دل کی بہتر صحت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں دلیہ اور جو انتخاب کرنے کے لیے بہترین آپشن ہیں جو اس کی خراب سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد کرسکتے ہیں
مالٹے
مالٹے نہ صرف کولیسٹرول کی شرح کو کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں بلکہ انہیں نظام ہضم کا حصہ بنا کر دوران خون میں منتقل کر دیتے ہیں مالٹے کے جوس کا ایک گلاس روزانہ استعمال کرنے سے وٹامن سی کی کثیرمقدارحاصل ہوتی ہے جو جسم میں مضر صحت کولیسٹرول کی مقدار کو بڑھنے نہیں دیتا
سیبب
سیب بھی موٹاپے سے تحفظ دینے میں فائدہ مند ثابت ہوتا ہے روزانہ سیب کھانے کی عادت کولیسٹرول کو شریانوں میں اکٹھا ہونے سے بچاتی ہے
خوبانی
خوبانی ایسے اجزء سے بھرپور پھل ہے جو مضر صحت کے بجائے فائدہ مند کولیسٹرول کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں . اس کے علاوہ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس دیگر متعدد امراض سے تحفظ فراہم کرتے ہیں .
سرخ انگور
سرخ انگور بھی کولیسڑول کی شرح کم کرنے کے لیے بہترین قدرتی پھل ہے یہ امراض قلب سے بھی تحفظ فراہم کرتا ہے ان انگوروں میں فائبر کی شرح بہت زیادہ ہوتی ہے طبی تحقیق کےمطابق سرخ انگوروں کا چھ ہفتے تک روزانہ استعمال مضر صحت کولیسٹرول کی شرح میں 14 فی صد تک کمی لاتا ہے
کولیسٹرول کے مرض میں مبتلا افراد اگر سنجیدگی سے ان باتوں پر عمل کر لیں تو جلد ہی اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گےکولیسٹرول کی سطح بڑھ جانے اور صحت سے متعلق سوالات کے لیےجرنل فیزیشن سے رابطہ کریں
دھنیا
دھنیا اور خصوصا خشک دھنیا میں بھی ایسی اجزاء پائے جاتے ہیں، جو کولیسٹرول کی شرح کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے
زیادہ کولیسٹرول کے شکار افراد کو اپنے کھانوں میں باقاعدگی سے خشک دھنیا کا استعمال کرنا چاہیے
بھوسی
اسپغول کی بھوسی میں خوردنی فائبر موجود ہوتا ہے جو نہ صرف نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے بلکہ حیران کن طور پر یہ کولیسٹرول کی اضافی مقدار کو بھی ختم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے
میتھی دانہ
میتھی دانے سے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ہر طرح کے کولیسٹرول کو قابو رکھنے میں مددگار چیز ہے
میتھی دانے کو استعمال کرنے والے افراد میں جہاں خون کی روانی بہتر ہوتی ہے وہیں وہ کولیسٹرول کے بڑھ جانے کے خطرے سے بھی آزاد ہوجاتے ہیں
گرین ٹی اور آملہ
اینٹی آکسائڈس اور امینو ایسڈس سے بھرپور گرین ٹی اور آملا بھی کولیسٹرول کی شرح کو قابو رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہیں آملہ اور گرین ٹی کا باقاعدگی سے استعمال کرنے والے افراد کولیسٹرول کے بڑھ جانے سے آزاد ہوجاتے ہیں