سسٹ اور ٹیومر کا موازنہ کرتے وقت، وہ ایک جیسے لگتے ہیں۔ لیکن وہ اہم طریقوں سے مختلف ہیں۔ آپ کے جسم پر ایک گھٹلی غیر معمولی بات نہیں ہے۔ عام طور پر، سسٹ تشویش کا باعث نہیں ہیں۔ایسے معاملات بھی ہوتے ہیں جب گھٹلی ٹیومر بن سکتی ہے۔ سومی یا غیر کینسر والے ٹیومر کے ساتھ ساتھ مہلک ٹیومر بھی ہوتےہیں۔ اس بلاگ میں جانیں گے کہ سسٹ اور ٹیومرکیا ہیں اور ان کے درمیان کیا فرق ہے۔
سسٹ کیا ہے؟
سسٹ ایک تھیلی ہے جس میں عام طور پرہوا یا پانی جیسا گاڑھا لیکوئڈ ہوتا ہے۔ کچھ سسٹ پنیری یا مومی جیسے مادے سے بھرے ہوتے ہیں۔ ہڈیوں، اعضاء اور نرم بافتوں سمیت جسم کے کسی بھی حصے میں یہ بن سکتا ہے۔ زیادہ تر یہ غیر سرطانی یا سومی ہوتے ہیں، لیکن بعض اوقات کینسر سسٹ کا سبب بن سکتا ہے اس کی کئی قسمیں ہیں۔ یہ کسی بھی سائز کے ہو سکتے ہیں، زیادہ تر یہ گول، ہموار اور حرکت میں آسان ہوتے ہیں۔
سسٹ کے مہلک ہونےکی جانچ
اگر اس میں ٹھوس اجزاء ہوں تو یہ سومی یا مہلک ہو سکتا ہے اور اس کی مزید جانچ ہونی چاہیے۔ اس بات کا تعین کرنے کے لیے کہ آیا کوئی سسٹ یا ٹیومر سومی ہے یا مہلک ہے بہترین ٹیسٹ بایوپسی ہے۔ اس طریقہ کار میں متاثرہ ٹشوز یا بعض صورتوں میں، پورے متاثرہ حصے کے نمونے لیۓ جاتے ہیں اور خوردبین کے ذریعے اس کی جانچ کی جاتی ہے۔
سسٹ بننے کی وجوہات
اس کے بننے کی بہت سی وجوہات ہیں۔ سسٹ بننے کی چند بڑی وجوہات درج ذیل ہیں۔
جینیاتی بیماریاں، ٹیومر، انفیکشنز، نوزائیدہ کی نشوونما میں خرابیاں، سیلولر نقائص، دائمی سوزش کی بیماریاں، جسم میں نالیوں کی رکاوٹ اور چوٹیں۔ان علامات کے بارے میں اگر آپ کو مزید جاننے کی ضرورت ہےتو ڈاکٹرسےمشاورت کے لیۓ مرہم کی ویب سائٹ مرہم ڈاٹ پی کے یا اپنے سوالات کے جوابات حاصل کرنے کے لیۓ براہ راست ڈاکٹر سے رابطے کے لیۓ اس نمبر پر03111222398 کال کریں۔
ٹیومر کیا ہے؟
آپ کے جسم کے خلیات ایک مقررہ رفتار سے بڑھتے اور تقسیم ہوتے ہیں۔ کچھ خلیے مر جاتے ہیں، جبکہ نئے بنتے ہیں۔ اگر اس عمل میں کچھ غلط ہو جائے تو ٹیومر بن سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیومر ٹشو کی ایک گھٹلی ہوتی ہے جو اس وقت بنتی ہے جب خلیات بہت تیزی سے بڑھتے اور تقسیم ہوتے ہیں ۔ بہت سے ٹیومر سومی ہوتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ کینسر نہیں ہیں اورنہ ہی وہ پھیلیں گے۔
لیپوماس جو چربی والے ٹیومر ہوتے ہیں اور فائبرائڈینومس ، یہ بریسٹ ٹیومر کی سب سے عام قسم ہے ہیں۔ یہ دونوں سومی ٹیومر کی کچھ عام اقسام ہیں۔ ٹیومر ، سسٹ، یا فائبرائڈ کی علامات کی صورت میں بہترین اعلی تربیت یافتہ ماہرین سے یہاں سے رجوع کریں۔
سسٹ اور ٹیومر کے درمیان فرق
صرف ایک طبی پیشہ ورماہر آپ کو یقینی طور پر بتا سکتا ہے کہ وہ گھٹلی کیا ہے۔ اگر آپ کو یقین ہے کہ یہ ایک سسٹ ہے، تو آپ کے ڈاکٹر کو اسے چیک کرنے کی ضرورت ہے۔ نئی بننے والی گھٹلی یا سسٹ خطرناک بھی ہوسکتی ہے۔ لیکن فکر یا خوف کی وجہ سے آپ اس کے علاج میں غفلت نہ کریں۔ قابل اعتماد طریقے سے معلوم کر سکتے ہیں کہ وہ گھٹلی کیا ہے اس سلسلے میں ماہرین سے رابطے کے لیۓ یہاں سے رجوع کریں۔
سسٹ کی شناخت
اگر آپ کو سسٹ ہےتو چھونے پر درد یا نرم محسوس کریں۔ بیچ میں ایک سوراخ، ڈاٹ یا بلیک ہیڈ ہوسکتا ہے پیلا یا ہرا لیکوئڈ نکلنا۔ سرخ نظر آنا۔ دبانے پر جلد کے اندرگھٹلی کا حرکت کرنا۔
ٹیومر کی شناخت
گھٹلی ایک ٹیومر ہو سکتی ہے اگر چھونے پر سخت محسوس ہوتا ہےجیسے ایک کنکر یا پتھر کی طرح۔ اچانک ظاہر ہوتا ہے یا لگتا ہے کہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ دبانے پر حرکت نہیں کرتا ہے۔
سسٹ یا ٹیومر کی تشخیص کے لیۓ ٹیسٹ
ڈاکٹر گھٹلی کی جانچ کے لیۓ ایک امیجنگ ٹیسٹ تجویز کرے گا۔ جو درج ذیل ٹیسٹس پر مشتمل ہوسکتا ہے۔
الٹراساؤنڈ
یہ ٹیسٹ صوتی لہروں کا استعمال کرتا ہے تا کہ جانچ سکے کہ آیاگھٹلی سیال سے بھری ہوئی ہے یا ٹھوس ہے۔
سی ٹی اسکین
یہ تفصیلی ایکسرے آپ کے جسم کے اندر کی تھری ڈی تصاویر تیار کرتا ہے۔ مستند تھری ڈی سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی اور تمام ضروری ٹیسٹ کے لیۓ آپ یہاں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
ایم آر آئی
اس میں میگنٹ اور ایک خاص بغیر تابکاری کے کمپیوٹر کے ذریعے آپ کے اندرونی اعضاء اور ڈھانچے کی تصویریں لیتے ہیں۔
میموگرام
یہ آپ کی چھاتی کا ایکس رے ہے، جو چھاتی کے ٹشو میں کسی غیر معمولی چیز کو تلاش کرتا ہے۔
ٹیسٹ کے بعد اگلے اقدامات
اگر آپ کے ٹیسٹ کے نتائج میں سسٹس کا پتہ چلتا ہے، تو ڈاکٹر اسے کلینک میں موجود طریقہ کار سے نکالنے کی پیشکش کر سکتا ہے۔ لیکن بہت سے معاملات میں، سسٹس کو نکالنے کی ضرورت نہیں ہے جب تک کہ وہ آپ کو پریشان نہ کر رہے ہوں۔ بعض اوقات، ڈاکٹر یہ تعین کرنے کے لیے بایوپسی کر سکتا ہے کہ گھٹلی کیا ہے۔ عام طور پر، ڈاکٹر گھٹلی کا ایک چھوٹا سا نمونہ لینے کے لیے ایک خاص سوئی کا استعمال کرتے ہیں۔ وہ نمونے کو جانچ کے لیے لیب میں بھیجتے ہیں اور پھر آپ کو نتائج سے آگاہ کرتے ہیں۔
مرہم ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|
![]() | ![]() |