Marham
    Facebook Twitter Instagram
    Marham
    • Doctors
      • Dermatologist
        • Dermatologists in Lahore
        • Dermatologists in Karachi
        • Dermatologists in Islamabad
        • Dermatologists in Pakistan
      • Gynecologist
        • Gynecologists in Lahore
        • Gynecologists in Karachi
        • Gynecologists in Islamabad
        • Gynecologists in Pakistan
      • Child Specialist
        • Child Specialists in Lahore
        • Child Specialists in Karachi
        • Child Specialists in Islamabad
        • Child Specialists in Pakistan
      • Gastroenterologist
        • Gastroenterologists in Lahore
        • Gastroenterologists in Karachi
        • Gastroenterologists in Islamabad
        • Gastroenterologists in Pakistan
      • Psychiatrist
        • Psychiatrist in Lahore
        • Psychiatrist in Karachi
        • Psychiatrist in Islamabad
        • Psychiatrist in Pakistan
      • Neurologist
        • Neurologist in Lahore
        • Neurologists in Karachi
        • Neurologist in Islamabad
        • Neurologist in Pakistan
      • General Physician
        • General Physician in Lahore
        • General Physician in Karachi
        • General Physician in Islamabad
        • General Physician in Pakistan
      • View All Specialities
      • Find doctor by disease
        • Coronavirus
        • Diabetes
        • High Blood Pressure
        • Typhoid Fever
        • View all doctors by disease
      • Find doctor by service
        • Open Heart Surgery
        • Braces
        • Hydrafacial
        • Vitro Retinl Surgery
        • Chemotherapy
        • View all doctors by service
      • Find doctor via city
        • Doctors in Lahore
        • Doctors in Karachi
        • Doctors in Islamabad
        • Doctors in Peshawar
        • Doctors in Quetta
        • Doctors in All Cities – Pakistan
      • Find Surgeon
        • Hernia
        • Endoscopy
        • Liver Transplant
        • Knee Replacement
        • Find best surgeons
      • Find special offers
        • Skin Whitening Treatment
        • Hair Removal Laser
        • View All Special Offers
    • Hospitals
      • Hospitals in Lahore
        • Hameed Latif Hospital
        • Doctors Hospital
        • National Hospital
        • All Hospitals in Lahore
      • Hospitals in Karachi
        • Agha Khan Hospital
        • National Hospital
        • Medicare Hospital
        • All Hospitals in Karachi
      • Hospitals in Islamabad
      • Hospitals in Multan
      • Hospitals in Rawalpindi
      • Hospitals in Faisalabad
      • Hospitals in Gujranwala
      • Hospitals in Sargodha
      • Hospitals in Peshawar
      • Hospitals in Sialkot
      • Hospitals in Pakistan
    • Lab Tests
      • Chughtai Lab – 20% OFF
      • Dr. Essa’s Lab – up to 15%
      • Citilab – up to 15%
      • One Health Labs – up to 20%
      • CLINLAB – up to 20%
      • Labs in Lahore
      • Labs in Karachi
      • Labs in Islamabad
      • Labs in Pakistan
    • Forum
    • Special Offers
    • Healthblog
    • Healthy Lifestyle
    • Women’s Health
    • Skin Care
    • Fitness & Exercise
    • Health News
    • Dental Health
    • Skin Care
    • Sonology
    • Mental Well-Being
    Marham
    Home»Healthy Lifestyle»بچے کی ڈلیوری کے بعد ماں  کی صحت اور احتیاطیں
    Healthy Lifestyle

    بچے کی ڈلیوری کے بعد ماں  کی صحت اور احتیاطیں

    Mobeen AftabBy Mobeen AftabNovember 20, 20219 Mins Read
    بچے کی ڈلیوری کے بعد ماں کی صحت اور احتیاطیں
    Picture credit: FirstCry Parenting
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    Table of Content

    • بعد از پیدائش کی دیکھ بھال کیا ہے؟
    • ڈلیوری کے بعد زچگی کو ایڈجسٹ کرنا
    • آرام  کریں
    • مدد طلب کریں
    • صحت بخش کھانا کھائیں
    • ورزش
    • ڈلیوری کا بعد ایک نئی فیملی یونٹ کے طور پر کام کرنا
    • بیبی بلیوز بمقابلہ پوسٹ پارٹم ڈپریشن
    • جسمانی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنا
    •  چھاتی کی سوجن
    • قبض
    • پسینہ آنا
    • ویجائنل ڈسچارج(اندام نہانی سے خارج ہونے والا مادہ)
    • آخری بات

    بعد از پیدائش کی دیکھ بھال کیا ہے؟

     بچے کی ڈلیوری کے بعد کی مدت  یا پوسٹ پارٹم پیریڈ  بچے کی پیدائش کے بعد پہلے چھ ہفتے پر مشتمل ہوتی ہے۔ یہ وقت خوشی کے ساتھ ساتھ  ماؤں کے لیے ایڈجسٹمنٹ اور شفایابی کا دور بھی ہے۔ ان ہفتوں کے دوران،جہاں آپکا  اپنے بچے کے ساتھ بندھن مضبوط ہورہا گا وہیں  آپکو اپنےمعالج  کے ساتھ ڈیلیوری کے بعد چیک اپ بھی کراناہو گا۔اس معائنے سے آپکا طبیب آپکی مجموعی صحت بعد از ڈلیوری کا جائزہ لے گا-

    ڈلیوری کے بعد زچگی کو ایڈجسٹ کرنا

    بچے کی پیدائش کے بعد روزمرہ کی زندگی کو ایڈجسٹ کرنے میں کئی چیلنجز ہوتے ہیں، خاص طور پر اگر آپ نئی ماں ہیں۔ اگرچہ اپنے بچے کی دیکھ بھال کرنا ضروری ہے، لیکن آپ کو اپنی صحت کا بھی خیال کرنا ہوگا۔

    اس کے علاوہ صحت سے متعلق مزیددلچسپ معلومات کے لئے  وزٹ کریں marham.pk  .

     یا کسی بھی ڈاکٹر سے رابطے کے لئے ابھی ملایئں03111222398

    زیادہ تر نئی مائیں پیدائش کے بعد کم از کم پہلے چھ ہفتوں تک اپنے کام سے رخصت لیتی ہیں،  یوں ان کوایک نئے معمول کو اپنانے اور خود کو  تیار کرنے کا وقت مل جاتا ہے۔ چونکہ نومولود بچے کو دودھ پلانا  پڑتا ہے اور اس کا لباس کثرت سے  تبدیل کرنا پڑتا ہے، اس لیے آپ کو نیند کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ڈلیوری کی تکلیف کے بعد  نئے معمولات اپنانے کی کوششیں  کافی  مایوس کن اور تھکا دینے والی ہو سکتی ہیں۔  تاہم  مثبت پہلو یہ ہے کہ آپ آخر کارنئے  معمول میں ڈھل جائیں گے۔ اس دوران، آسانی سےخود کو  ڈھالنے  کے لیے آپ یہ کر سکتے ہیں

    بچے کی ڈلیوری کے بعد ماں کی صحت اور احتیاطیں
    Picture credit: iba.com.qa

    آرام  کریں

     تھکاوٹ سے نمٹنے کے لیے زیادہ سے زیادہ نیند لینا انتہائی ضروری ہےخصوصاً بچے کی ڈلیوری کا بعد۔  چونکہ آپ کا بچہ دودھ پینے  کے لیے ہر دو سے تین گھنٹے بعد جاگ سکتا ہےلہذا  یہ یقینی بنائیں کہ جب آپ کا بچہ سوئے تو آپ بھی  سوجائیں۔

    مدد طلب کریں

     آپکے لئے یہ ضروری ہے کہ پوسٹ پارٹم یا زچگی کے دوران  یا اس مدت کے بعدبھی  خاندان اور دوستوں سے مدد قبول کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔ آپ کے جسم کو ٹھیک ہونے کی ضرورت ہے، اورامور خانہ داری کی انجام دہی کے لئے عملی مدد آپ کو انتہائی ضروری آرام حاصل کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔ دوست یا خاندان کے افراد آپکے لئے کھانا تیار کر سکتے ہیں، سوداسلف کی خریداری کر سکتے  ہیں، یا گھر میں دوسرے بچوں کی دیکھ بھال میں مدد کر سکتے ہیں۔

    بچے کی ڈلیوری کے بعد ماں کی صحت اور احتیاطیں
    Picture credit: BabyCentre

    صحت بخش کھانا کھائیں

     شفا یابی کے عمل کو تیز تر  کرنےکے لئے صحت  بخش غذا کو برقرار رکھیں۔ اناج، سبزیاں، پھل اور پروٹین کی مقدار میں اضافہ کریں۔ آپ کو  دودھ اور دیگر مائعات(لیکوئڈز) کی مقدار میں بھی اضافہ کرنا چاہئے، خاص طور پر اگر آپ دودھ پلا رہی ہیں۔

    ورزش

     آپ کا ڈاکٹر آپ کو بتائے گا کہ ورزش کرنا کب ٹھیک ہے۔تاہم سخت ورزشی سرگرمی سے اجتناب برتیں ۔اپنے گھرکے چمن یا گھر  کے قریب چہل قدمی کرنے کی کوشش کریں کیونکہ مناظر کی تبدیلی تازگی بخشتی ہے اور آپ کی توانائی کی سطح کو بڑھا سکتی ہے۔

    ڈلیوری کا بعد ایک نئی فیملی یونٹ کے طور پر کام کرنا

    ایک نیا بچہ آنے کی وجہ سے  پورے خاندان کو  ایڈجسٹمنٹ کرنی پڑتی  ہے اور آپ اور آپکے ساتھی کے باہمی تعلق کو بھی یکسر تبدیل کر دیتا ہے۔۔ ڈلیوری کے بعد آپ اور آپکے ساتھی کے پاس ایک دوسرے کے لئے وقت  نہ ہونا ایک عام مشاہدہ ہے جو بعض اوقات پریشان کن ہوسکتا ہے۔ لہذا ہم کہہ سکتے ہیں کہ بچےکی ڈلیوری کے بعد کا وقت ایک زبردست اور دباؤ والا دور ہے، لیکن اسے سہل بنانے  کرنے کے طریقے بھی موجود ہیں۔

    اس تھکا دینے والےو قت میں  صبرسے کام لینا  ضروری ہے۔  یہ سمجھیں کہ بچے کی پیدائش کے بعد ہر جوڑا ایسی  تبدیلیوں سے گزرتا ہے۔ ایڈجسٹ کرنے میں وقت لگتا ہے، لیکن آپ جان  لیں گےکہ  نوزائیدہ بچے کی دیکھ بھال ہر گزرتے دن کے ساتھ آسان ہوتی جاتی ہے۔

    بچے کی ڈلیوری کے بعد ماں کی صحت اور احتیاطیں
    Picture credit: Winter Freire Photography

    علاوہ ازیں ،  اگر آپ یا آپ کا ساتھی  خود کو بے یار و مددگار سمجھیں  تو اس بارے میں  ایک خاندان کے طور پر بات چیت کرنے کی ضرورت ہے  ۔چاہے مسئلہ  شریک حیات  کے مابین ہو یا گھر کے دوسرے بچے حوالے سے ، مسئلہ کے بارے میں بات کریں اور سمجھیں۔ اگرچہ بچوں کو بہت زیادہ توجہ کی ضرورت ہوتی ہے اور آپ اور آپ کا ساتھی دن کا زیادہ تر حصہ ان کی ضروریات کی دیکھ بھال میں گزاریں گے لہذا  ڈلیوری کے بعد کے دوران ایک جوڑے کے طور پر اکیلے وقت گزارنے کے بارے میں خود کو مجرم محسوس نہ کریں۔

    بیبی بلیوز بمقابلہ پوسٹ پارٹم ڈپریشن

    پوسٹ پارٹم  پیریڈ کے دوران اداسی کی کیفیت طاری ہونا معمول کی بات ہے۔ یہ عام طور پر پیدائش کے چند دن بعد ہوتا ہے اور دو ہفتوں تک جاری رہ سکتا ہے۔ ضروری نہیں کہ آپ ہر وقت ایسا محسوس کریں اور  آپ کی علامات مختلف بھی ہو سکتی ہیں۔

    تقریباً 70 سے 80 فیصد نئی ماؤں کو پیدائش کے بعد موڈ میں تبدیلی یا منفی احساسات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔’ بیبی بلیوز’  ہارمونل تبدیلیوں کی وجہ سے ہوتے ہیں اور علامات میں شامل  ہیں:  غیر واضح رونا،چڑچڑاپن، نیند نہ آنا، اداسی،موڈ میں تبدیلیاں، بے چینی۔

    آپ کومعالج  سے رابطۃ کب کرنا چاہئے؟

    بیبی بلیوز پوسٹ پارٹم ڈپریشن سے مختلف ہیں۔ پوسٹ پارٹم ڈپریشن اس وقت ہوتا ہے جب علامات دو ہفتوں سے زیادہ رہیں۔اضافی علامات میں احساس جرم ،کم مائیگی کا احساس  اور روزمرہ کی سرگرمیوں میں دلچسپی ختم ہونا شامل ہیں۔بعد از پیدائش ڈپریشن والی کچھ خواتین اپنے خاندان سے کنارہ کشی اختیار کر لیتی ہیں، اپنے بچے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتیں، اور اپنے بچے کو تکلیف پہنچانے کے خیالات رکھتی ہیں۔ ڈلیوری کے بعد ڈپریشن کی صورت میں طبی علاج کی ضرورت ہے۔

    اگر آپ کو ڈپریشن ہے جو پیدائش کے بعد دو ہفتوں سے زیادہ عرصہ تک رہتا ہے، یا اگر آپ کے ذہن میں اپنے بچے کو نقصان پہنچانے کا خیال ہےتو  لازم ہے کہ آپ اپنے ڈاکٹر سے بات کریں ۔تحقیقات کے مطابق  بچے کی ڈلیوری کے بعد ڈپریشن کسی بھی وقت پیدا ہوسکتا ہے، یہاں تک کہ پیدائش کے بعد ایک سال تک۔

    بچے کی ڈلیوری کے بعد ماں کی صحت اور احتیاطیں
    Picture credit: HelpGuide.org

    جسمانی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنا

    جذباتی تبدیلیوں کے ساتھ، آپ پیدائش کے بعد جسمانی تبدیلیوں جیسے وزن میں اضافہ کا تجربہ کریں گے ۔ وزن میں کمی راتوں رات نہیں ہوتی، اس لیے صبر کریں۔ ایک بار جب آپ کا ڈاکٹر کہے کہ ورزش کرنا ٹھیک ہے، تو دن میں چند منٹ اعتدال پسند سرگرمی کے ساتھ شروع کریں اور آہستہ آہستہ اپنے ورزش کےدورانیے اور شدت میں اضافہ کریں۔وزن کم کرنے میں صحت مند، متوازن غذا کھانا بھی شامل ہے جس میں پھل، سبزیاں اور اناج شامل ہیں۔

    ہر نئی ماں مختلف رفتار سے وزن کم کرتی ہے، اس لیے وزن کم کرنے کی اپنی کوششوں کا دوسروں سے موازنہ نہ کریں۔ دودھ پلانے سے آپ کو حمل سے پہلے  کے وزن میں تیزی سے واپس آنے میں مدد مل سکتی ہے کیونکہ اس سے روزانہ آپ کی کیلوریز جلتی ہیں۔اگر آپ کو ڈلیوری کےبعد  اپنے جسم میں ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں سوالات یا خدشات ہیں تو اپنے ڈاکٹر سے بات کریں۔ دیگر جسمانی تبدیلیوں میں شامل ہیں:

     چھاتی کی سوجن

    پیدائش کے چند دن بعد آپ کی چھاتیاں دودھ سے بھر جائیں گی۔ یہ ایک عام عمل ہے، لیکن سوجن (انگورجمنٹ) تکلیف دہ ہو سکتی ہے۔ جو  وقت کے ساتھ بہتر ہوتی ہے ،  تکلیف کو کم کرنے کے لیے، اپنے سینوں پر گرم یا ٹھنڈی ٹکور (کمپریس ) کریں ۔ دودھ پلانے سے نپل کے زخم عام طور پر غائب ہو جاتے ہیں ، کریکنگ اور درد کو کم کرنے کے لیے نپل کریم کا استعمال کریں۔

    قبض

    آنتوں کی سرگرمی کو تیز کرنے کے لیے زیادہ فائبر والی غذائیں کھائیں، اور وافر مقدار میں پانی پائیں۔ اپنے ڈاکٹر سے محفوظ ادویات کے بارے میں پوچھیں۔ فائبر  بواسیر سےبھی آرام دیتا ہے۔ پانی پینے سے پیدائش کے بعد پیشاب کی پریشانیوں کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اگر آپ بے ضابطگی کا تجربہ کرتے ہیں، تو ‘کیگل ‘مشقیں آپ کے’پیلوس ‘کے عضلات کو مضبوط بنا سکتی ہیں۔

    پلوک فلور  کی تبدیلی آپ کی  بڑی آنت اور اندام نہانی کے درمیان کا علاقہ  ‘پیرینیم  ‘کے نام سے جانا جاتا ہے۔ پیدائش کے دوران یہ پھیلتا ہے ۔ بعض اوقات  ڈاکٹر آپ  لیبرکی آسانی کے لیے اس حصے کو کاٹ دیتے ہیں۔ آپ ‘ کیگل’ کی مشقیں کرکے، تولیوں میں لپٹے ٹھنڈے پیکوں سے اس حصےکو آئس کر کے، اور تکیے پر بیٹھ کر اپنی ڈیلیوری کے بعد اس کو ٹھیک کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

    پسینہ آنا

    بچے کی ڈلیوری کے بعد ہارمونل تبدیلیاں رات کے وقت پسینہ آنے کا سبب بن سکتی ہیں۔ ٹھنڈا رہنے کے لیے اپنے بستر سے کمبل ہٹا دیں۔ بچہ دانی کا درد پیدائش کے بعد بچہ دانی کا سکڑنا درد کا سبب بن سکتا ہے۔ درد وقت کے ساتھ کم ہوجاتا ہے۔ اپنے ڈاکٹر سے درد کی محفوظ ادویات کے بارے میں پوچھیں۔

    ویجائنل ڈسچارج(اندام نہانی سے خارج ہونے والا مادہ)

     ولادت کے دو سے چار ہفتوں بعد اندام نہانی سے مادہ خارج ہونا عام ہے۔ یوں آپ کا جسم،  آپ کے رحم سے خون اور بافتوں کو ختم کرتا ہے۔ سینیٹری نیپکن اخراج کے بند ہونے تک استعمال کریں ۔ اگر آپ کے اندام نہانی سے خارج ہونے والا مادہ بدبودار ہے تو اپنے ڈاکٹر کو مطلع کریں۔

    آپ کوڈلیوری کے بعد  خونی دھبے (اسپاٹنگ)جاری رہ سکتے ہیں، لیکن بہت زیادہ خون بہنے کی توقع نہیں کی جاتی ہے۔ اگر آپ کو اندام نہانی سے بھاری خون بہنے کا سامنا ہے، جیسے کہ دو گھنٹے کے اندر ایک سینیٹری پیڈ کا مکمل بھرنا ، تو اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

    آخری بات

    بچے کی ڈلیوری آپ کی فیملی یونٹ اور روٹین کو تبدیل کر سکتی ہے، لیکن آپ آخرکار ایڈجسٹ ہو جائیں گے۔ پیدائش کے بعد آپ کو جو بھی جذباتی اور جسمانی تبدیلیاں آتی ہیں وہ آہستہ آہستہ بہتر ہو جائیں گی۔ کسی بھی تشویش کے بارے میں اپنے ڈاکٹر سے بات کرنے میں ہچکچاہٹ نہ کریں، چاہے اس کا تعلق ڈپریشن، آپ کے بچے، یا آپکی شفا یابی کے عمل سے ہو۔

    Mobeen Aftab

      میں مبین آفتاب اردو کانٹنٹ رائٹر ، میں تعلیم کے شعبے سے منسلک ہوں۔ ویسے تو عمر کے لحاظ سے میں 32 سال کا ہوں پر تجربے کے اعتبار سے اپنی عمر سے کئی گنا بڑا ہوں میں ایک بچی کا باپ ہوں اور چاہتا ہوں کہ ہماری نئی نسل اردو کو وہ مقام دے جو بحیثیت ایک قومی زبان اس کا حق ہے۔

      Related Posts

      Amclav tablet

      Amclav Tablet: Uses, Side Effects and Price in Pakistan

      March 20, 2023
      Home remedies for dry eyes

      Home remedies for dry eyes: How to hydrate eyes naturally

      March 16, 2023
      increase blood sugar level

      ایسی حیران کردینے والی چیزیں جو میٹھی نہیں ہیں، مگر بلڈ شوگر لیول بڑھائے

      March 16, 2023

      Comments are closed.

      Read More
      • Health Blog
      • What is Cardiology in Pakistan
      • What is Dentistry in Pakistan
      • What is Dermatology & Cosmetology in Pakistan
      • What is Diet & Nutrition in Pakistan
      • What is Endourology in Pakistan
      • What is ENT: Everything You Need to Know
      • What is Gastroenterology: Everything You Need to Know
      • What is Gynaecology and Obstetrics
      • What is Hepatology: Everything You Need to Know
      • What is Homeopathy in Pakistan
      • What is Internal Medicine in Pakistan
      • What is Laparoscopic & Bariatric Surgery
      • What is Maternal Fetal Medicine: Everything You Need to Know
      • What is Nephrology
      • What is Oncology in Pakistan
      • What is Ophthalmology: Everything You Need to Know in 2021
      • What is Orthopedic: Everything You Need to Know in 2021
      • What is Pathology in Pakistan
      • What is Pediatrics in Pakistan
      • What is Physiotherapy in Pakistan
      • What is Psychiatry & Psychology in Pakistan
      • What is Pulmonology in Pakistan
      • What is Radiology in Pakistan
      • What is Rheumatology in Pakistan
      • What is Urology in Pakistan
      • What is Vascular Surgery in Pakistan
      View Posts by Categories
      • Brain Issues
      • Cancer Causes and Prevention
      • Childrens Health
      • Chronic Conditions
      • COVID19
      • Dental Health
      • Diet & Nutrition
      • Eyesight Issues
      • Fitness & Exercise
      • Hair Care
      • Health News
      • Healthy Lifestyle
      • Heart Health
      • MARHAM Features
      • Medicine
      • Men’s Health
      • Mental Well-Being
      • Nail Care
      • News
      • Pain Management
      • Pakistan Healthcare System
      • Skin Care
      • Sonology
      • Stomach Issues
      • Telemedicine
      • Urdu
      • Video Channel
      • Weight Loss & Obesity
      • Women's Health

      Download our app

      Lab Tests

      • Labs in Lahore
      • Labs in Karachi
      • Labs in Islamabad
      • Labs in Pakistan

      Top Cities

      • Lahore
      • Karachi
      • Islamabad
      • Rawalpindi
      • Faisalabad
      • Peshawar
      • Multan
      • Quetta
      • Gujranwala
      • Sargodha
      • Hyderabad
      • Bahawalpur
      • Sialkot
      • Rahim Yar Khan
      • View All Cities

      Top Hospitals

      • City International Hospital
      • Doctors Hospital
      • Hameed Latif Hospital
      • Akram Hospital
      • Chughtai Medical Center
      • Iqra Medical Complex Hospital
      • Surgimed Hospital
      • Omar Hospital & Cardiac Centre
      • Hilal-E-Ahmar House Hospital
      • Health Icon Medical & Diagnostic Centre
      • Khan Medical City Hospital
      • Faisal Hospital
      • Saleem Medical Complex Hospital
      • Kanan Clinic
      • View All Hospitals

      Top Specialities

      • Dermatologist
      • Neurologist
      • Gynecologist
      • Urologist
      • Gastroenterologist
      • Pulmonologist / Lung Specialist
      • Orthopedic Surgeon
      • Pediatrician
      • General Physician
      • Nephrologist
      • Sexologist
      • Ent Specialist
      • Eye Surgeon
      • Neuro Surgeon
      • View All Specialities

      PMC Verified Doctors

      Authentic & updated information

      Money back guarantee

      We return money within 48 hours

      12/7 customer support

      Well-trained & Supportive team

      Secure online payment

      We possess SSL / Secure сertificate

      • Privacy Policy
      • Delivery Policy
      • Refund Policy
      • Payment Terms
      • Cancellations Policy
      • Terms of Use
      • FAQs
      • About Us
      • Contact Us
      • Doctors
      • Partnerships
      • Careers
      • Help me Marham
      • Invite Friends & Family

      © Copyright @ 2015-2022 Marham Medicare Pvt. Ltd. – All Rights Reserved

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.