اگر آپ دانتوں کے مسائل کا شکار ہیں تو کراچی کے ان بہترین ڈینٹیسٹ کے بارےمیں جانیں

Reading Time: 3 minutes

انسان کی صحت کے لیۓ اس کے دانتوں کا صحت مند ہونا بہت ضروری ہے کیوں کہ کھانے پینے کی تمام اشیا منہ کے راستے ہی جسم میں داخل ہوتی ہیں.  اگر دانت خراب ہوں تو ان کے جراثیم منہ کے راستے جسم میں داخل ہوتے ہیں اور اس سے پورے جسم کو متاثر کرنے کا باعث بن سکتے ہیں .اس وجہ سے دانتوں کی کسی بھی خرابی کی صورت میں عطائي یا جعلی ڈینٹیسٹ کے پاس جا کر اپنی صحت کو خطرنا ک خطرات لاحق کرنے سے بہتر ہے کہ دانتوں کے علاج کے لیۓ ماہر ،مستند اور تجربہ کار  ڈینٹیسٹ کا انتخاب کیا جاۓ .کراچی کے پانچ بہترین ڈینٹیسٹ کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائیں گے

ڈاکٹر علی دانش

ڈاکٹر علی دانش کا شمار کراچی کے مستند ڈینٹیسٹ میں ہوتا ہے. انہوں نے اس شعبے میں بی ڈي ایس ،کے ساتھ ساتھ سی آرتھو اور سی اینڈو کی ڈگریاں بھی حاصل کر رکھی ہیں. وہ گزشتہ سولہ سالوں سے ڈینٹیسٹ کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں .وہ لیزر ٹیتھ وائٹننگ کے ساتھ ساتھ بریسز ، سرامک بریسز اور میٹل بریسز کے ماہر ہیں دانش ڈینٹیل کلینک میں اپنی خدمات کے ساتھ ساتھ وہ آن لائن بھی اپنے مریضوں کو مشورہ دیتے ہیں.  اس کے .علاوہ وہ لیبر ڈپارٹمنٹ سندھ گورنمنٹ میں بھی بطور ڈینٹیسٹ اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں

dentist karachi

ڈاکٹر سکینہ قریشی

ڈاکٹر سکینہ قریشی کراچی کی تجربہ کار اور مستند ڈینٹیسٹ ہیں. انہوں نے فاطمہ جناح کالج  سے بی ڈی ایس کی ڈگری حاصل کی ,اس کے بعد سی آرتھو کی ڈگری انہوں نے نارتھ کیرولینا سے حاصل کی. وہ برہانی ہاسپٹل میں بطور ڈینٹیل کنسلٹنٹ اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں .وہ خصوصی طور پر داتنوں کی اسکیلنگ ، پالشنگ ،فلنگ کے شعبے کے ساتھ ساتھ ٹیتھ کراوننگ کے ساتھ دانتوں کے جملہ امراض میں مہارت رکھتی ہیں

dentist karachi

ڈاکٹر شیخ ذیشان محی الدین

کراچی کے سینئير ترین ڈینٹیسٹ ڈاکٹر شیخ ذیشان محی الدین بیس سالوں سے اس شعبے میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں .انہوں نے بی ڈی ایس کے ساتھ ساتھ اورل سرجری اور اورتھوڈرنٹکس کے شعبے میں بھی ڈپلومے لے رکھے ہیں . اس وقت کراچی کمیونٹی کلینکس میں بطور ڈینٹسٹ کنسلٹنٹ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں. اس کے علاوہ وہ آن لائن بھی مریضوں کو مشورے دے رہے ہیں وہ لیزر ٹیتھ وائٹننگ کے ساتھ ساتھ بریسز ، سرامک بریسز اور میٹل بریسز کے ماہر ہیں

dentist karachi

ڈاکٹر سبین مسعود

ڈاکٹر سبین مسعود نے بی ڈی ایس کی ڈگری التمش انسٹیٹیوٹ سے حاصل کی . گزشتہ چار سال سے بطور ڈینٹیسٹ ساوتھ سٹی ہسپتال سے منسلک ہیں۔ وہ دانتوں کی صفائی ،اسکیلنگ اور پالشنگ میں خصوصی مہارت رکھتی ہیں .اس کے علاوہ ٹوتھ کرواننگ ،برج امپلانٹ ، روٹ کینال کے عمل میں بھی مہارت رکھتی ہیں

dentist karachi

ڈاکٹر زید اقبال آرائیں

معروف ڈینٹیسٹ ڈاکٹر زید اقبال آرائیں بی ڈی ایس ، ایم ڈی ایس ہونےکے ساتھ ساتھ سی اینڈو اور سی آرتھو کی ڈگری کے بھی حامل ہیں . کراچی میں ڈینٹیل پروفیشنل کلینک میں بطور ڈینٹیسٹ اپنی خدمات سر ارنجام دے رہے ہیں. وہ دانتوں کے جملہ مسائل کے ماہر ہیں خاص طور پر بریسز ، سرامکس بریسز اور میٹل بریسز کے ساتھ ساتھ مصنوعی دانت لگانے میں خصوصی مہارت رکھتے ہیں . گزشتہ نو سالوں سے اسی شعبے سے منسلک ہیں

dentist karachi

ان ڈاکٹروں اور ایسے دیگر تجربہ کار اور مستند ڈاکٹروں سے آن لائن اپائنٹمنٹ کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپلی کیشن ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کر کے اپائنٹمنٹ بک کروائیں

The following two tabs change content below.
Ambreen Sethi

Ambreen Sethi

Ambreen Sethi is a passionate writer with around four years of experience as a medical researcher. She is a mother of three and loves to read books in her spare time.

Leave a Comment