ڈيٹوکس لفظ بذات خود بہت اطمینان بخش معلوم ہو سکتا ہے۔ لیکن آئیے ڈيٹوکس یفیکشن کے اصل معنی کو سمجھیں۔
ڈیٹوکس یفیکشن ایک ایسا عمل ہے جس کے ذریعے جسم ناپسندیدہ زہریلے مادوں سے چھٹکارا پاتا ہے جو ماحولیاتی آلودگی ، اور پراسیس شدہ کھانوں کے زیادہ استعمال کی وجہ سے حاصل ہوتے ہیں۔

چونکہ جگر ایک ایسا عضو ہے جو تمام زہریلے مادوں کوہمارے جسم سے وقفے وقفے سے باہر نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے لہذا ضروری ہے کہ ہم چند ایسی تجاویز پر عمل پیرا ہوں جو ہماری آنتوں کو پاک کر کے ہماری جلد کو خوبصورت اور چمکدار بنائے ۔طریقے جن سے آپ گھر پر اپنے جسم کو ڈیٹوکس کر سکتے ہیں۔
تازہ اور صاف کھانوں کے ذریعے ڈیٹوکس کیجئیے
ٹاکسن یا زہریلے مادوں کے جمع ہونے کی سب سے اہم وجہ بہت زیادہ تلی ہوئی، پراسیس شدہ اور پیک شدہ کھانوں کا استعمال ہے۔ ضرورت سے زیادہ تیل، نمک اور چینی کا استعمال ہمارے جسم میں ٹاکسن کا کام کرتے ہیں اور جلد یا بدیر صحت کے مختلف مسائل کا باعث بنتے ہیں۔ صرف یہی نہیں، کیڑے مار دوا سے اسپرے کیے گئے پھل اور سبزیاں آپ کے جسم کے لیے یکساں طور پر نقصان دہ ہو سکتی ہیں۔
صحت سے متعلق مزیددلچسپ معلومات کے لئے وزٹ کریں marham.pk .
یا کسی بھی ڈاکٹر سے رابطے کے لئے ابھی ملایئں03111222398
لہذا، اگر آپ اپنے جسم کو ڈیٹوکس کرنا چاہتے ہیں تو جو بوجھ آپ اس پر بار بار ڈال رہے ہیں اس کو کو ہلکا کرنا انتہائی ضروری ہے ۔ فاسٹ فوڈز اور پروسیسڈ فوڈز کھانے کی بجائےتازہ پھلوں اور سبزیوں کا انتخاب کریں۔اور استعمال سے پہلے ان کو اچھی طرح دھو نا مت بھولیں۔ تیل، نمک اور چینی کا استعمال کم سے کم کریں۔ یقیناً آپکا جسم اس احتیاط کے لئے آپکا بہت مشکور ہوگا۔
وافر مقدار میں پانی پی کر ڈیٹوکس یفیکشن کریں
اگر آپ کو اپنے جسم کو ڈیٹوکس فائی کرنا ہے توآپکے لئے پانی سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے۔ پانی صرف زندہ رہنے کے لیے ہی ضروری نہیں بلکہ ان ناپسندیدہ زہریلے مادوں کو جنھوں نے آپکے جسم میں خاصی بڑی جگہ پر قبضہ کر رکھا ہے ان کو جسم سے خارج کرنے کے لیے بھی اتنا ہی ضروری ہے ۔اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ روزانہ کم از کم 4-5 لیٹر پانی استعمال کریں تاکہ اچھے نتائج حاصل ہوں۔

پانی نہ صرف نجاستوں کو مؤثر طریقے سے دور کرتا ہے بلکہ وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے، جلد کے مسائل سے نجات دیتا ہے اور توانائی کی سطح کو زیادہ سے زیادہ بڑھاتا ہے۔ متبادل طور پر آپ نارنج کے کچھ حصے اور پودینے کے پتے یا اسٹرابیری، لیموں کی چند قاشیں اور پودینے کے کچھ پتے ڈال کر ڈیٹوکس پانی تیار کر سکتے ہیں۔ یہ نہ صرف مزیدار ہے بلکہ انتہائی صحت بخش بھی ہے۔
نیند پر توجہ دیں
آپ کے جسم کی صحت اور قدرتی ڈیٹوکس یفیکشن کے نظام کو سہارا دینے کے لیے ہر رات مناسب اور معیاری نیند کو یقینی بنانا ضروری ہے۔نیند آپ کے دماغ کو خود کو دوبارہ منظم کرنے اور ری چارج کرنے کے ساتھ ساتھ دن بھر جمع ہونے والے زہریلے فضلہ کو خارج ہونے میں مدد دیتی ہے ۔اس فضلہ کی مصنوعات میں سے ایک بیٹا امائلائیڈ نامی پروٹین ہے، جو الزائمر کی بیماری کی نشوونما م کا ذمہ دارہے ۔
چونکہ نیند کی کمی کے باعث ، آپ کے جسم کے پاس زہریلےفضلہ کے اخراج کے لئے وقت نہیں ہوتا ، اس لیے زہریلے مواد جمع ہو سکتے ہیں اور صحت کے کئی پہلوؤں کو متاثر کر سکتے ہیں ۔خراب نیند کو مختصر اور طویل مدتی صحت کے مسائل سے منسلک پایا گیا ہے، جیسے کہ تناؤ، اضطراب، ہائی بلڈ پریشر، دل کی بیماری، ٹائپ 2 ذیابیطس، اور موٹاپا .اچھی صحت کو فروغ دینے اور جسم کی عمدگی سے ڈیٹوکس یفیکشن کرنے کے لیے آپ کو روزانہ سات سے نو گھنٹے کی نیند لینا چاہیے۔
ناشتے کے ذریعے ڈی-بلوٹ
تلی ہوئی، پراسیس شدہ اور پیک شدہ کھانوں کی بدولت آپکے جسم میں جسم میں جمع ہونے والے زہریلے مادے یا ٹاکسن آپ کی آنتوں اور جسم میں سوزش کا باعث بھی بنتے ہیں کرتے ہیں۔پانی پینے کے بعد، اپنے جسم کو کھانے کے ذریعے توانائی مہیا کریں۔ رات کی نیند کے بعد صبح کا ناشتہ آپ کے میٹابولزم کو فائدہ دے گا۔
اپنے جسم کو بخوبی ڈیٹوکس کرنے کا ایک عمدہ طریقہ یہ ہے کہ ناشتے میں روٹی، سیریل یا ان کے کسی بھی ورژن کو چھوڑ دیں کیونکہ ان سے آپ کے جسم میں زیادہ پانی برقرار رہے رہتا ہے، اس کے بجائے اگر آپ اپنے ناشتے میں پروٹین سے بھرپور غذا مثلاً انڈے اور مچھلی کھائیں تو آپکو اطمینان حاصل ہوگا۔ . انڈے اور مچھلی دن کی شروعات کے لیے پروٹین اور میٹابولزم کو بڑھانے والے اومیگا 3 کا بہترین مجموعہ ہے۔
ورزش شروع کریں
اگر آپ اپنے جسم کو خوب اچھی طرح ڈیٹوکس کرنا چاہتے ہیں تو لازم ہے کہ آپ باقاعدگی سے ورزش کریں ۔اچھی ورزش کرنا صحت مند جسم کے حصول کا ایک مؤثر اور آزمودہ طریقہ ہے۔ جب آپ ورزش کرتے ہیں تو بہت زیادہ پسینہ آتا ہے اور پسینہ ایک ایسا ذریعہ ہے جس کے ذریعے آپکی جلد کچھ زہریلے مادوں کو جسم سےخارج کرتی ہے۔ پسینے کے ذریعےآپکی جلد، آرسینک، سیسہ اور مرکری جیسی دھاتوں کو نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس لیے ورزش کرنے سے نہ صرف آپ کو فٹ اور صحت مند رہنے میں مدد ملے گی بلکہ آپ کو ناپسندیدہ زہریلے مادوں سے نجات حاصل کرنے میں بھی کامیابی ملے گی۔ ورزش جانے کے لئے دور جانے کی قطعاًضرورت نہیں کیونکہ ایک شخص اپنےگھر میں آسانی سے کرنچ، فرنٹ پلنک، اسکواٹس، پش اپس اور فارورڈ لنجز انجام دے سکتا ہے۔
روزہ رکھ کر ڈیٹوکس یفیکشن حاصل کریں
آپ تقریباً ایک یا دو دن روزہ رکھ سکتے ہیں اور مرغن کھانوں کے بجائے صرف تازہ پھل اور سبزیاں کھا ئیں۔ روزہ یقینی طور پر آپ کے نظام انہضام کو ایک بہت ضروری وقفہ دے گا اورآپکے جسم کی مناسب تعمیر نو میں مدد کرے گا۔ اس عمل سے نہ صرف یہ کہ آپ ہلکا پھلکا محسوس کریں گے بلکہ آپکی آنتوں کو بھی آرام میسر آئے گااور آپ اپنے جسم پر تازہ پھل اور سبزیاں کھانےکے مثبت اثرات دیکھ کر بہت خوش ہونگے۔
اسموتھی پیئں (پھل اور سبزیوں سے تیارکردہ مشروبات)
اسموتھیز نہ صرف مزیداراور فرحت بخش ہوتی ہیں بلکہ انتہائی غذائیت سے بھرپور ہوتی ہیں۔ سبز پتوں والی سبزیوں جیسے پالک اور کیل کا استعمال کرتے ہوئے اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور اسموتھیز بنائی جا سکتی ہیں ۔مزید لذت اور غذائیت کے لئیے آپ اس مشروب کے گلاس میں کھیرا، سلاد کے پتے، چقندر، گاجر، سیب، کیلا اور اسٹرابیری بھی شامل کر سکتے ہیں۔
اسے اپنے ناشتے میں یا شام کے مشروب کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کریں اور فرحت و تازگی محسوس کریں۔ اس عمل کو باقاعدگی سے کرنے سے نہ صرف آپ کی قوت مدافعت میں اضافہ ہو گا بلکہ اس سے جسم کو ڈیٹوکس کرنے میں آپ کومددملے گی۔ ڈیٹوکس یفیکشن کا بہترین طریقہ تازہ اور صاف کھانا ہے۔
اسٹریس یعنی تناؤ کو کم کریں
اگرچہ یہ کہنا کرنےسے کہیں زیادہ آسان ہے تاہم یہ ایک مسلم حقیقت ہے کہ زندگی میں تناؤ کی سطح کم رکھنا آپکے جسم کو متوازن رکھنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے ۔ تناؤ ‘کورٹیسول ‘نامی ہارمون کو متحرک کرتا ہے جو آپکی صحت پر لاتعداد منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ان منفی چیزوں میں وزن میں اضافہ، بلڈ پریشر میں اضافہ، ہائی کولیسٹرول اور دل کی بیماری شامل ہیں۔ آپ کے خون کے دھارے میں کورٹیسول کی مقدار کو محدود کرنا آپ کے جسم کو دوسرے زہریلے مادوں سے نجات دلانے میں مدد دے سکتا ہے۔