شادی ایک ایسابندھن ہے۔جس میں ایک نئی زندگی کا آغازہوتا ہے ۔شادی سے پہلے انسان کی زندگی مختلیف ہوتی ہے۔اکثر میں نے اپنے اردگر لڑکیوں کو یہ کہتے سنا ہے کہ شادی سے پہلے کی زندگی اچھی تھی۔اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ شادی کے بعد کی زندگی میں خوشیاں نہیں ہوتیں ۔فرق صرف یہ ہوتا ہے کہ ہمیں اپنے ساتھ دوسروں کے احساسات کا بھی خیال کرنا پڑتا ہے ۔تب ہماری لائف ہماری نہیں بلکہ ہمارے ساتھ جڑے انسان کی بھی ہوتی ہے۔تب ہمیں کچھ ذمہ دار بننا پڑتا ہے۔اس لئے ہمیں شادی سے پہلےا اپنے آپ کو جسمانی طور پر بھی صحت مندرکھناچاہیے۔ شادی سے پہلے ایسے کچھ کام کرنے چاہیے جن کا اثر بعد میں بھی ہو۔وہ کونسے ایسے کام ہیں جو شادی سے پہلے ہمیں کرنے چاہیے یہ جاننے کےلئے یہ مضمون آپ کے لئے مددگار ثابت ہوگا۔
مزید معلومات کے لئے آپ ماہر غذائیت سے رابطہ کریں۔
Table of Content
شادی سے پہلے کیا کرنا چاہیے؟-
اپنی شادی پر خوبصورت لگنا ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے۔خوبصورت بال دلکش جلد کس لڑکی کو نہیں چاہیے ہوتی؟یہ حاصل کرنے کے لئے ہمیں کیا کرنا چاہیے وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
صحت مند غذا کا منصوبہ-
شادی سے قبل دلہنوں کی اکثر انرجی شاپنگ کرتے اور اپنے کام کرنے میں خرچ ہوجاتی ہے،لیکن لہنگے میں پتلا نظرآنا ہر دلہن کی خواہش ہوتی ہے،لیکن کیا پتلا ہونا غیر صحت مندانہ ہوسکتا ہے ؟اگر آپ پتلا ہونے کے ساتھ صحت مند بھی رہنا چاہتے ہیں تو اس منصوبے پر عمل کریں کیونکہ یہ منصوبہ کرینہ کپور کی مشہور ماہر غذائیت رجوتہ ڈیوکر کا ہے۔
شادی سے پہلے ناریل کا پانی پیں-
یہ ہماری نمبر1 ٹپ ہے،اس کی پیروی لازمی کریں۔ناریل کا پانی ہماری چمکتی جلد کے لئے بہت اچھا ہے ،اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی سکن دلکش اور حسین نظر آئے تو اس کا استعمال لازمی کریں۔ناریل کا پانی ہمارے بالوں کے لئے بھی بہت مفید ہے یہ تمام غذائی اجزا سے بھرپور ہوتا ہے۔
سادہ پانی-
آپ نے سادہ پانی کی اہمیت بہت بار سنی ہوگی لیکن یہ واقعی حقیقت ہے۔سادہ پانی ہماری صحت کے ساتھ ہماری جلد کے لئے بہت ضروری ہے۔یہ ہمارے جسم سے زہریلے مواد کا اخراج کرتا ہے اس کے علاوہ یہ ہمیں ہائیڈریٹ رکھتا ہے۔آپ شاپنگ کرنے کے دوران بھی پانی کی بوتل اپنے ساتھ رکھیں۔
گھر کا کھانا-
شادی سے پہلے دلہن کو ہرگز باہر کا کھانا نہیں کھانا چاہیے۔جتنا ممکن ہو آپ اس پر قائم، رہیں۔گھر کا بنا کھانا غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔اس لئے باہر کا کھانا کھاکر رسک مت لیں۔
وقفے وقفے سے کھائیں-
اچھی صحت کے لئے ضروری ہے کہ آپ ایک بار میں پیٹ بھر کر کھانا مت کھائیں لیکن وقفے سے باقاعدگی کے ساتھ کھائیں یہ آپ کو صحت مند رکھنے کے ساتھ ساتھ فٹ بھی رکھتا ہے۔اس لئے ہلکا پھلکا کھاتے رہیں لیکن یاد رہے وقفے وقفے سے۔
صبح کو کیا کھائیں-
صبح کو اٹھتے ہی اپنے دن کا آغاز کسی بھی فروٹ سے کریں کوئی پھل کھانے کے آدھا گھنٹہ بعد آپ چائے یا کافی لیں۔سب سے بہتر ہے کہ آپ دودھ کا کپ لیں۔
نمکین کی خواہش-
اگر آپ کا نمکین کھانے کو دل کریں تو آپ کوئی مصالحہ دار چیز کا استعمال کرنے کی بجائے آپ بادام ،اخروٹ اور گری دار میوں کا استعمال کریں۔ان میں وہ تمام غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جو ہماری صحت کو اچھا رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
شادی سے پہلے یہ مشروبات پیئں-
آپ کولڈ ڈرنکس لینے کی بجائے تازہ پھلوں کے جوس کا استعمال کریں۔کیونکہ یہ غذائی اجزا سے بھرپور ہونے کے ساتھ ہمیں وٹامنز بھی فراہم کرتے ہیں۔اس لئے لازمی دن میں ایک دفعہ کسی بھی جوس کا استعمال کریں۔
انڈے کی سفیدی اور زردی-
انڈہ لازمی کھائیں ،لیکن اگر ایک سے زیادہ انڈہ کھانا چارہے ہیں تو آپ انڈے کی زردی نکال دیں یہ کولیسٹرول سے بھرپور ہوتی ہے۔انڈئے کی زردی صحت کے لئے اچھی ہے یا بری اس پر بحث جاری ہے لیکن فلووقت ائک انڈے کی زردی لیں۔
رات کا کھانا-
کہتے ہیں صبح ناشتہ بادشاہ کی طرح اور رات کا کھانا فقیروں کی طرح کھاؤ،رات کے وقت ہمارا میٹابولزم اچھے طریقے سے کام نہیں کرتا،اس لئے آپ کو چاہیے کہ سونے سے 2 گھنٹے قبل آپ کھانا کھائیں تاکہ ہضم ہوجائے اس سے آپ کا معدہ صحت مند ہوگا اور آپ کی صحت بھی اچھی رہے گی۔
آپ شادی سے قبل یہ طریقہ کار اپناکر اپنی صحت کو اچھا رکھ سکتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ گھر بیٹھے ایک فون کال کی مدد سے مرہم،پی۔کے کی ویب سائٹ سے ماہر غذائیت کی اپائنمنٹ بھی حاصل کرسکتے ہیں یا آپ وڈیو کنسلٹیشن یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔