مون سون کا موسم شروع ہے۔اس موسم میں بارشوں کا زور ہوتا ہے۔ہوا میں بہت نمی موجود ہوتی ہے۔اگرچہ بارشیں حسین ہیں لیکن اس موسم میں صحت کے مسائل بھی درپیش ہوتے ہیں۔ان میں بال گرنا بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ جلد کے مسائل معدے کے مسائل بھی مون سون کے موسم میں ہونے کے امکانات زیادہ ہوجاتے ہیں۔
ہمیں مون سون کے موسم میں ایسی غذا کا استعمال کرنا چاہیے جو ہمارے لئے فائدہ مند بھی ہو۔اس موسم میں ہمیں اپنی صحت کا خیال زیادہ رکھنا چاہیے۔ہمیں اس موسم میں کس غذا کا استعمال کرنا چاہیے کس کا نہیں اگر آپ جاننا چاہتےہیں تویہ بلاگ لازمی پڑھئیں؛
Table of Content
مون سون میں استعمال کی جانے والی غذائیں-
اس موسم میں کونسی غذا آپ کو صحت کےفوائد فراہم کرتی ہے وہ یہ ہوسکتی ہے؛
مشروبات-
پانی دنیا کا سب سے اچھا مشروب ہے۔اس مشروب کے بغیر چند دنوں کے بعد زندہ رہنا بھی ممکن نہیں ہے یہ ہماری بنیادی ضرورت ہے۔اس کے علاوہ اس موسم میں سوپ پھلوں اور سبزیوں کے مشروبات کو کو ہائیڈریٹ رکھتے ہیں۔پانی کی کمی سے بچاتے ہیں۔مشروبات الیکٹرولائیٹس کو بیلنس کرتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ مضبوط مدافعتی نظام کے لئے ضروری ہیں۔
پھل-
کوئی بھی پھل ہو گا وہ ہماری صحت کے لئے فائدہ مند ہوگا۔لیکن شرط یہ ہے کہ زیادہ میٹھا پھل شوگر کے مریض نہ استعمال کریں۔اس موسم میں جامن،ناشپاتی،چیری،آڑو،پپیتا،سیب اور انار جیسے موسمی پھل آپ کے لئے فائدہ مند ہیں۔ان میں وٹامن سے،سی ،اینٹی آکسینڈنٹس اور فائبر موجود ہوتا ہے۔جو صحت کے لئے اچھے ہیں۔
اس کے علاوہ یہ مدافعتی نظام اور گٹ کی صحت میں اہم کردار اد کرتے ہیں۔یہ ہاضمے کی صحت کو اچھا کرنے میں ماہر ہیں۔
سبزیاں-
پھلوں کے ساتھ ساتھ ہمیں سبزیاں بھی اپنی ڈائیٹ میں شامل کرنی چاہیے۔اس سے بھی ہمارا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔اس موسم میں کریلے،بھنڈی،کھیرے،لوکی بازار میں عام دستیاب ہوتی ہے۔یہ ہماری آنتوں کی صحت اور مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے لئے بہت اہم ہیں۔اس لئے ہمیں مون سون کے موسم میں بیماریوں سے لڑنے کے لئے مدافعتی نظام مضبوط بنانا چاہیے۔
مصالحے-
ادرک،لہسن،ہلدی،کالی مرچ،دار چینی،الائچی اور جائفل جیسے مصالحےاور جڑی بوٹیاں سوزش ،اینٹی وائرل،اینٹی بیکٹریل خصوصیات کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔یہ مدافعتی نظام کو سہارا دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔یہ جسم کو پیتھوجنز سے بچانے میں مفید ہیں۔اس لئے اس موسم میں ان مصالحوں کو استعمال لازمی کریں اور مدافعتی نظام مضبوط بنائیں۔
گری دار میوے-
گری دار میوے ہر موسم میں ہی ہمارے لئے مفید ہیں۔ان کا سردیوں میں بھی استعمال قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے۔ان میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں۔جو جسمانی اور ذہنی صحت کے لئے مفید اور اہم ہیں۔مون سون کے موسم میں مدافعتی نظام کی مضبوطی کے لئے ان کا استعمال لازمی کریں۔
مون سون میں کن چیزوں سے پرہیز کریں-
ہمیں مون سون کے موسم میں اپنی صحت کی بخالی کے لئے کچھ غذاؤں کا استعمال نہیں کرنا چاہیے یہ ہمارے لئے مسائل پیدا کرسکتی ہیں۔
تلی ہوئی اشیاء-
مون سون کے موسم میں آپ کا پکوڑے اور سموسے کھانے کو دل کرسکتا ہےلیکن آپ ان چیزوں کا اعتدال کے ساتھ استعمال کریں۔کیونکہ یہ چیزیں دل کی بیماریوں کے ساتھ ساتھ بلڈپریشر کا بھی باعث بن سکتی ہیں۔اس لئے یہ زیادہ کھانے سے پرہیز کریں۔
سبزیاں نہ دھونا-
اس موسم میں بیکٹریا زیادہ پائے جاتے ہیں۔اس لئے سبزیاں استعمال کرنے سے پہلے اچھی طرح دھولیں۔خاص طورپر سبز پتوں والی سبزیوں کودھوکر استعمال کریں۔
باہر کا کھانا-
مون سون میں بیکٹریل اور فنگل نمو زیادہ ہوتا ہے۔اس لئے باہر کے کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔کیونکہ اس موسم میں پانی میں بھی وائرس کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔اس کے علاوہ کھاناکھانے سے پہلے لازمی ہاتھ دھوئیں۔ورنہ آپ کو صحت کے مسائل سے سامنا ہوسکتا ہے۔
آپ مون سون میں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں آپ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کرسکتے ہیں اس کے علاوہ آپ اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔