دل کی بیماری اور فالج کا خطرہ سیر شدہ چکنائی، ٹرانس فیٹ، جو چربی کی خطرناک قسم ہے، اور کولیسٹرول والی غذاؤں کو اپنی خوراک میں شامل کرنے سے بڑھ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، خوراک میں بہت زیادہ نمک یعنی سوڈیم کا استعمال بلڈ پریشر کی سطح کو بڑھا سکتا ہے۔
جس سے دل کی بیماری اور فالج ہوسکتا ہے۔ آپ کے طرز زندگی کے انتخاب جن میں آپ کی غذا سر فہرست ہے. آپ میں امراض قلب اور فالج کے امکانات کو بڑھا سکتے ہیں۔ آپ کے ان بیماریوں سے منسلک خطرے کو کم کرنے کے لیے، آپ کا ڈاکٹر آپ کی غذا اور طرز زندگی میں تبدیلیوں کا مشورہ دے سکتا ہے۔ اگر آپ کو دل سے متعلق کوئی بیماری یا مسئلہ ہے یا اس سے متعلق معلومات جاننے کے خواہشمند ہیں تو مرہم ڈاٹ پی کے پر کلک کریں یا براہ راست ڈاکٹر سے رابطے کے لیے اس نمبر پر کال کریں03111222398
نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ میٹھے، پراسیسڈ، ریفائنڈ فوڈز سوزش پیدا کرتے ہیں، جو دل کی بیماری اور فالج کا باعث بن سکتے ہیں۔ ایک صحت مند غذا، ورزش کے ساتھ مل کر، دائمی بیماری پیدا ہونے کے امکانات کو کم کرتی ہے۔ پھلوں اور سبزیوں سے بھرپور غذا کو خوراک میں شامل کرنا، جس میں سارا اناج اور صحت بخش پروٹین شامل ہوتے ہیں، آپ کی صحت کے لیے بہتر اور غیر صحت بخش غذا کھانے سے بہتر ہیں۔
۔1 فالج اور دل کی بیماری کا خطرہ بڑھانے والی غذائیں
خوراک میں بہت سی غذائیں سوزش پیدا کرتی ہیں جو قلبی مسائل اور فالج کا باعث بن سکتی ہیں، یعنی میٹھے مشروبات، پراسیس شدہ گوشت اور ریفائنڈ اناج، وغیرہ شامل ہیں۔ ذیل میں تفصیل بیان کی جا رہی ہے۔
۔1 ڈائیٹ سوڈا دل کی صحت کے لیے مضر
مصنوعی میٹھے مشروبات غیر صحت بخش ہوتے ہیں، میٹھے مشروبات میں سافٹ ڈرنکس، فروٹ ڈرنکس اور شربت شامل ہیں، مصنوعی طور پر میٹھے مشروبات بھی دل کی بیماری کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔ ایک حالیہ تحقیق کے مطابق جو لوگ باقاعدگی سے شوگر والے مشروبات یا مصنوعی طور پر میٹھے مشروبات پیتے ہیں ان میں فالج اور دل کے امراض کا خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے جو شکر والے مشروبات سے پرہیز کرتے ہیں۔
ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ دل کو صحت مند رکھنا چاہتے ہیں وہ مصنوعی طور پر میٹھے مشروبات جیسے ڈائیٹ سوڈا پینے سے گریز کریں۔ محققین کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق جو لوگ باقاعدگی سے مصنوعی طور پر میٹھے مشروبات پیتے ہیں ان میں فالج اور دل کے امراض کا خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے جو شکر والے مشروبات سے پرہیز کرتے ہیں۔ مصنوعی مٹھائیاں وزن میں اضافے، انسولین کی مطلوبہ مقدار بنانے میں رکاوٹ اور ذیابیطس کا خطرہ بڑھاتی ہیں۔
۔2 ضرورت سے زیادہ سوڈیم کا استعمال
اگرچہ سوڈیم آپ کے جسم کے لیے ایک ضروری غذائیت ہے، لیکن اس کی بہت زیادہ مقدار ہائی بلڈ پریشر اور آپ کے دل پر دباؤ ڈالنے والی شریانوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور ہائی بلڈ پریشر سے دل کی بیماری اور ممکنہ طور پر ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
۔3 پروسیسڈ فوڈز کے خطرناک اثرات
غیر صحت بخش غذا آپ کے فالج کے امکانات کو بڑھا سکتی ہے کیونکہ یہ آپ کے بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔ پروسیسڈ فوڈز جن میں ٹرانس فیٹ ہوتا ہے۔ پروسیسڈ فوڈز یا جنک فوڈز، جیسے کریکر، چپس، اسٹور سے خریدی گئی اشیاء اور تلی ہوئی اشیاء، میں عام طور پر بہت زیادہ ٹرانس فیٹ ہوتی ہے، یہ چربی کی ایک بہت خطرناک قسم ہے کیونکہ یہ جسم میں سوزش کو بڑھاتی ہے۔
۔4 سرخ گوشت کی زیادتی کولیسٹرول لیول بڑھا سکتی ہے
سرخ گوشت. بہت زیادہ گائے کا گوشت، دنبے کا گوشت کھانے سے آپ کے دل کی بیماری اور ذیابیطس کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ ان میں سیر شدہ چربی زیادہ ہوتی ہے، جو کولیسٹرول کو بڑھا سکتی ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ باقاعدگی سے سرخ گوشت اور پراسیس شدہ گوشت کھانے سے ذیابیطس، کورونری دل کی بیماری، فالج اور بعض کینسر، خاص طور پر کولوریکٹل کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
۔5 خوراک میں ریفائنڈ اناج کی زیادتی
سفید روٹی، سفید چاول، پاستا اور سیریلز میں استعمال ہونے والے ریفائنڈ اناج کی ساخت بہتر ہوتی ہے اور پیٹ میں زیادہ دیر تک رہتی ہے، لیکن ان میں وٹامن بی، آئرن اور غذائی ریشہ سمیت اہم غذائی اجزاء کی کمی ہوتی ہے۔ ان تمام اناج میں کاربوہائیڈریٹ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو بہت جلد ہضم اور جذب ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے بلڈ شوگر میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے اور اس کے نتیجے میں بھوک اور خواہش پیدا ہوتی ہے۔ یہ موٹاپے اور بہت سی میٹابولک اور قلبی بیماریاں پیدا کرسکتے ہیں۔
ریفائنڈ اناج، خاص طور پر تلے ہوئے اناج اور سرخ پراسیس شدہ گوشت، اور شکر والے مشروبات کا کم استعمال بہتر ہے۔ کوشش کریں کہ ان کھانوں کی مقدار کو کم کریں اور ان کے بجاۓ سارا اناج، سبزی یا پروٹین کے دیگر صحت مند ذرائع جیسے مچھلی کھائیں۔
اس کے علاوہ، پتوں والی سبز اور گہرے پیلے رنگ کی سبزیوں اور پھلوں کی مقدار میں اضافہ کریں۔ اسی طرح، پوری غذائیں اور صحت مند پروٹین سوزش کو کم کرکے دل اور فالج جیسی بیماریوں کے خطرات کو کم کرتی ہیں، جس سے صحت کے بہتر نتائج برآمد ہوتے ہیں۔