کیادماغی صحت ہماری ذہانت پراثرااندازہوتی ہے؟

Reading Time: 2 minutes

ہرشخص کاآئی کیولیول دوسرےانسان سے مختلیف ہوتاہے،دنیامیں کامیاب ہونےکے لئے قسمت اورمحنت کےساتھ ساتھ ذہانت کا بھی بہت عمل دخل ہے۔ہوشیاراورذہین لوگوں سے مرادوہ لوگ ہیں جن کی ذہنی صلاحیت اور قابلیت اچھی ہوتی ہے۔ایک ادراےیا کمپنی کو چلانے کے لئےذہانت کا ہونا بہت ضروری ہے۔ذہین ہونےکےلئےاعلی تعلیم یافتہ ہونالازمی نہیں ہے،کم تعلیم یافتہ لوگ بھی ذہین ہوسکتے ہیں اورترقی یافتہ انسان بن سکتے ہیں۔ذہانت میں ہماری دماغی صحت بہت اہم کرداراداکرتی ہےذہین افراد کن خوبیوں اور خصوصیات کے مالک ہوتے ہیں یہ جاننے کے لئےیہ مضمون آپ کےلئےمددگارثابت ہوگا۔

ذہین افراد جن خصوصیات کے مالک ہوتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہین؛

سیلف کنٹرول –

ذہین لوگ سیلف پر کنٹرول رکھتے ہیں اسی وجہ سے وہ اپنے فیصلےبھی ٹھنڈےدماغ سے کرتے ہیں اور کسی معاملے میں جذباتی نہیں ہوتے۔ایسے لوگ جلد آپےسےباہر نہیں ہوتے بلکہ پہلےبات کو سمجھتے ہیں۔

فوری موافقت –

ذہین لوگ کسی بھی حالت یعنی ترتیب میں رہنے کے لئے خودکوتیارکرتے ہیں،ان میں اتنی لچک ہوتی ہے کہ وہ رکاوٹوں کے باوجوداپنی منزل حاصل کرتےوہ مشکلات کو حل کرنےمیں ماہرہوتےہیں ،اور ماحول میں ڈھل جاتے ہیں۔یعنی ایک طالب علم اسکول کے ماحول کو اپناتا ہےاور بہت کچھ سیکھتا ہےاور ایک معالج نامعلوم علامات کو جانتا ہےاور علاج کرتا ہے۔اس کے علاوہ ماحول میں ہونے والی تبدیلیوں کا موئژانداز میں مقابلہ کرتے ہیں۔

تخلیقی صلاحیت –

نیوروسائیکولوجسٹ ڈاکٹر کیٹی ڈیوس کےمطابق تخلیقی صلاحیت ذہانت کی ایک اورواضح نشانی ہے،تخلیقی صلاحتوں کے بارے میں سوچنے کے لئے دماغ کی مختیلف مہارتوں کو کام کرنا پڑتا ہے۔تخلیقی یعنی کریٹو لوگ اپنی سوچ کے انداز کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔کریٹولوگ کسی مسئلے کا متبادل حل نکالنےاوردوسروں کے خیالات سنتے ہیں۔ ذہین لوگ اس بارے میں محتاط رہتے ہیں کہ وہ کس رائے یا نظریہ کو اپناتے ہیں،یہ لوگ اپنی رائے دینے سے پہلے ثبوت پر غورکرنے پر اکتفا کرتے ہیں۔

متجسس ہونا –

ذہین لوگوں کو نئی چیزیں سیکھنے کا تجسس ہوتا ہے،آئین سٹائن کا کہنا ہے کہ میرے میں کوئی صلاحیت نہیں ہے لیکن میں شوق سے متجسس ہوں۔دوسرے لوگ جو کچھ کرتے ہیں ذہین لوگوں میں اس کے بارے میں تجسس پیداہوتا ہے۔

لاعلمی کو تسلیم کرنا –

ذہین لوگ نئی چیزوں کو سیکھنے کا شوق رکھتے ہیں وہ جو کچھ نہیں جانتے اس بات کو مانتے ہیں اور انہیں سیکھنےکا شوق رکھتے ہیں وہ ہر وقت اس کھوج میں رہیتے ہیں کہ نئی چیزوں کو چیزوں کو سیکھا جائے۔

اچھاذوق –

ذہین لوگوں کی عادت ا چھی ہوتی ہے وہ مذاق بھی کرتے ہیں اور اچھے موڈ میں رہتے ہیں۔
ذہین اور ہوشیارلوگ بہت سی خصوصیات کے مالک ہوتے ہیں اور زمانے کےلحاظ سے خود کو ڈھالتے ہیں،اگرآپ اپنی ذہنی حالت کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں یا آپ اپنی ذہنی حالت میں بہتری لانا چاہتے ہیں تو آپ ایک ماہرِنفیسات کی مدد سے اپنی زندگی میں تبدیلی لاسکتے ہیں،اس کے لئےآپ گھر بیٹھے ایک فون کال کی مدد سےمرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سےماہرِنفسیات کی اپائنمنٹ بک کرواسکتے ہیں اس کے علاوہ وڈیوکال پر یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن حاصل کر سکتے ہیں۔

The following two tabs change content below.

Leave a Comment