پٹھوں کی کمزوری کو نظرانداز مت کریں۔

Reading Time: 2 minutes

روزمرہ کی سرگرمیوں کواحسن طریقےسےسرانجام دینےکےلئےہمیں صحت مندہونابہت ضروری ہے۔اگرہمارےجسم میں ضروری وٹامنزاوراجزموجود نہیں ہونگےتوہم صحت مندتصورنہیں ہونگے۔جسم کےکسی بھی حصے میں دردیاکمزوری ہمارےپورےجسم کومتاثرکرتی ہے۔وقت اور عمرکےساتھ ہمارے پٹھےاورہڈیاں کمزور ہوناشروع ہوجاتیں ہیں،جس وجہ سے ہمارےجسم کےعضلات کمزورہوجاتے ہیں۔ہمیں اپنی مضبوط ہڈیوں اورصحت مندپٹھوں کےلئےایسی خوراک کااستعمال کرنا چاہیے جووہ تمام اجزاسے بھرپور ہوں جن کی ہمیں ضرورت ہوتی ہے،تاکہ ہم اپنی صحت کوقائم رکھ سکیں۔ہڈیوں اور پٹھوں کی صحت کے لئے کونسی خوراک اہم ہےیہ جاننے لئےیہ مضمون آپ کےلئےمددگارثابت ہوگا۔

پٹھوں کی کمزوری کیاہے؟

پٹھوں کی کمزوری اس وقت ہوتی ہےجب ہم اپنی پوری کوشش سے ان میں حرکت نہ پیداکرسکیں،اس لئےاسے پٹھوں کی کم طاقت یاپٹھوں کی کمزوری کہاجاتاہے۔

پٹھوں کی کمزوری کیوں ہوتی ہے؟

پٹھوں کی کمزوری کی کئی وجوہات ہوسکتیں ہیں،جیسے صحت ورزش کی وجہ سے بھی پٹھوں میں تھکاوٹ ہوتی ہے،،وٹامنز کیلشیم،وٹامن ڈی،پوٹاشیم اور دیگر وٹامنز کی کمی کی وجہ سے بھی پٹھوں کے مسائل سےسامنا ہوتا ہے۔پٹھوں کی کمزوری تھکاوٹ،بخار،سردرد،ڈپریشن،تناؤاور دیگر انفیکشن کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے۔مستقل پٹھوں کی کمزوری آپ کو پریشانی میں مبتلا کرسکتی ہے،اس کا بروقت علاج بہت ضروری ہے۔خون کی کمی کی وجہ سے بھی پٹھوں کی کمزوری ہوتی ہے۔

پٹھوں کی کمزوری کا خوراک سے علاج

مناسب اورصحت بخش غذاآپ کی صحت کے ساتھ ساتھ آپ کو مضبوط ہڈیوں کے ساتھ صحت مند پٹھوں کے لئے بھی اہم ہے۔اس کے لئے ہمیں وٹامنزاورمعدینات کی مناسب اور صحیح مقدار لینی ہوگی۔جس طرح مضبوط ہڈیوں کے لئےکیلشیم اور وٹامن ڈی کی ضرورت ہوتی ہےاسی طرح پٹھوں کی صحت کے لئے پروٹین بہت ضروری ہے۔ہم کن غذاؤں سے کونسے سے وٹامنز حاصل کرسکتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛

دہی –

دہی پروٹین کا بہترین ذریعہ ہیں،پٹھوں کی صحت کے لئے ضروری ہے کہ روزانہ دہی کا استعمال بہت ضروری ہے،اس کے علاوہ پٹھوں کی کمزوری دور کرنے کے لئے دودھ کا استعمال بھی یقینی بنائیں۔

گری دار میوے –

پٹھوں کی صحت کے لئےگری دار میوے بہت ضروری ہیں۔بادام میں پروٹین کے ساتھ ساتھ وٹامن ای اور میگنیشیم بھی موجودہوتا ہے جو جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے،پٹھوں کی کمزوری کے لئے انجیراور مونگ پھلی بھی بہت اہم ہے۔

انڈے –

انڈوں میں اعلی مقدار میں پروٹین پائی جاتی ہے،اس لئے انڈے کو ناشتے میں لازمی استعمال کرنا چاہیے تاکہ توانائی کے ساتھ ساتھ پٹھوں کی صحت برقرار رہے۔

مچھلی –

مچھلی ہماری صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے،اس میں اومیگا 3فیٹی ایسڈ موجود ہوتا ہے اس کے ساتھ اس میں پروٹین بھی پائی جاتی ہے۔پٹھوں کی تعمیراورصحت کے لئے مچھلی ایک بہترین انتخاب ہے۔

دالیں اور چنے –

دالوں میں بھی وافر مقدار میں پروٹین پائی جاتی ہے۔چنےاوردالوں میں فائبر بھی موجود ہوتا ہے،اس کے علاوہ مکھن بھی پروٹین سے بھرپور ہے دال کے ساتھ مکھن کا استعمال آپ کو پروٹین کی اچھی مقدار فراہم کرسکتا ہے۔
اپنی ہڈیوں اورپٹھوں کی صحت کو برقرار رکھنے کے لئےصحت بخش کا غذاکا استعمال کریں،کیلشیم اور وٹامن ڈی کی کمی آپ کو آسٹوپروسس کی بیماری میں مبتلا کرسکتی ہے،اگرآپ پٹھوں ہڈیوں اور جوڑوں کے درد میں مبتلا ہیں تو آپ ایک فون کال کی مددسے گھر بیٹھے مرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سےاچھے آرتھوپیڈک سے اپائنمنٹ بک کرواسکتے ہیں،اس کے علاوہ آپ وڈیوکال یااس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔

The following two tabs change content below.

Leave a Comment