بالوں کو گرنے سے روکنے کے لیۓ ان اشیا کا استعمال لازمی کریں

Reading Time: 3 minutes

بالوں کا گرنا دنیا کی عام پریشانیوں میں سے ایک ہے۔جو کہ  بعض اوقات بڑی پریشانی بھی بن جاتی ہے۔ اس کی وجہ سے انسان بعض اوقات ڈپریشن کا شکار بھی ہوجاتا ہے۔لیکن بالوں کےگرنے کی ایک نہیں کافی وجوہات ہوسکتی ہیں۔

جس میں غذا،وٹامنز کی کمی،تناؤ،پریشانی اور بیماری بھی ہوسکتی ہے۔مردوں میں بالوں کےگرنے کی وجہ ٹوپی کا استعمال بھی ہوسکتا ہے. آج ہم بالوں کوگرنےسے بچانے کے لئے چند طریقے دیکھیں گے ۔جن پر عمل کر کے ہم اپنے بالوں کی حفاظت کرسکتے ہیں۔

:بالوں کوگرنے سے بچانے کے طریقے مندرجہ ذیل ہیں

بالوں

:بالوں کے لئے وٹامنز

وٹامنزنہ صرف آپ کی صحت کے لئے اچھے ہیں یہ آپ کی بالوں کے لئے بھی مفید ہیں۔وٹامن ای آپ کے بالوں کی جڑوں کو صحت مند رکھنے کے لئےخون کی گردش کو بہتر بناتا ہےاوربالوں کی صحت کو برقرار رکنھے میں مددکرتا ہے۔

پروٹین والی غذاکااستعمال

پروٹین والی غذاجیسے مچھلی۔گوشت انڈےسویا یعنی پروٹین والی غذاسےبال کی صحت کو فروغ ملتا ہے۔اس کے نتیجے میں ان  کوجھڑنےسے روکاجاسکتا ہے۔

تیل سے سر کی مساج

بالوں

جولوگ بال گرنے کی پریشانی میں مبتلا ہیں ۔وہ باقاعدگی سےتیل کی مساج کریں۔ہیلتھ نیوز کے مطابق تیل کی مساج سے سر کی خشکی کو ختم کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ بادام اور ناریل کا تیل اس کے لئے مفید ہے۔

گیلے بالوں کو کنگھا مت کریں

 

جب بال گیلے ہوتے ہیں تو تب وہ کمزورحالت میں ہوتے ہیں۔ اس وجہ سے بالوں کوکنگھا کرنےسے گریز کریں۔ اس حالت میں بال ٹوٹتے ہیں۔اپنے بالوں کی الجھنوں کو کم کرنے کے لئےاپنی انگلیوں کا استعمال کریں۔ کنگھا یابرش کا نہیں۔

لہسن،ادرک اورپیازکااستعمال

لہسن،ادرک اورپیاز کا پانی آپ کےبالوں کے لئے بےحدمفید ہےان چیزوں کورات کو سر  پرلگاکر چھوڑدیں صبح شیمپوسے اچھی طرح دھولیں۔ہیلتھ نیوزکےمطابق یہ طریقہ ہفتہ بھر کریں۔ آپ کو واضح فرق نظرآئے گا۔

بالوں

الکوحل مشروبات کا کم استعمال کریں

الکوحل والےمشروبات کا استعمال کم کریں۔ کیونکہ ان کے استعمال کی وجہ سے بھی بال جھڑتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سگریٹ کا بھی کم استعمال کریں اس کی وجہ سے خون کی مقدار کم ہوتی ہے۔ جس وجہ سے بالوں کی نشوونما میں کمی آتی ہے۔

ادویات کا استعمال

بعض ادویات ایسی ہیں جن کے استعمال سے بال  گرنا  شروع ہو جاتے ہیں ۔اس سلسلے میں اپنے ڈاکٹرسے رابطہ کریں۔ ڈان نیوز کا کہنا ہے کہ طبی ماہرین کے مطابق جو لوگ کروناوائرس کا شکار رہیں ہیں۔ ان کے بالوں میں تیزی سے کمی کا سامنا دیکھا گیا ہے۔

اپنی صحت کا خیال رکھیں

بعض اوقات پریشانی یا تناؤ کی وجہ سے بھی انسان کوبال گرنے کی پریشانی سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ڈان نیوز کے مطابق تناؤ کی وجہ سے انسان بہت سی اور بیماریوں میں بھی مبتلا ہوتا ہے،اورحالیہ دنوں میں کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے بھی لوگ تناؤ کا شکار ہوئے ہیں۔ اس لئےاپنی صحت کا خیال رکھیں۔

ان کے گرنے کی وجہ کوئی بیماری بھی ہوسکتی ہےاس لئےاپنے ڈاکٹر سے بھی معائنہ کروائیں،اب آپ گھر بیٹھے صرف ایک فون کال کے ذریعےمرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سے جلد کے سپیشلسٹ ڈاکٹر سے اپائنمنٹ لے سکتے ہیں اور وڈیوکال پر بھی آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔

The following two tabs change content below.

Leave a Comment