ڈسٹ الرجی کا عام سبب ہوا میں اڑنے والی مٹی اور ریت کے ذرات ہوتے ہیں پاکستان کا شمار ان ملکوں میں ہوتا ہے جہاں پر ریت اور مٹی کے ذرات کو کم کرنے کے لیۓ اقدامات کا فقدان نظر آتا ہے جس کی وجہ سے ہر دوسرا انسان ڈسٹ الرجی میں مبتلا نظر آتا ہے۔
Table of Content
۔ 1 ڈسٹ الرجی سے کیا مراد ہے؟
عام طور پر ڈسٹ میں چھوٹے چھوٹے ایسے کیڑے موجود ہوتے ہیں جو کہ عام آنکھ سے دیکھے نہیں جاسکتے ہیں اس کے علاوہ انسانی مردہ خلیات جو کہ جسم سے ہر وقت جھڑتے رہتے ہیں وہ ان کیڑوں کی غذا بن جاتے ہیں اور اس ڈسٹ میں شامل ہو جاتے ہیں جو کہ سانس کے ساتھ انسان کے جسم میں داخل ہو جاتے ہیں۔
جسم کا قوت مدافعت جسم میں داخل ہونے والے ان جراثیموں کا مقابلہ کرنے کے لیۓ قدرتی طور پر اینٹی باڈیز بنانے لگتا ہے ۔ جس کی وجہ سے جسم کا قوت مدافعت دباؤ کا شکار ہوتا ہے اور اس وجہ سے چھینکیں ، نزلہ زکام جیسی کیفیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جس کو ڈسٹ الرجی کا نام دیا جاتا ہے۔
۔ 2 ڈسٹ الرجی کی علامات
اس الرجی کی علامات کی شدت مختلف افراد میں مختلف ہو سکتی ہے ۔ یہ بعض افراد میں بہت شدید ہوتی ہیں جب کہ کچھ افراد میں اس کی شدت معمولی نوعیت کی ہو سکتی ہے ۔ اس بیماری کی علامات کچھ اس طرح سے ہو سکتی ہیں۔
۔ 1 ناک کا بہنا
۔ 2 ناک کا بند ہو جانا
۔ 3 سانس لینے میں دشواری ہونا
۔ 4 جلد پر خارش کا ہونا
۔ 5 سانس لینے میں دشواری کے سبب سر درد
۔ 6 چہرے کے مختلف حصوں میں درد کا ہونا
۔ 7 آنکھوں کا سرخ ہو جانا اور اس میں سے پانی کا بہنا
۔ 8 کھانسی ہونا
۔ 9 سونے میں دشواری اس کی ابتدائی علامات
۔ 10 سینے میں درد اور جکڑن
۔ 11 دمے کا اٹیک بھی اس کی علامات میں شامل ہیں
۔ 3 ڈسٹ الرجی کے علاج کے لیۓ گھریلو ٹوٹکے
ڈسٹ الرجی کی تشخیص عام طور پر الرجی کے ماہر ڈاکٹر بلڈ ٹیسٹ کے ذریعے کرتے ہیں۔ جس کی رپورٹ ذریعے الرجی کے بارے میں پتہ چل سکتا ہے۔ اس کے علاج کے لیۓ ڈاکٹر عام طور پر اینٹی الرجی دوائيں دیتے ہیں جب کہ اس کے ساتھ ساتھ کچھ گھریلو ٹوٹکے بھی اس بیماری کے علاج اور اس کی علامات کو کم کرنے میں کافی حد تک مفید ثابت ہو سکتے ہیں جن کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے۔
۔ 1 ڈسٹ الرجی میں سیب کا سرکہ سے علاج
سیب کا سرکہ کئی حوالوں سے صحت کے لیۓ بہت مفید ہوتا ہے۔ ڈسٹ الرجی کے لیۓ ایک گلاس نیم گرم پانی لے لیں اور اس میں دو چمچ سیب کے سرکے کے شامل کرلیں ذائقے کو بہتر بنانے کے لیۓ اس میں شہد بھی شامل کیا جاسکتا ہے اس کو دن میں دو بار استعمال کریں۔ اس مشروب کو دھیرے دھیرے کر کے پی لیں یہ الرجی کی تکالیف سے آرام پہنچانے میں بہت مفید ثابت ہوتی ہیں۔
۔ 2 ڈسٹ الرجی میں شہد سے علاج
شہد میں ہر بیماری کا علاج موجود ہوتا ہے ایک گلاس پانی میں دو چمچ شہد شامل کر کے اس کو دن میں دو بار پینے سے بھی الرجی میں بہتری آسکتی ہے۔ تاہم ذیابطیس کے مریض شہد کے استعمال سے قبل اپنے ڈاکٹر سے اس حوالے سے لازمی مشورہ کر لیں۔
۔ 3 ڈسٹ الرجی میں ہلدی سے علاج
ہلدی کا شمار اینٹی بیکٹیریل ، اینٹی انفلامیٹری اور اینٹی بایوٹک کے طور پر کیا جاتا ہے یہ نہ صرف الرجی کو ختم کرتا ہے بلکہ اس کے اثرات کو اور اس کے سبب ہونے والی تکالیف کو ختم کرنے میں بھی بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔
رات کو سونے سے قبل ایک گلاس نیم گرم دودھ میں آدھا چمچ ہلدی اور ایک چمچ شہد پی لینے سے یہ ڈسٹ الرجی کو ختم کرنے میں اکسیر کی حیثیت رکھتا ہے اس کا باقاعدگی سے استعمال نہ صرف ڈسٹ الرجی کو ہونے سے روکتا ہے بلکہ اس کی علامات میں بھی مفید ہوتا ہے۔
۔ 4 ڈسٹ الرجی میں گڑ سے علاج
گڑ کا استعمال سانس کی نالی کی صفائی میں بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے اس کو دمے کے مریض استعمال کرتے ہیں تو اس سے ان کی بیماری کی علامات کی شدت میں کمی واقع ہوتی ہے۔ ڈسٹ الرجی کے مریض کسی بھی ڈسٹ والی جگہ سے واپس آنےکے بعد تھوڑا سا گڑ کھا لیں یا چاۓ یا قہوے میں ڈال کر پی لیں تو اس سے ان کی سانس کی نالی کی صفائی ہو جاۓ گی اور ان کو ڈسٹ الرجی کی شکایت نہیں ہو گی۔
۔ 4 ڈسٹ الرجی سے بچنے کی احتیاطی تدابیر
۔ 1 جس طرح کے اس کے نام سے ظاہر ہے کہ یہ ڈسٹ الرجی دھول مٹی سے ہوتی ہے تو اس کے لیۓ سب سے پہلا حل یہی ہے کہ ایسی تمام جگہوں میں جانے میں احتیاط کرنی چاہیئے جہاں پر دھول مٹی ہو۔
۔ 2 اس کے علاوہ ائیر کنڈیشن یا ہیمویڈفائیز کا استعمال کرنا چاہیئے جس کی وجہ سے ہوا میں سے نمی کا خاتمہ ہوجاتا ہے اس وجہ سے الرجی میں آرام مل سکتا ہے۔
۔ 3 کسی بھی دھول مٹی والی جگہ پر جانے سے قبل ایک اینٹی الرجی گولی کھالیں اس کے علاوہ ماسک کا استعمال بھی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
۔ 4 خاص طور پر اپنے سونے کے کمرے میں قالین سے چھٹکارا حاصل کریں۔
۔ 5 اپنے پالتو جانوروں کو سونے کے کمرے کے باہر اور اگر ممکن ہو تو اپنے گھر کے باہر رکھنے کی کوشش کریں۔
۔ 6 اپنے گھر کے اندر نمی کو دور کریں۔
۔ 7 اپنے بستروں اور تکیوں پر مائٹ پروف کپڑے استعمال کریں۔
۔ 8 اپنے ایئر کنڈیشنگ یونٹ میں اعلی کارکردگی والا فلٹر استعمال کریں۔
۔ 9 اگر آپ کے گھر پر کاکروچ حملہ آور ہوتے ہیں تو کیڑوں پر قابو پانے کی خدمات کے ذریعے باقاعدگی سے سپرے کا شیڈول بنائیں۔
۔ 10 اپنے گھر کو صاف اور دھول سے پاک رکھیں۔ آپ اس مقصد کے لیے فلٹر کے ساتھ ویکیوم استعمال کر سکتے ہیں۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں
Android | IOS |
---|---|
![]() | ![]() |