ایپیڈیڈیمائٹس دراصل ایپیڈیڈیمس کی سوزش ہے۔ ایپیڈیڈیمس ایک ٹیوب ہے جو خصیوں کے پچھلے حصے میں واقع ہے جو سپرم کو ذخیرہ کرنے اور اس کی ترسیل کا کام کرتی ہے۔ جب یہ ٹیوب سوج جاتی ہے، تو یہ خصیوں میں درد اور سوجن کا باعث بن سکتی ہے۔
ایپیڈیڈیمائٹس کا انفیکشن ہر عمر کے مردوں میں پھیل سکتا ہے، تاہم یہ 20 سے 40 سال کی عمر کے لوگوں میں زیادہ عام ہے۔ یہ عام طور پر بیکٹیریل انفیکشن یا جنسی طور پر منتقل ہونے والے انفیکشن (ایس ٹی آئی ) کی وجہ سے ہوتا ہے۔یہ حالت عام طور پر آپ اینٹی بائیوٹکس لینے کے بعد بہتر ہوجاتی ہے۔ شدید ایپیڈیڈیمائٹس 6 ہفتے یا اس سے بھی کم عرصے تک رہتا ہے۔
زیادہ تر معاملات میں، خصیے میں سوزش بھی ہوتی ہے۔ اس لئے یہ بتانا مشکل ہو سکتا ہے کہ سوجن خصیوں میں ہے، ایپیڈیڈیمس، یا دونوں میں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صحت کے ماہرین تولیدی نظام کے دونوں حصوں میں انفیکشن کے لیے عام طور پر “ایپیڈیڈیمو آرکائٹس” کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں۔
Table of Content
ایپیڈیڈیمائٹس کی علامات
ایپیڈیڈیمائٹس چند ہلکی علامات کے ساتھ شروع ہو سکتی ہے۔ تاہم، اگرعلاج نہ کروایا جائے، تو علامات بدتر ہو جاتی ہیں. ایپیڈیڈیمائٹس سے متاثرہ افراد ان علامات کا تجربہ کر سکتے ہیں:
ہلکا بخار، سردی لگنا، شرونیی علاقے یا پہلوں فلورمیں درد، خصیوں میں دباؤ، خصیوں میں درد اور حساسیت، سکروٹم میں سرخی اور گرمی، نالی یا گروئن میں بڑھے ہوئے لمف نوڈس، جنسی ملاپ اور انزال کے دوران درد، پیشاب یا آنتوں کی حرکت کے دوران درد ، بار بار پیشاب کرنا، عضو تناسل سے غیر معمولی سیال کا اخراج، منی میں خون آنا۔
اسباب
ایس ٹی آئی، ایپیڈیڈیمائٹس کی ایک عام وجہ ہیں، جن میں سوزاک اور کلیمائڈیا سب سے زیادہ عام ہیں۔ یہ پیشاب کی نالی میں انفیکشن کا سبب بن سکتے ہیں۔ یہ بعض اوقات ‘ واس ڈیفرنس’ سے نیچے ایپیڈیڈیمس یا ٹیسٹیز تک سفر کرتے ہیں جس سے وہاں مزید سوزش پیدا ہوتی ہے۔ غیر جنسی طور پر منتقل ہونے والے انفیکشن، جیسے کہ وہ جو پیشاب کی نالی کے انفیکشن( یو ٹی آئی) یا تپ دق( ٹی بی( سے آتے ہیں، پیشاب کی نالی یا جسم کے دیگر حصوں سے سفر کرکے ایپیڈائیڈمس کو متاثر کرسکتے ہیں یا اس کی سوزش کا سبب بن سکتے ہیں۔
تاہم، غیر جنسی طور پر منتقل ہونے والے انفیکشن بھی، جیسے یو ٹی آئی یا پروسٹیٹ انفیکشن، ایپیڈیڈیمائٹس کا سبب بن سکتے ہیں۔ پیچیدگیاں اینٹی بائیوٹکس استعمال کرنے کے بعد شدید ایپیڈیڈمائٹس کے زیادہ تر معاملات حل ہو جاتے ہیں۔ عام طور پراسکے طویل مدتی جنسی یا تولیدی خدشات نہیں ہوتے ہیں۔ تاہم، انفیکشن مستقبل میں واپس آ سکتا ہے.
پیچیدگیاں پیدا ہونا بھی ممکن ہے، لیکن یہ نایاب ہے۔ ان میں یہ شامل ہوسکتی ہیں: دائمی ایپیڈیڈیمائٹس، ایپیڈیڈیمل ابسییس، ایپیڈیڈیمو آرکائٹس، ٹیسٹیکولر ایبسیس، شدید انفیکشن کی صورت میں سیپسس.منی کی نالیوں کے مسدود ہونے کی وجہ سے بانجھ پن،عضو تناسل کا سکڑنا اور ٹشو کا ناکارہ ہونا،فیسٹولا۔ ان کو روکنے کے لیے، یہ ضروری ہے کہ آپ علامات کو پہچانتے ہی ایپیڈیڈیمائٹس کے بارے میں معالج سے بات کریں۔
ایپیڈیڈیمائٹس کا علاج
ایپیڈیڈیمائٹس کے علاج میں بنیادی انفیکشن کا علاج اور علامات کو کم کرنا شامل ہے۔ عام علاج میں شامل ہیں: معالج اینٹی بائیوٹکس جیسے ‘ڈوکسی سائیکلین اور سیفٹریازون ، دائمی ایپیڈیڈیمائٹس والے لوگوں کے لیے 4 سے 6 ہفتوں تک تجویز کرتا ہے۔ درد کی دوا جیسے آئبوپروفن، اور بستر پر آرام یعنی بیڈریسٹ۔ اضافی علاج میں شامل ہوسکتے ہیں:
اگر ممکن ہو تو کم از کم 2 دن تک سکروٹم کو اونچا رکھنا, سکروٹم پر کولڈ پیک لگانا، سپورٹ کے لیے ایتھلیٹک کپ پہننا اور بھاری اشیاء اٹھانے سے گریز کرنا۔ ایس ٹی آئی کی صورت میں، آپ اور آپ کے ساتھی کو اس وقت تک جنسی تعلقات سے پرہیز کرنا چاہیے جب تک کہ آپ اینٹی بائیوٹکس کا کورس مکمل نہ کر لیں اور مکمل طور پر ٹھیک نہ ہو جائیں۔
یہ طریقے عام طور پر کامیاب ہوتے ہیں۔ تاہم درد یا تکلیف کو مکمل طور پر دور ہونے میں بعض اوقات کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔ ایپیڈیڈیمائٹس کی زیادہ تر علامات 3 ماہ کے اندرختم ہو جاتی ہیں۔ تاہم، کچھ لوگوں کے لیے زیادہ ناگوارعلاج ضروری ہو سکتا ہے۔ اگر خصیوں پر پھوڑا بن گیا ہے، تو آپ کا معالج سوئی کے ذریعے پیپ نکال سکتا ہے۔
اگر کوئی دوسرا علاج کامیاب نہیں ہوتا ہے تو ایسی صورت میں سرجری ایک اور آپشن ہے۔ اس میں ایپیڈیڈیمس کے تمام یا کچھ حصے کو ہٹا دیا جاتا ہے۔ کسی بھی ایسی جسمانی بےضابطگی جو ایپیڈیڈیمائٹس کا سبب بنتی ہے،کو درست کرنے کے لیے آپریشن کی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے۔
ایپیڈیڈیمائٹس کی روک تھام 
بعض اوقات، ایپیڈیڈیمائٹسکو روکنا ممکن نہیں ہوتا۔ تاہم، آپ درج ذیل اقدامات سے انفیکشن کے خطرے کوکم کرسکتے ہیں۔ ایس ٹی آئیز،کو روکنے کے لیے کنڈوم یا دیگر حفاظتی طریقوں کا استعمال کرنا۔ اپنے جنسی ساتھیوں کی تعداد کو محدود رکھنا بالغ مرد کا ختنہ کروانا۔استعمال کے بعد مشترکہ ٹوائلٹ سیٹوں کو باقاعدگی سے جراثیم سے پاک کرنا اور صاف کرنا۔ ٹی بی کی ویکسینیشن حاصل کرنا تاہم، شدید یا ہلکے ایپیڈیڈیمائٹس کے لیے فوری علاج حاصل کرنا دائمی انفیکشن کے خطرے کو سکتا ہے۔