تھکاوٹ یاکمزوری خون کی کمی بھی ہوسکتی ہے؟

Reading Time: 3 minutes

اکثرایسا ہوتا ہے کہ ہمارے جسم کے کسی حصے میں اگر درد ہورہا ہوتو ہم درد دور کرنے والی ٹیبلٹ کھاتے ہیں ہم ان وجوہات پر توجہ نہیں دیتے جس وجہ سے ہم اس درد کا شکار ہوتے ہیں،جیسے ہمارے جوڑوں اور ہڈیوں میں درد کسی وٹامن کی کمی کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے،اس کے علاوہ اگر ہم تھکاوٹ یا سستی محسوس کرتے ہیں تو یہ کہہ کر ٹال دیتے ہیں کہ کام کی زیادتی یا موسم کی وجہ سے ایسا ہے ۔ہم کبھی اس مسئلے کو سیریس نہیں لیتےکہ یہ خون کی کمی کی طرف بھی اشارہ ہوسکتا ہے۔
خون کی کمی ایک طبی حالت ہے جس میں جسم میں صحت مند خون کے خلیوں کی کمی ہوتی ہے۔اس کے علاوہ اس میں خون میں کم ہمیوگلوبن کی تعداد ہوتی ہے۔خون کے سرخ خلیوں میں ہمیوگلوبن بنیادی پروٹین ہونے کی وجہ سےجسم کے مختلیف حصوں میں خون کے بہاؤ میں آکسیجن لے جانے کا ذمہ دار ہوتا ہے۔جسم میں ہمیوگلوبن کی کمی کا مطلب یہ ہے کہ ہمارا خون جسم کے تمام اعضا کوآکسیجن فراہم نہیں کر سکتا۔اس کے نتیجے میں ہمارے اعضا مناسب طریقےسے کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔یہ آخر میں خون کی کمی کا باعث بن سکتا ہے۔
خون کی کمی دور کرنے کے مختلیف طبی علاج بھی ہیں لیکن ہم گھر میں بھی اینیما کا علاج کرسکتے ہیں،یہ جاننے کے لئے یہ مضمون پڑھیں۔

خون کی کمی کی علامات کیا ہیں؟

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہم خون کی کمی پر دھیان نہیں دیتے،لیکن یہ خطرناک بھی ہوسکتا ہے۔انیمیا کی علامات مندرجہ ذیل ہیں؛
تھکاوٹ یا ضرورت سے زیادہ کمزوری –
پیلی رنگت –
بالوں کا گرنا –
سانس لینے میں دشواری –
آ نکھوں کے نیچے سیاہ ہلکے-
بھوک کی کمی –

خون کی کمی دور کرنے کے لئے گھریلوموثر علاج –

خون کی کمی کو ہم طبی علاج کے علاوہ گھر میں بھی دور کرسکتے ہیں،ہم سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کرکے اس کا علاج کرسکتے ہیں،انیمیا کے علاج کے لئے ہمیں کونسے پھلوں کا استعمال کرنا چاہیے وہ مندرجہ ذیل ہیں؛

چقندر –

بی1،بی2،بی6اور بی12 کی خصوصیات سے بھرپور چقندر ہے۔اس کے علاوہ اس میں آئرن،میگنیشیم اور فاسفورس پایا جاتا ہے۔یہ خون کے سرخ خلیوں کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔یہ ہمیوگلوبن کی سطح بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔

کجھوریں اور کشمش –

کجھوریں ار کشمش عمدہ اور خشک پھل ہے ان میں آئرن،میگنیشم،کاپروٹامن اےاورسی پایا جاتا ہے،اگر ہم اسےاپنی خوراک میں شامل کرتے ہیں تو یہ ہمارے مدافعتی نظام کو بہتر بنانے کے علاوہ خوراک کو ہضم کرنے میں مدد کرتی ہے

سبزپتوں والی سبزیاں –

سبز پتوں والی سبزیاں قدرتی طور پروٹامنز،معدنیات جیسے فولیٹ اور آئرن سے بھرپور ہوتی ہیں،جو انیمیااور آئرن کی کمی کو دور کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔

انار کا استعمال –

انار اینٹی آکسیڈنٹ پھل ہےاس کی مدد سے فاسد مادوں کا بھی اخراج ہوتا ہے،اس کے علاوہ یہ آئرن کی کمی کو بھی دور کرتا ہے،اس میں میگنیشیم اور آئرن بہت اچھی مقدار میں پایا جاتاہے۔یہ معدے گرمی بھی دور کرتا ہے۔
ہم گھر میں خون کی کمی کو دور کرنے کے لئے کیلجی کا بھی استعمال کرسکتے ہیں جو فائبراور پروٹین سے بھرپور ہوتی ہےاس کے علاوہ گر دار میوے اور دالیں چنے بھی انیمیا سے بچاتی ہے،خون کی کمی کسی بیماری کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے اگر آپ کو غذا سے بھی بہتری محسوس نہیں ہورہی تو آپ کو کسی مستند ڈاکٹر کی ضرورت ہے اس کے لئے آپ گھر بیٹھے ایک فون کال کی مدد سے مرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سے ہیماٹولوجسٹ کی اپائنمنٹ بک کرواسکتے ہیں اس کے علاوہ وڈیو کال یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔

The following two tabs change content below.

Leave a Comment