لبلبے کو انگلش میں پینکریاز کہتے ہیں۔ یہ ہمارے جسم میں ایک انتہائی اہم عضو ہے۔ یہ ہاضمے کا کام سرانجام دیتا ہے اس کے علاوہ خون میں شکر کی ریگولیشن میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ غذائی اجزا کو جذب کرنے اور ہضم کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔
ہمارے لبلبے کی اچھی صحت بہت ضروری ہے اگر آپ کا لبلبہ سوزش کا شکار ہوتا ہے تو یہ کام کرنے کے قابل نہیں رہتا۔ آپ کا لبلبہ ہاضمے کے عمل کے بہت قریب جڑا ہوتا ہے۔ اگر آپ اپنے لبلبے کی صحت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں اس کے لئے آپ کو ان غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے جو آپ کے لبلبے کی صفائی میں اہم کردار کرتی ہیں۔
Table of Content
لبلبے کے لئے غذائیں
اگر آپ اپنی مجموعی صحت کو اچھا کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے آپ کے لبلبے کا صحت مند ہونا بہت ضروری ہے اس لئے ان غذاؤں کا استعمال کریں جو آپ کو تندرست اور صحت مند بنائیں۔
پانی
آپ کی زندگی کی بنیادی ضرورت پانی ہے۔پانی کی کمی کی وجہ سے ہم بہت سی بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ اس کی کمی کی وجہ سے سردیوں کے موسم میں خشکی جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہمارا لبلبہ غذا کو ہضم کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔
اگر آپ دن میں دس گلاس پانی پیتے ہیں تو اس کی مدد سے آپ زہریلے مادوں کا اخراج کرتے ہیں اور گردوں کی صحت کی بھی بحالی ہوتی ہے۔ پانی کی کمی دور کرکے ہم اپنے لبلبے کی صحت کو اچھا کرتے ہیں۔
گردش میں اضافہ
اگر آپ اپنے لبلبہ میں خون کے بہاؤ کو اچھا کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے دن میں ایک بار گرم پانی سے لازمی شاور لیں کیونکہ یہ آپ کے جسم میں خون کی گردش کو اچھا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ایسا کرنے سے ہماری تھکاوٹ بھی ختم ہوتی ہے
لہسن
اس میں اینٹی نائیوٹک خصوصیات پائی جاتی ہیں جو ہمیں کسی بھی قسم کے انفیکشن سے محفوظ رکھتی ہیں۔ لہسن وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس میں میگنیشم،سیلینیم، وٹامن سی،وٹامن بی 6 اور اس کے علاوہ اس میں اینٹی آکسیڈنٹ کی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے۔
لہسن ہماری مجموعی صحت کو بہتر بنانے کے علاوہ یہ ہمارے لبلبے کی صفائی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس لئے اس کا استعمال اپنی غذا میں لازمی کریں۔اس کے علاوہ لہسن ہماری خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے۔ اس کو صدیوں سے داوئیوں کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
پالک
متوازن غذا ہماری صحت کی بہتری میں بہت اہم کردار ادر کرتیں ہیں۔ پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال ہمارے جسم سے زہریلے مادوں کا اخراج کرتا ہے۔ پالک میں موجود وٹامن بی ہمارے لبلبے کی پرورش میں بہت اچھا ہے۔ اس کے علاوہ وٹامن بی ہمارے لبلبے کی سوزش کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
تحقیق کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ پالک کینسر سے بچانے میں مددگار ہے یہ لبلبے کے کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اگر آپ کسی بھی قسم کے لبلبہ کے مسئلے سے پریشان ہیں تو مرہم ڈآٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کریں۔
شکرقندی
شکر قندی جو سردیوں میں عام پائی جاتی ہے۔ اس کے صحت سے متعلق بہت سے فوائد ہیں۔ اس میں فائبر کی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے۔ جس طرح اخروٹ ہمارے دماغ کی شکل کے ہیں اور دماغ کی صحت میں اہم ہیں اسی طرح شکر قندی بھی ہماری لبلبہ کی صحت سے ملتی جلتی ہے۔
میڈیکل ریسرچ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کہ شکر قندی کے کھانے سے لبلبے کے کینسر کے چانسز بہت کم ہوجاتے ہیں۔ ایک ریسرچ کے مطابق اس کی مدد سے 50 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔
ہلدی
ہم ہلدی کا استعمال صدیوں سے اپنے کھانوں میں کرتے آرہے ہیں۔ ہلدی میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات موجو د ہوتیں ہیں۔ ہلدی نہ صرف ہمارے کھانوں کو رنگت دیتی ہیں بلکہ یہ ہمیں بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مدد کرتی ہے۔ ہلدی میں پائی جانے والی خصوصیات مردہ سیلز کی مرمت کرتی ہیں۔
بروکلی
اس کا تعلق گوبھی کے خاندان سے ہے۔ اس میں پروٹین اور فائبر کی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے۔ یہ کینسر سے لڑنے میں مدد کرتی ہے۔ یہ سبزی لبلبے کی صحت کو اچھا کرنے میں ہماری مدد کرتی ہے۔ بروکلی اور بند گوبھی میں فلوائینڈز پایا جاتا ہے جو جسم سے فاضل مادوں کا اخراج کرتا ہے۔
احتیاط
ہمیں اپنی روزمرہ زندگی میں ایسی غذا کا استعمال کرنا چاہیے اگر ہم چینی کا زیادہ استعمال کرتے ہیں یہ ہمارے لبلبوں کی صحت کے لئے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ چکنائی والے کھانے سے بھی پرہیز کرنے چاہیے۔ کیونکہ یہ کھانے ہمارے لبلبے کی صحت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ سگریٹ اور الکحل بھی ہماری صحت کے لئے نقصان دہ ہیں۔