گاجر کا رس گاجر سے نکالا جاتا ہے ۔ یہ انتہائی غذائیت سے بھرپور ہاتا ہے۔ یہ ہمارے جسم کو پوٹاشیم، وٹامن یے کے ساتھ ساتھ وٹامن سی بھی فراہم کرتا ہے ۔ گاجر کا رس پینے سے قوت مدافعت میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ بینائی اور جلد کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔

healthline
Table of Content
گاجر کا رس صحت کے لئے مفید کیسے؟
گاجر کھانوں مین ذائقہ دینے کے ساتھ ساتھ صحت کے لئے بھی بہت مفید ہے اس کے چند فوائد یہ ہیں۔
انتہائی غذائیت سے بھرپور
گاجر کا رس کم کیلوریزاور کاربوہائیڈریٹ کے ساتھ متعدد غذائی اجزاء کا مجموعہ ہے ایک گلاس گاجر کا رس آپ کوکم کیلوریز کے ساتھ کاربوہائیڈریٹس، فائبر، شکر،وٹامن اے،وٹامن سی، وٹامن کے اور پوٹاشیم فراہم کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ گاجر کا جوس آپ کے جسم کوکیروٹینائیڈ پگمنٹس لیوٹن اور زیناتھن فراہم کرتا ہے
جو آپ کے جسم میں اینٹی آکسیڈینٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔یہ اینٹی آکسیڈینٹس غیر مستحکم مالیکیولز سے لڑتے ہیں جنہیں فری ریڈیکلز کہتے ہیں گاجر کے رس میں بنیادی کیروٹینائڈ بیٹا کیروٹین موجود ہوتا ہے جو گاجر کے نارنجی رنگ کا ذمہ دار ہے ۔آپ کا جسم اسے اینٹی آکسیڈینٹ وٹامن اے میں تبدیل کرتا ہے۔
آنکھوں کی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے۔
گاجر کے جوس میں زیادہ مقدار میں وہ غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو آنکھوں کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔ گاجر کے رس میں بیٹا کیروٹین موجود ہوتا ہے جو وٹامن اے کا لازمی جز ہے ۔ وٹامن اے کی کمی دنیا بھر میں ترقی پذیر ممالک کے اندر اندھے پن کا سبب بن رہی ہے ۔ اس کے علاوہ وٹامن اے کی کمی سبب بن سکتی ہے ، موتیا، میکولر انحطاط، زیروفتھلمیا(ایک بیماری جس کی خصوصیت خشک آنکھیں، سوجی پلکیں اور قرنیہ کا السر

youtube
اس کے علاوہ گاجر میں موجود لوٹین ایک اہم اینٹی آکسیڈینٹ ، میکولا مین روغن کی کثافت بڑھانے کے لئے مشہور ہے جو ریٹینا کے بیچ پیلے رنگ کا بیضوی حصہ ہے جیسے جیسے روغن کی کثافت بڑھتی ہے ریٹینا زیادہ محفوظ رہتا ہے اور میکولر انحطاط کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔
قوت مدافعت بڑھا سکتا ہے
گاجر کا رس آپ کے مدافعتی نظام کو فروغ دے سکتا ہے گاجر کے رس میں پائے جانے والے وٹامن اے اور سی دونوں اینٹی آکسیڈینٹ کے طور پر کام کرتے ہیںاور مدافعتی خلیوں کو آزاد ریڈیکلز کے نقصان سے بچاتے ہیںاس کے علاوہ ایک گلاس گاجر کا جوس وٹامن بی 6 سے بھرپور ہوتا ہے جو نہ صڑف قوت مدافعت بڑھانے میں مدد کرتا ہے بلکہ مدافعتی نظام کی حفاظت بھی کرتا ہے
کینسر مخالف اثرات فراہم کرتا ہے
ٹیسٹ ٹیوب کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ گاجر کے جوس میں موجود بعض مرکبات کینسر سے بچا سکتے ہیں خاص طور پر گاجر کے رس میں موجود پولی ایسٹیلین،بیٹاکیروٹیناور لیوٹینانسانی لیوکیمیا کے خلیات کے خلاف مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں ۔اس کے علاوہ بھی گاجر میں کینسر کے خلاف ایک ایجنٹ موجود ہے جو بڑی آنت کے کینسر سے بچانے میں مدد گار ہے
ذیابیطس کو کنٹرول کر سکتا ہے
اگر آپ ذیابیطس کے مریض ہیں اور اپنی ذیباطس کو کنٹرول میں رکھنا چاہتے ہیں تو گاجر اس کے لئے ایک بہترین انتخاب ہو سکتا ہے۔ یہ چونکہ ایک غیر نشاستہ دار سبزی ہے لہذا ذیابیطس کے مریض کے لئے محفوظ استعمال ہے۔ چوہوں پر کئے گئے ایک مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ گاجر کا جوس خون میں شوگر کی مقدار کو کم کرتا ہے
کیونکہ اس میں جوس میں مودود پروبائیوٹکس ہیں، فائدہ مند بیکٹیریا جوذیابیطس سے منسلک آنتوں کے بیکٹیریا کو متاثر کرتے ہیں۔اس کے علاوہ گاجر کے جوس میں کم گلائسیمک ہوتا ہے ۔( جی آئی انڈیکس ایک پیمانہ جو یہ چیک کرتا ہے کہ کو سا کھانا خون میں شوگر کی سطح کو کتنا بڑھاتا ہے) ۔ اس وجہ سے گاجر کا جوس ذیابیطس کے مریضوں ے لئے ایک بہترین انتخاب ہے۔
جلد کی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے
گاجر کے جوس میں موجود غذائی اجزاءجلد کی صحت کے لئے خاص طوور پر فائدہ مند ہیں۔ ایک کپ گاجر کا رس وٹامن سی کا 20 فیصد سے زیادہ ڈی۔وی فراہم کرتا ہے، ایک پانی میں حل ہونے والا مادہ جو کولیجن کی پیداوار کے لئے ضروری ہے ۔ یہ مرکب آپ کے جسم میں موجود ریشےدار پروٹین ہے
جو آپ کی جلد کو لچک اور طاقت فراہم کرتا ہے۔اس کے علاوہ اس میں موجود وٹامن سی آپ کی جلد کو آزاد ریڈٖیکلز سے بچاتا ہے ۔ ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ گاجر کے جوس میں موجود کیروٹینائیڈ آپ کی جلد کو الٹرا وائلٹ( یو۔ وی) نقصان سے بچاتے ہیں۔

my beauty naturally
دل کی صحت کو فروغ دے سکتا ہے
گاجر کا رس دل کی بیماری کے خطرے والے عوامل کو کم کر سکتا ہے۔سب سے پہلے تو یہ پوٹاشیم حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہےجو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، جو کہ ہارٹ اٹیک اور فالج کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ اس کے علاوہ گاجر کے رس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ آپ کے دل کی صحت کے لئے مفید ہیں۔
ہائی کولیسٹرول اور ٹڑائیگلیسرائڈ کی سظح والے 17 بالغوں میں 3 ماہ کے مطالعے سے پتا چلا کہ 2 کپ گاجر کا جوس پینے سے خون میں اینٹی آکسیڈینٹس میں اضافہ ہوا او ر خون کے لیپڈس کی آکسیڈیشن میں کمی ہوئی جو دل کی بیماری کا باعث ہو سکتی ہے۔

the indian express
آپ کے جگر کی حفاظت کرتا ہے
خیال کیا جاتا ہے کہ گاجر کے جوس میں موجود کیرو ٹینائڈز جگر کی صحت کو فروغ دیتے ہیں۔ متعدد مطالعات سے پتہ چلتا ہے کیراٹینائڈز کے اینٹی انفلیمیٹری اور اینٹی سوزش اثرات نان الکوحولک فیٹی لیور ڈیزیز کے خلاف کام کرتے ہیں۔
یہ اس وقت ہوتا ہے جب جگرپر ناقص خوراک، زیادہ وزن اور موٹاپے کی وجہ سے چربی جمع ہو جاتی ہے اور یہ جگر کے نقصان کا باعث بنتی ہے۔ یہ حتمی طور پر تو نہیں کہا جا سکتا کہ گاجر کا جوس جگر پر سے چربی کوختم کرتا ہے پر یہ خوں کی سوزش کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔