Table of Content
جھریاں عمر بڑھنے کا ایک قدرتی حصہ ہیں گردن کی لکیریں یا جھریاں، عام جھریوں کی طرح ہی ہیں جو منہ، آنکھوں، ہاتھوں یا ماتھے کے ارد گرد پائی جاتی ہیں۔ ہماری گردن کی جلد پتلی اور نازک ہوتی ہے۔ گردن جسم کے ان حصوں میں سے ایک ہے جو عمر بڑھنے کی علامات ظاہر کرتی ہے۔ اس لیۓ جلد کی دیکھ بھال کی مناسب تکنیکوں کے ذریعے گردن کی جھریوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ممکن ہے۔
جلد کوخوبصورت رکھنے کے بہت سے معمولات میں، زور عام طور پر چہرے، بازوؤں اور ٹانگوں کے گرد گھومتا ہے۔ اس کے مقابلے میں، گردن کو زیادہ توجہ نہیں ملتی، اکثر جلد کی دیکھ بھال کے طریقہ کار میں گردن کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔ لیکن گردن یکساں توجہ کی مستحق ہے، خاص طور پر جب اس جگہ کے ارد گرد جھریاں بنتی ہیں۔
جلد کو جاذب نظر بنانےاور جھریوں سے پاک رکھنے کے لیۓ صحت بخش غذائی چارٹ کے حصول کیلئے ماہر ڈائیٹیشن سے رابطہ یہاں سے کریں ۔ یہ جاننے کے لیے ہمارے ساتھ رہیں کہ گردن کی جھریوں کی وجوہات کیا ہے اور آپ ان کو دور کرنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں۔
گردن کی جھریوں کی عام وجوہات
گردن کی جلد چہرے کی جلد سے بہت ملتی جلتی ہے۔ عمر بڑھنے، جلد کی صفائی نہ رکھنے اور ماحولیاتی وجوہات جیسے آلودگی اور الٹراوائلٹ شعاعوں کے سامنے آنے کے ساتھ، جلد اپنی لچک اور چمک کھو دیتی ہے۔ کولیجن کی پیداوار کم ہو جاتی ہے، اور جلد جھکنے لگتی ہے۔ یہ ڈھلکی ہوئی جلد تہہ یا جھریاں وہاں پیدا کرتی ہے جہاں ہموار اور یکساں ہوتی تھی۔
عام طور پرچالیس سال کے بعد اکثر چہرے اور گردن کے حصے میں جھریاں اور باریک لکیریں ظاہر ہوتی ہیں۔ بہت سے افراد چہروں سے پہلے اپنی گردن پر زیادہ نمایاں جھریاں دیکھنے کی شکایت کرتے ہیں۔ لیکن زیادہ تر افراد کی گردن کی جلد میں پچاس کے قریب ہونےتک بھی جھریاں نہیں پڑتی ہیں۔ بہت سی چیزیں ہیں جو قبل از وقت بڑھاپے اور گردن کی جھریوں کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہیں ۔
اگر آپ اس سلسلے میں کسی بھی قابل ڈاکٹر کی راہنمائی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ابھی مرہم ڈاٹ پی کے وزٹ کریں اور 16000 سے زائد تصدیق شدہ ڈاکٹروں کی رہنمائی حاصل کریں یا اس نمبر03111222398 پر کال کریں
گردن کی جھریوں کا علاج
یہ بلاگ جلد کو جوان کرنے اور جلد کو سخت کرنے کے مؤثرنکات پیش کررہا ہے جو گردن کی ناپسندیدہ جھریوں کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ ناپسندیدہ جھریوں سے چھٹکارا پانے کے لیے گردن کی جھریوں کا بہترین علاج درج ذیل ہے۔
گردن کی جھریوں کے لیے بہترین پروڈکٹس کا استعمال
آپ اپنے چہرے کی جلد پر جو بھی مصنوعات استعمال کرتے ہیں وہ آپ کی گردن پر بھی لگائی جا سکتی ہیں۔ آپ کو گردن کی جھریوں کے لیے مخصوص لوشن یا بہترین کریم خریدنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کی موجودہ سکن کیئر پروڈکٹس آپ کی گردن کی جھریوں کو کم کرنے میں موثر ثابت ہوسکتی ہیں۔
کے لیۓ روزانہ چہرے کے ساتھ گردن کو بھی موائسچرائز کریں۔ ہر روز، گردن پر تیل سے پاک موئسچرائزر لگائیں، اس پروڈکٹ کو آگے اور پیچھے یکساں طور پر پھیلائیں۔ اس کے علاوہ، ہفتے میں کم از کم ایک بار باقاعدگی سے ایکسفولیئشن جلد کے مردہ خلیوں سے چھٹکارا پانے میں مدد کرتا ہے۔ بڑھاپے کے اثرات اگر آپ کی جلد پر جھریوں کی صورت میں ظاہر ہونے لگے ہیں تو پریشان ہونے کے بجاۓ پچاس فیصد رعایت پر اسکن ٹائٹنگ فیشل ٹریٹمینٹ کروانے کے لیۓ یہاں سے رابطہ کریں۔
گردن کی جھریوں کو کم کرنے کے لیے ورزش کریں
گردن کی ورزش کرنے سے پٹھے مضبوط ہوں گے۔ جیسے جیسے یہ پٹھے سخت ہوتے جائیں گے، وہ آپ کی گردن کی جلد کو کھینچ لیں گے اور کسی بھی لکیر یا جھریوں کو ہموار کر دیں گے۔ باقاعدگی سے ورزش کرنے سے گردن کی نئی جھریوں کو بننے سے روکنے میں بھی مدد ملے گی۔ یہ ورزشیں آپ کو گردن کی چربی کو تیزی سے کم کرنے میں بھی مدد کر سکتی ہیں۔ گردن کی جھریوں کو کم کرنے کے لیے ایک اچھی ورزش چن ٹک ہے۔ اس پوزیشن کو پانچ سیکنڈ تک رکھیں اور اسی ورزش کو دس بار دہرائیں۔
ریٹینول والی گردن کی کریمیں اور وٹامن سی کے ساتھ سیرم استعمال کریں
ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ وٹامن سی پر مشتمل کریم، سیرم اور لوشن خاص طور پر موثر ہیں۔ یہ جلد پر لگنے پر اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر کام کرتے ہیں اور کولیجن کو بڑھاتے ہوئے اسے الٹرا وائلٹ نقصان سے بچاتے ہیں۔
جب خلیے کی نئے سرے سے تخلیق کی بات آتی ہے تو ریٹینول بھی بہت پر اثرہے۔ یہ جوان، نرم نظر آنے والی جلد پیدا کرنے کے لیے سیل ٹرن اوور کے عمل کو تیز کرتا ہے۔ جلد پر کسی بھی نئی پروڈکٹ کے استعمال سے پہلے ہمیشہ جلد کے ماہر ڈاکٹر سے مشاورت ضروری ہے۔ جلد کی کسی بھی بیماری کی صورت میں بھی یہاں سے رابطہ کر سکتے ہیں
ہائیڈریٹڈ رہیں
کافی مقدار میں لیکوئڈ پینے سے زہریلے مادے باہر نکل جاتے ہیں جس سے جلد کو خوبصورت اور جوان محسوس ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ جب جسم میں پانی کی کمی ہو جاتی ہے، تو جلد اپنی لچک اور چمک کھو دیتی ہے۔
مرہم ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|
![]() | ![]() |