انسانی جسم کا ستر فیصد حصہ پانی سے بنا ہے اور ہمارے تمام اہم اعضاء کو صحیح طریقے سے کام کرنے کے لیے پانی کا استعمال بہت ضروری ہوتا ہے۔ گرمیوں میں اضافی پسینے کی وجہ سے ہمارے جسم میں سردیوں کی نسبت زیادہ پانی کی کمی ہوجاتی ہے اس لیے خاص طور پر شدید گرمی کی لہروں کے دوران ہائیڈریٹ رہنا بہت ضروری ہو جاتا ہے۔ گرمیوں کے دوران پانی کی کمی آپ کو تھکاوٹ یا چکر آنے کا احساس دلاتی ہے اور انتہائی پانی کی کمی کچھ سنگین پیچیدگیوں کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ جسم میں پانی کی کمی کی علامات نظر آنے کی صورت میں فوری آن لائن ڈاکٹر سے مشورہ حاصل کریں۔
۔ 1 پانی کی کمی آپ کے جسم کو کیا کر سکتی ہے؟
گرمیوں کے دوران پانی کی کمی بہت خطرناک بھی ہو سکتی ہے۔ پانی کی کمی کی وجہ سے انسان درج ذیل مسائل کا شکار ہو سکتا ہے۔
۔ 1 درد شقیقہ اور سر درد
۔ 2 لو بلڈ پریشر
۔ 3 پیشاب کا کم آنا
۔ 4 بہت زیادہ گھبراہٹ ہونا یا گرمی لگنا
۔ 5 منہ کا خشک ہونا
۔ 6 پھٹے ہونٹ
۔ 7 ہلکا پھلکا پن
ہاضمے کا مسئلہ (قبض) اگر آپ کو قبض ہے اور آپ کو ہاضمے کی صحت کے مسائل کا سامنا ہے تو بہترین معدے کے ماہر ڈاکٹر سے ملاقات کا وقت بک کریں۔
۔ 2 ہائیڈریٹ رہنے کے کچھ آسان طریقے
پانی کی کمی سے محفوظ رہنے کے لیے، کچھ بنیادی اقدامات ہیں جو ہر شخص کو کرنے کی ضرورت ہے۔ گرمیوں میں ہائیڈریٹ رہنے کے لیے کچھ اہم طریقے درج ذیل ہیں۔
۔ 1 دن بھر میں کافی مقدار میں پانی کا استعمال کریں۔
۔ 2 ایک دن میں روزانہ کم از کم 8-10 گلاس پانی پینا چاہیئے۔ یہ عادت آپ کے جسم کو پانی کی کمی سے محفوظ رکھے گی۔
۔ 1 پانی کو مزیدار بنائیں
سادہ پانی کبھی کبھی پینے کو دل نہیں کرتا ہے تو اس میں ذائقے ڈالیں۔ گرمیوں میں اسے مزیدار بنانے کے لیے پودینہ، شہد، لیموں یا کوئی بھی پسندیدہ چیز شامل کر سکتے ہیں۔ ہر شخص کو دن بھر میں ہائیڈریٹ رہنے کے لیے مزیدار مشروبات کا استعمال کرنا چاہیئے۔
۔ 2 ہر وقت پانی کی بوتل ساتھ رکھیں
بار بار واٹر ڈسپنسر کے پاس جانے کی بجائے گرمیوں میں پانی کی بوتل اپنے ساتھ رکھیں اور پانی کا استعمال وقفے وقفے سے کریں۔ بوتل ساتھ رکھنے سے آپ کو یاد دلاتا رہے گا کہ آپ نے اسے پینا ہے اور اس کے علاوہ آپ اپنی پانی کی مقدار پر بھی نظر رکھ سکتے ہیں۔
۔ 3 پانی میں معدنیات شامل کریں
گرمیوں میں پسینے سے نہ صرف جسم سے پانی کی مقدار کم ہوجاتی ہے بلکہ معدنیات کا بھی بہت زیادہ نقصان ہوتا ہے۔ اس لیے کچھ معدنیات کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے نمک کو پانی میں ملایا جا سکتا ہے۔ جبکہ ضروری معدنیات کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے او آر ایس بنایا جاسکتا ہے۔
گرمیوں میں پانی کی کمی ایک سنگین تشویش ہے اور اسے سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ پانی کی کمی کو آسانی سے پورا کیا جاسکتا ہے۔، لہذا ڈی ہائیڈریشن کی صورت میں گھبرانے کے بجائے پہلے سے ہی اقدامات کرنا چاہئے۔ تاکہ بعد کی پریشانی سے بچا جاسکے۔
۔ 2 زیادہ سے زیادہ ہائیڈریٹ رہنے کے لئے تجاویز
کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کو زیادہ سے زیادہ ہائیڈریٹ رہنے کے لیے کتنا پانی پینے کی ضرورت ہے۔ کچھ فوری تجاویز ہیں جس سے آپ کو معلوم ہوگا کہ کیسے ہائیڈریٹ رہنا ہے۔
۔ 1 جاگنے پر اور سونے سے پہلے تقریباً 8 اونس پانی پی لیں۔
اہم بات
(کیا آپ جانتے ہیں کہ جب آپ سوتے ہیں تو آپ کے جسم کا پانی کم ہوجاتا ہے؟)
۔ 2 دن بھر، صحت مند توازن برقرار رکھنے کے لیے پانی پیئیں۔ آپ اس وقت تک انتظار نہ کریں کہ جب تک آپ کو پیاس نہ لگ جائے کیونکہ آپ کو جب تک معلوم ہوگا تب تک آپ اپنے جسم سے کافی پانی کھو چکے ہونگے۔
۔ 3 کافی اور چائے بھی کافی مقدار میں ہائیڈریشن فراہم کرتے ہیں، لیکن اس میں موجود کیفین کی زیادہ مقدار بھی نقصان پہنچاسکتی ہے اس لیے اعتدال میں رہ کر چائے اور کافی کا استعمال کریں۔
۔ 4 تازگی حاصل کرنے کے لیے مزیدار مشروبات کا استعمال کریں۔ اس کے لیے پھلوں، سبزیوں یا جڑی بوٹیوں کے رس کا استعمال پانی کے ذائقے کو دوبالا کرسکتا ہے۔
۔ 5 اپنی پسندیدہ پانی کی بوتل استعمال کریں۔ جو آپ کی شخصیت کو ظاہر کرنے اور ہر گھونٹ سے لطف اندوز ہونے کا ایک تفریحی طریقہ بھی ہے۔