ہم سب کو بچپن میں کئی مرتبہ خبردار کیا گیا ہے کہ چیونگم کو نہ نگلیں اور اس بات کے بھی امکانات ہیں کہ زیادہ تر اس وقت کی پیشن گوئی کی پیروی عام لوک کہانیوں کے مطابق ہو کہ نگلنے والی چیونگم آپ کے پیٹ میں سات سال تک چپکی رہے گی یا اب آپ کے پیٹ سے چیونگم کا پودا اگے گا وغیرہ۔ لیکن یہاں ہم حقیقت میں یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ چینگم نگلنے سےاصل میں ہوتا کیا ہے۔
چیونگم کس چیز سے بنا ہے؟
دوسری جنگ عظیم سے پہلے چیونگم کو اضافی ذائقوں اور چکل کے ساتھ بنایا جاتا تھا(وسطی امریکہ کے ساڈپولا کے درخت کا رس)۔ لیکن آج چیونگم کی اکثریت گم بیس کے ساتھ بنتی ہے یہ پولیمر، پلاسٹرئزرز،اور رال کا مجموعہ ہے ۔ یہ عام طور پر فوڈگریڈ نرم کرنے والے ، پرزرویٹیو،مٹھاس،رنگوں اور ذائقوں کے ساتھ ملایا جاتا ہے۔اکثر چیونگم میں پاؤڈر یا سخت پولیول کوٹنگ ہوتی ہے۔
کیا چیونگم کو غذا میں شامل کیا جائے؟
یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن چیونگم کو کم سے کم غذائیت والی خوراک کے طور پر بیان کرتی ہے ۔ اس کا مطلب ہے کہ اسے اسکول کے ناشتے اور دوپہر کے کھانوں کے مقابلے میں فراخت نہیں کیا جا سکتا ۔اس قسم کے دیگر کھانوں مین سوڈا ڈرنکس اور کچھ کینڈیز بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ چیونگم میں کچھ نان فوڈ آئٹمز بھی شامل ہوتے ہیں جیسے کہ کولنگ، سفید گوند، اور پلاسٹک کی تھیلیوں میں استعمال ہونے والی ناقابل خوردنی مصنوعات
کیا بچوں کو چیونگم چبانے دینا چاہیئے؟
چیونگم چبانا عام طور پر محفوظ ہے اگر چہ اس میں موجود چینی یا چینی والے اجزاء بچوں کے لئے صحت مند نہیں ہیں لیکن چیونگم چبانے کی اجات بچوں کو اس وقت تک نہیں دینی چاہئے جب تک وہ یہ نہ سمجھ لیں کہ اسے صرف چبانا ہے نگلنا نہیں ہے۔اگرچہ اسے نگلنے میں کوئی تکلیف نہیں ہو گی لیکن چھوٹے بچے بعض اوقت ایک بڑی مقدار نگل سکتے ہین جو ان کے مسوڑھوں یا یا آنتوں میں جا کر تکلیف پیدا کر سکتی ہے۔
غلطی سے چیونگم نگلتے ہیں تو کیا ہوتا ہے؟
یہ چپچپا اور لچکدار ہوتا ہے آپ اسے گھنٹوں چبا سکتے ہیں اور گھنٹوں چبانے کے بعد بھی اس کے سائز میں کوئی کمی نہیں آتی ہے اس کی وجہ سے یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ پیٹ میں جا کر چپک جائے گا اور آنت میں رکاوٹ کا بھی باعث بنے گا ۔درحقیقت ہمارا جسم اس کو ہضم نہیں کر سکتا لیکن یہ سات سال تک پیٹ میں رہے گا یہ غلط ہے سبزیوں اور بیجوں میں موجود فائبر کی طرح گم بھی ناقابل حل ہے لیکن کسی بھی دوسرے کھانے کی طرح جو ہم کھاتے ہیں یہ نظام انہضام کے ذریعے حرکت کرتا ہے اور پاخانے کے ذریعے جسم سے خارج ہوتا ہے۔
کیا چیونگم آنت میں رکاوٹ کا باعث بن سکتا ہے؟
چیونگم آنتوں میں رکاوٹ کا باعث بن سکتی ہے لیکن ایسا بہت کم ہوتا ہے ۔ اگر کوئی شخص زیادہ مقدار میں گم نگلتا ہے اور اس کے ساتھ اسے قبض کا بھی مسئلہ ہے تو اس سے آنتوں میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے ۔ ایسا زیادہ تر بچوں کے معاملے میں ہوتا ہے اور انہی وجوہات کی بنا پر اکثر ان کی گم نگلنے کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے اس کے علاوہ گم نگلتے وقت سانس کی نالی میں جا سکتا ہے اور اس سے دم گھٹنے کا بھی خطرہ ہو سکتا ہے۔
چیونگم کو جسم سے گزرنے میں کتنا وقت لگتا ہے؟
ماہرین صحت کے مطابق ہمارے جسم کو چیونگم کو ہضم کرنے میں 40 گھنٹوں سے لے کر کئی دن لگ سکتے ہیں کیونکہ یہ دیگر کھانوں کے مقابلے ہضم ہونے میں زیادہ وقت لیتا ہے اور دیگر کھانوں کی بہ نسبت آہستہ آہستہ حرکت کرتا ہے۔
چیونگم نگلنے کی صورت میں ڈاکٹر سے ملنے کی ضرورت
اگر آپ گم کا ایک ٹکڑا نگل لیتے ہیں تو شاید آپ کو ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے یہ عام طور پر ہاضمے کے راستے سے نکل جائے گا ۔لیکن اگر گم کی بڑی مقدار نگل لی ہے یا اگر وہ دوسری بدہضمی والی چیزوں کے ساتھ نگلی گئی ہے تو اس کی وجہ سے رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے تو اس کو نکالنے کے لئے سرجری کی بھی ضرورت پڑ سکتی ہے
رکاوٹ کی علامات
گم نگلنے کی وجہ سے ہونے والی رکاوٹ کی صورت میں عام طور پر پیٹ میں درد اور قبض کی شکایت ہوتی ہے اس کے علاوہ بعض صورتوں میں الٹی کی شکایت بھی ہو سکتی ہے۔
کیا چیونگم نگلنے سے موت واقع ہو سکتی ہے؟
عام طور پر تو ایسا کبھی نہین ہوا کہ چیونگم نگلنے سے کسی کی موت واقع ہوئی ہو البتہ 2001 میں ویلز میں ایک کیس سامنے آیا جس کے مطابق ایک 19 سالہ لڑکی نے اپنی ماں کئ ہاتھوں میں جان دے دی جس کی وجہ یہ تھی کہ وہ لڑکی روزانہ 14 گم نگلتی تھی جو نے اس کی آنتوں مین اتنی رکاوٹ پیدا کر دی کہ اس کا جسم اہم معدنیات کو بھی جذب کرنے کے لئے بےکار ہو گیا ،اس کے جسم میں گم کے بڑے بڑے گانٹھ پائے گئے جس کی وجہ سے وہ لڑکی متعدد بیماریوں کا شکار تھی۔
اہم ہدایات
اگر آپ کبھی گم کا ایک ٹکڑا نگل لیتے ہیں تو کوئی فکر کی بات نہیں ہے البتہ اگر آپ کو ایسا لگتا ہے کہ آپ کے بچے نے چیونگم کی ایک بڑی مقدار اندر کر لی ہے تو آپ فوری طور پر معائنے کے لئے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔