بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ جو گوشت اور انڈے کھانا پسند نہیں کرتے مگر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ انسان کو پروٹین کی بھی بہت ضرورت ہوتی ہے۔ اس مہنگائی کے دور میں ویسے بھی گوشت کا استعمال ممکن نہیں اس لیے پروٹین حاصل کرنے کے مختلف ذرائع کے بارے میں جانتے ہیں۔ ان غذائی اجزاء کی مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے آپ مرہم کی ویب سائٹ پہ غذائی ماہرین سے کنسلٹیشن حاصل کرسکتے ہیں یا 03111222398 کال کے ذریعے بات کرسکتے ہیں۔
۔1 پروٹین کیوں ضروری ہے؟
پروٹین کی مناسب مقدار پٹھوں کو ایکٹو رکھتی ہے، چوٹ سے بچاتی ہے، صحت یابی کو فروغ دیتی ہے، نشوونما کرنے میں مدد کرتی ہے، اور صحت مند مدافعتی نظام کے لیے بہت اہم ہے۔ ان تمام جسمانی افعال میں پروٹین حاصل کرنے کے لیے گوشت کو بہترین غذائی ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ اگر آپ جسمانی وزن کو کم کرنے کے ساتھ، صحت مند رہنا جاہتے ہیں تو یہاں آپ کے لیے کچھ اور ذرائع ہیں جو گوشت کی صورت میں نہیں ہیں بلکہ گوشت کی طرح پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں۔
۔2 گوشت کے علاوہ پروٹین حاصل کرنے کے ذرائع
پٹھے بنانے کے لیے پروٹین ضروری ہوتے ہیں۔ بہت زیادہ پروٹین کے باوجود بغیر ورزش کے مسلز نہیں بن سکتے۔ تو جو لوگ ورزش کرتے ہیں وہ پروٹین کے حصول کے لیے دال سبزیوں کے ساتھ انڈے اور دودھ لازمی شامل کریں۔ گوشت اور دودھ سے بنی اشیاء پروٹین سے مالامال ہوتی ہیں لیکن پروٹین حاصل کرنے کے اور بھی ذرائع موجود ہیں۔
۔1 انڈے
محققین کا کہنا ہے کہ اکثر لذیذ کھانے پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں۔ اس میں موجود غذائی اجزاء تمام ضروری بلڈنگ بلاکس کے لیے صحیح مقدار میں موجود ہوتے ہیں اور فی انڈے میں صرف 70 کیلوریز ہوتی ہیں۔ اگر آپ کو الرجی ہے تو آپ ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کریں۔
۔2 دودھ کی بنی ہوئی اشیاء
آپ پروٹین حاصل کرنے کے لیے کم چکنائی والے اجزاء کا انتخاب کریں۔ جس میں کاٹیج پنیر، دہی، اور کم چکنائی والا گائے کا دودھ بہترین ہوتا ہے۔
۔3 سبزیاں
پالک جیسی سبز سبزیاں پروٹین سمیت بھرپور غذائی اجزاء حاصل کرنے کا ایک آسان طریقہ ہیں۔ سینڈوچ میں سلاد کی ایک تہہ شامل کریں، یا ایک پیالہ سلاد بنائیں اور اپنی روٹین میں صحت مند پروٹین سے بھرپور اسنیک کے لیے اپنی پسندیدہ سبزیوں کا استعمال کریں۔
۔4 چنوں کا استعمال
چنوں میں پروٹین وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جسے مختلف طریقوں سے کھانے میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ کالے یا سفید چنوں کو پروٹین حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ بھی سمجھا جاتا ہے۔
۔5 گری دار میوے
مونگ پھلی میں بھی پروٹین بھرپور مقدار میں پائی جاتی ہے اس میں ایسا فیٹ (چربی) موجود ہوتا ہے جو صحت کے لیے مفید ہوتا ہے۔ مونگ پھلی میں بھی کاجو، چلغوزے جتنی غذائیت موجود ہوتی ہے۔ بادام بھی پروٹین اور وٹامن ای حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے جو کہ جلد اور آنکھوں کی صحت کے لیے بے حد اہم ہوتے ہیں۔
۔6 بیجوں کا استعمال
اس کے علاوہ تل، کدو، السی کے بیج، سورج مکھی یا خربوزے وغیرہ کے بیجوں میں موجود فیٹس خاص طور پر دماغی صحت کے لیے بہت فائدے مند اور ضروری ہوتے ہیں، خاص طور پر بچوں کے حافظے کو بہتر بنانے اور دوران تعلیم مختلف سرگرمیوں میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ بیجوں میں موجود فیٹس ہمارے گردوں، دل اور جگر کی صحت کو بہتر بناتا ہے اور نروس سسٹم کو بھی ٹھیک رکھتا ہے۔