بچے اللہ کی طرف سے ہمارے لئے تحفہ ہیں۔ وہ گھر خوشیوں اور رونق سے بھرپور ہے جن کے گھر میں چھوٹے اور ننھے بچوں کی ہنسنے کی آوازیں ہیں۔ جب اولاد چھوٹی ہوتی ہے ماں باپ اس کی تربیت اور پرورش میں اپنی جان تک لگا دیتے ہیں۔ کیونکہ یہ ماں اور باپ کے جگر کا ٹکڑا ہوتے ہیں۔
چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال اور حفاظت بہت ضروری ہیں کیونکہ یہ ناسمجھ ہوتے ہیں اور کچھ نہ کچھ کر سکتے ہیں جیسے اگر بچوں کو اکیلے کمرے میں چوڑ دیا جائے اور بجلی کے بوڑد کو بھی ہاتھ لگا سکتے ہیں اس کے علاوہ کسی اور چیز کو بھی پکڑ سکتے ہیں جو ان کے لئے نقصان دہ ہو۔
بچے اگر بیٹری نگل لیں
کیا آپ جانتے ہیں کوئی بھی ایسی چیز جو کسی کیمیکل سے بن ہو اگر بچے ان کو نگل لیں تو کیا ہو سکتا ہے اگر آپ نہیں جانتے تو آپ اس بلاگ پر میرے ساتھ رہیں تاکہ آپ اس بات سے آگاہ ہو سکیں کہ چھوٹی سی بیٹری ایک بچے کو کتنا نقصان دے سکتی ہے۔
میں آپ کو ایسی بچی کی ہی کہانی بتاتی ہوں جو اب اس دنیا میں نہیں ہے۔ بیٹری نگلنے سے اس کی موت واقع ہوئی۔ آئیے ہم جانتے ہیں کہ کیسے اس کے ساتھ یہ واقع پیش آیا۔
زندگی اللہ کی عطا کردہ نعمت ہے لیکن کسی کے ساتھ بھی کوئی حادثہ پیش آسکتا ہے اس طرح ننھی بریانا فلورر کے ساتھ ہوا۔ کرسمس کا وہ دن ان کے گھر میں قیامت سے کم نہ تھا ساری فیملی جو کرسمس کی خوشی میں مبتلا تھی لیکن تب تک کوئی نہیں جانتا تھا کہ ننھی بریانا کے پیٹ میں بیٹری تھی۔
بریانا کے دادا آج بھی اس دن کو یاد کرتے ہیں جب ان کی پوتی نے بیٹری نگل لی تھی۔ جس وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔ کرسمس ان کے بہترین دنوں میں سے ایک ہونا تھا جب یہ دن ان کے لئے ہولناک بن گیا اور ننھی بریانا ان کے بیچ نہیں رہی۔ اگر آپ کے بچے کے ساتھ کو ئی بھی حادثہ پیش آتا ہے تو فوری طبی امداد حاصل کریں۔
بریانا کے خاندان میں کوئی بھی نہیں جانتا تھا کہ بریانا کے جسم میں چھوٹی سی بیٹری ہے۔ جب اس نے خون پھینکنا شروع کیا۔ اس کے والدین اس کو ڈاکٹر کے پاس لے کر گئے لیکن جہاں وہ رہتے تھے وہاں اتنی طبی سہولیات موجود نہ تھی جس وجہ سے اس کی طبعیت زیادہ خراب ہوئی۔
بریانا کو ہسپتال لے جانے کے لئے ایمبولینس کو بلایا گیا۔ لیکن اس وقت تک بچی نے بہت زیادہ خون پھنکنا شروع کر دیا۔ موسم خراب ہونے کی وجہ سے اس کو وہ طبی سہولیات بھی نہ مل سکی جس کی وجہ سے ننھی بریانا کی جان بچا سکتی تھی۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ اس کی جان بچانے کے لئے کچھ نہ کیا جا سکتا۔
آپریشن
ڈاکٹروں نے اس کا آپریشن کیا لیکن وہ خون کو نہیں روک سکے ۔ بیٹری اس کی غذائی نالی سے ہو کر دل کی شریان تک پہنچ چکی تھی۔ جو اس کے جسم کے لئے نقصان کا باعث بنی۔
بچے ناسمجھ ہوتے ہیں ا س لئے ان کو کچھ معلوم نہیں ہوتا کہ وہ کیا کررہے اسی طرح بریانا کے ساتھ ہوا وہ چھوٹا سا سیل اس کی موت کا باعث بنا۔
ایک رپورٹ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ واشنگٹن میں دی نیشنل کیپٹل پوائزن سینٹر کے مطابق 2005 سے لے کر 2014 تک 11940 تک بیٹری کے کیس سامنے آئے جن میں سے 15 مہلک ثابت ہوئے۔ اس لئے بچے اپنی نظر کے سامنے رکھیں۔
آپ کسی بھی مسئلے کی صورت میں مرہم ڈآٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔