ہری مرچ ہو یا لال مرچ دونوں ہی اپنے اندر فوائد رکھتی ہیں۔ لیکن یہاں ہم بات یہ کر رہے ہیں کہ دونوں میں سے کونسی بہتر ہو سکتی ہے۔ ہری مرچ میں لال مرچ کی نسبت فوائد زیادہ ہیں۔ کوئی بھی کھانا ایسا نہیں ہے جس میں مرچ کا استعمال نہ کیا جائے۔
ہم میٹھے کھانوں کے علاوہ بہت سے کھانوں میں مرچ کا استعمال کرتے ہیں۔ انڈیا میں بھی کھانے کو تیکھا بنانے کے لئے مرچ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ کسی بھی چیز کی زیادتی آپ کے لئے نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ چاہے وہ مرچ ہو یا چینی دونوں کا ضرورت سےزیادہ استعمال آپ کو نقصان دے سکتا ہے۔
آپ زیادہ کونسی مرچ استعمال کرتے ہیں؟ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ کس مرچ کہ زیادہ فوائد ہیں تو یہ جاننے کے لئے یہ آرٹیکل لازمی پڑھئیں جو آپ کو آگاہ کرنے میں آپ کی مدد کرئے گا۔
ہری مرچ اور لال مرچ کے فوائد
لال مرچ اور ہری مرچ دونوں ہی پکوانوں میں استعمال کی جاتی ہیں۔ مرچیں نہ صرف ہمارے کھانوں کا ذائقہ بڑھاتی ہیں بلکہ ان میں معدنیات اور منرلز بھی موجود ہوتے ہیں۔ ہمارے گھروں میں دونوں قسم کی ہی مرچیں موجود ہوتی ہیں لیکن ہم یہاں بات کریں گے کہ کونسی مرچ صحت کے معاملے میں بہتر ہے۔
پکوانوں میں ڈالی جانے والی ہری مرچ سرخ مرچ کے مقابلے میں زیادہ صحت بخش اور مفید ہوتی ہے۔ اس میں سرخ مرچ کے مقابلے میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور ان میں صفر کیلوریز پائی جاتی ہیں۔ جس کی وجہ سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھی بھرپور ہوتی ہے۔
اینٹی اکسیڈنٹس کی وجہ سے ہم کسی بھی قسم کے انفیکشن سے محفوظ رہ سکتے ہیں اور ہمارا مدافعتی نظام بھی اچھا رہتا ہے۔ جب ہم زیادہ سرخ مرچ کا استعمال کرتے ہیں تو اس کی وجہ سے اندرونی سوزش ہو سکتی ہے اور اس کی وجہ سے السر ہونے کے امکانات بھی ہوتے ہیں۔
لال مرچ پاؤڈر کی شکل میں استعمال ہوتی ہے اور امکان ہوتا ہے کہ اس میں مصنوعی رنگ بھی شامل کیا ہو۔
ہری مرچ کے فوائد
ہم ہری مرچ سے کونسے فوائد حاصل کر سکتے ہیں وہ جانتے ہیں؛
ہاضمے میں مدد
معدے کے مسائل کی وجہ سے ہم اور بھی مسائل سے دوچار ہو سکتے ہیں۔ اس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔اگر آپ بھی کسی ایسے مسائل سے دوچار ہیں تو کوئی بھی گھریلو ٹوٹکے آزمانے کی بجائے آپ کسی اچھے معدے کےڈاکٹر سے ملیں اس سے پہلے کہ اور پچیدگی ہو۔
ہری مرچ میں غذائی ریشہ اچھی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ جو ہمارے ہاضمے کے مسائل کو حل کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔ یہ قبض کے مسائل کو حل کرنے میں ہماری مدد کرتی ہے اس کے علاوہ یہ آنتوں کی حرکت کو بہتر بناتی ہے۔
وزن میں کمی
بہت سے افراد ایسے ہونگے ہم میں جو وزن کو کم کرنے کے خواہش مند ہونگے اگر آپ بھی وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو ان غذاؤں کا استعمال کریں جن میں کیلوریز کی مقدار کم ہوتی ہے۔ ہری مرچ میں بھی کیلوریز نہیں ہوتی یہ میٹابولزم کو تیز کرنے اور کیلوریز کو جلانے میں ہماری مدد کرتی ہیں۔
اگر آپ وزن کم کرنے کے لئے ڈائیٹ پلان حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سایٹ سے ماہر غذائیت کی اپائنمنٹ لیں۔
جلد کے لئے
ہر کوئی خوبصورت اور دلکش جلد کا خواہش مند ہے آپ بھی ان میں سے ہوں گے۔ جلد کے لئے وٹامنز بہت ضروری ہیں اور ہری مرچیں وٹامن ای اور سی سے بھرپور ہوتی ہیں۔ جو صحت مند جلد کے لئے مفید اور صحت بخش ہیں۔
دل کی صحت
بہت سے افراد دل کی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں اور اس کی وجہ سے موت کے منہ میں بھی جاتے ہیں۔ ہمارے دل کی صحت کے لئے وٹامنز کا استعمال بہت ضروری ہے ۔ ہری مرچوں میں بیٹاکیروٹین موجود ہوتا ہے جو دل کی صحت اور آنکھوں کی صحت کے لئے بہترین ہے۔
اس کے علاوہ ہم قوت مدافعت کو بڑھانے کے لئے بھی اس کا استعمال کر سکتے ہیں۔
لال مرچ کے فوائد
ریسرچ سے ثابت ہوا ہے کہ لال مرچ میں بھی فوائد پائے جاتے ہیں۔ لال مرچ میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے جو صحت کے لئے مفید وٹامن ہے۔ یہ وٹامن ہمارے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔ جس کی وجہ سے ہمارا مدافعتی نظام بیماریوں سے لڑنے کے قابل ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ ان میں اینٹی آکسیڈنٹس بھی موجود ہوتے ہیں جو کسی بھی قسم کے انفیکشن سے محفوظ رکھتے ہیں۔ یہ خون کی شریانوں کی رکاوٹ کو دور کرنے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔ لال مرچ میں پوٹاشیم کی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے۔ جو بلڈ پریشر کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔
ہری مرچ بمقابلہ لال مرچ
بہت سے مطالعات نے دعوی کیا تھا ہری مرچیں لوگوں کے لئے صحت مند آپشن ہے۔ یہ مجموعی صحت کو برقرار رکھ کر ہمارے وزن میں کمی لاتے ہیں۔ ان میں کیلوریز کم اور پانی کی مقدار کم ہوتی ہے۔ اس وجہ سے یہ حیرت انگیز طور پر کام کرتی ہے۔