عادات انسان کی پہچان ہوتی ہیں۔انسان اپنی اچھی اور بری عادتوں کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔ہم نہیں جانتے ہماری بہت سی عادتیں ہمیں صحت مند بھی بنا سکتی ہیں اور یہ ہی عادات ہمیں بیماربھی کرسکتی ہیں۔صحت منداور تندرست رہنے کے لئے ہمیں ان عادات کا انتخاب کرنا چاہیے جو ہمیں فائدہ دیں۔
روزمرہ کی روٹین میں میں بہت سی ایسی عادات بھی ہیں جو ہمیں جلد بوڑھا کرسکتی ہیں،اگرآپ جوان رہنا چاہتے ہیں یا جاننا چاہتے ہیں کہ وہ کونسی عادات ہیں جو ہمیں بوڑھا کرتی ہیں تو یہ جاننے کے لئے یہ بلاگ لازمی پڑھئیں۔
Table of Content
عادات جو ہمیں بوڑھا بنائیں-
ہمیں جوان اور صحت مند رہنے کے لئے اچھی عادتوں کو اپنانا چاہیے ہم جانتے ہیں کہ وہ کونسی عادات ہیں جو ہمیں بیمار اور بوڑھا بنادیتی ہیں؛
سوڈا ڈرنکس-
ہمارے لئے سوڈا ڈرنکس کا استعمال خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔وہ لو گ جو میٹھے مشروبات کا زیادہ مقدار میں استعمال کرتے ہیں وہ اپنی صحت سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔یونیورسٹی آف کیلوفورنیا میں کی گئی ریسرچ کے مطابق وہ افراد جو زیادہ سوڈاڈرنکس جیسےمیٹھے مشروبات کا استعمال کرتے ہیں۔ان میں ٹیلومیرز کم ہوجاتے ہیں جو ڈی این اے کی معلومات رکھتے ہیں۔
اس کے علاوہ میٹھے مشروبات اور سوڈا ڈرنکس کا باقاعدہ استعمال آپ کو بہت سی بیماریوں میں بھی مبتلا کرسکتا ہے۔یہ ہمارے میٹابولزم کو متاثر کرتے ہیں اور وقت سے پہلے انسان کو بوڑھا کردیتے ہیں۔
کم نیند لینا-
اچھی صحت کے لیے اچھی اور بھرپور نیند لینا بہت ضروری ہے۔وہ خواتین کو کم سوتی ہیں ان کو بہت سے جلد کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس کے علاوہ جوان نظر آنے کے لئے 7 سے 8 گھنٹے کی نیند بہت ضروری ہے۔ہم جب بھرپور نیند نہیں لیتے تو دن بھیر اچھے طریقے سے کوئی بھی کام سرانجام نہیں دے پاتے۔
نیند کی کم مقدار لینا ہماری جلد کو جلد بوڑھا بنا سکتی ہے۔اس لئے جوان رہنے کے لئے نیند لازمی پوری کریں۔
تمباکونوشی-
یہ کوئی حیرت کی بات نہیں ہے کہ سگریٹ نوشی آپ کی صحت اور جلد کے لئے خطرناک ہے۔اس کے دھوئیں کی وجہ سے سانس لینے کی شریانیں تنگ ہوتی ہیں۔اس کے دھوئیں کے اندر بہت سے ٹاکسنز موجود ہوتے ہیں جو ہماری جلد کے لئے نقصان دہ ہیں۔ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئے ہے کہ جو لوگ پانچ سال تک تمباکونوشی کرتے ہیں ان کے ہونٹوں پر،منہ کے گرد اور آنکھوں کے نیچے جھریاں آنے کے زیادہ امکان ہوتے ہیں۔
سورج کی شعاعیں-
ہمارے لئے سورج کی الٹروائلٹ شعاعیں خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔یہ ہماری جلد کو ایسے نقصان سے دوچار کرتی ہے کہ وقت سے پہلے ہماری جلد بوڑھی نظر آنا شروع ہوجاتی ہے۔یہ روشنی ہماری جلد پر داغ دھبے بھی بنا سکتی ہے۔اس لئے اس کی روشنی میں زیادہ نہیں رہنا چاہیے۔تاکہ آپ جوان نظر آسکیں۔
تناؤ-
اگرآپ زیادہ سوچتے ہیں یا کوئی پریشانی لیتے ہیں توآپ وقت سے پہلے بوڑھے ہوسکتے ہیں۔کوئی بھی پریشانی یا تناؤ آپ کو ڈپریشن میں مبتلا کرسکتی ہے۔ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ڈپریشن ہمارے دماغ کے سکڑنے کی وجہ بن سکتا ہے۔ہمیں اپنی جسمانی صحت کی طرح ذہنی صحت کا بھی جائزہ لینا چاہیے اورڈاکٹر سے کنسلٹ کرنا چاہیے۔
لیپ ٹاپ پر کام-
آجکل زیادہ تر کام موبائل فونز اور ٹیکنالوجی پر ہوگئے ہیں۔جس وجہ سے ہم گھنٹوں اپنا وقت لیپ ٹاپ پر گزارتے ہیں۔جب ہم لیپ ٹاپ پر کام کرتے ہیں تو ریڑھ کی ہڈی پر دباؤ ڈالتے ہیں جس وجہ سے ہماری ریڑھ کی ہڈی کے جھکنے کے چانسز ہوتے ہیں۔اس کے عللاوہ ہم اپنی آنکھوں کی روشنی کو بھی نقصان دیتے ہیں۔
فاسٹ فوڈ کا استعمال-
کیا آپ جانتے ہیں کہ فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال آپ کو جلد بوڑھا کرسکتا ہے۔یہ ہماری مجموعی صحت کے لئے بہت نقصان دہ ہے۔فائبر اور وٹامنز سے بھرپور غذائیں ہماری صحت کو اچھا بناتی ہیں اور ہماری جلد کو چمک فراہم کرتی ہیں۔کیونکہ پھل اور سبزیاں آپ کو تناو سے بچاتی ہیں اور آپ کو جوان رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔
ورزش نہ کرنا-
ہمیں چست اور جوان رکھنے میں ورزش ہماری مدد کرتی ہے۔ہم اس کی مدد سے خود کو جوان رکھ سکتے ہیں۔ایک تحقیق کے مطابق ورزش نہ کرنا آپ کی عمر کو تیز کرسکتا ہے۔اس لیے ہفتے میں تین بار تو لازمی ورزش کرنی چاہیے۔ہمیں اپنی عادات میں اس کو بھی شامل کرنا چاہیے۔
زیادہ میک اپ-
ایک تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ جو لوگ زیادہ میک اپ کرتے ہیں ان کے جلد کے سوراخ بند ہوجاتے ہیں ۔اور ان کے چہرے سے قدرتی تیل ختم ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے وہ بوڑھا نظر آسکتے ہیں۔بہت سے کیمکلز آپ کی جلد کو خراب کرکے جھریوں کا باعث بن سکتی ہیں۔ایسی عادات جو ہمیں بوڑھا کردیں ان کو ترک کرنا چاہیے۔
جیسے میں پہلے بتایا کہ عادات ہی ہمیں صحت مند بناتی ہیں اور عادات ہی ہمیں بیمار بناتی ہیں۔اس لئے ہمیں چھ مہینے کے بعد ڈاکٹرز سے چیک اپ کروانا چاہیے تاکہ ہم صحت مند رہ سکیں۔ہم مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سے ڈاکٹر کی اپائینمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ اس نمبر پر 03111222398آن لائن کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔