Marham
    Facebook Twitter Instagram
    Marham
    • Doctors
      • Dermatologist
        • Dermatologists in Lahore
        • Dermatologists in Karachi
        • Dermatologists in Islamabad
        • Dermatologists in Pakistan
      • Gynecologist
        • Gynecologists in Lahore
        • Gynecologists in Karachi
        • Gynecologists in Islamabad
        • Gynecologists in Pakistan
      • Child Specialist
        • Child Specialists in Lahore
        • Child Specialists in Karachi
        • Child Specialists in Islamabad
        • Child Specialists in Pakistan
      • Gastroenterologist
        • Gastroenterologists in Lahore
        • Gastroenterologists in Karachi
        • Gastroenterologists in Islamabad
        • Gastroenterologists in Pakistan
      • Psychiatrist
        • Psychiatrist in Lahore
        • Psychiatrist in Karachi
        • Psychiatrist in Islamabad
        • Psychiatrist in Pakistan
      • Neurologist
        • Neurologist in Lahore
        • Neurologists in Karachi
        • Neurologist in Islamabad
        • Neurologist in Pakistan
      • General Physician
        • General Physician in Lahore
        • General Physician in Karachi
        • General Physician in Islamabad
        • General Physician in Pakistan
      • View All Specialities
      • Find doctor by disease
        • Coronavirus
        • Diabetes
        • High Blood Pressure
        • Typhoid Fever
        • View all doctors by disease
      • Find doctor by service
        • Open Heart Surgery
        • Braces
        • Hydrafacial
        • Vitro Retinl Surgery
        • Chemotherapy
        • View all doctors by service
      • Find doctor via city
        • Doctors in Lahore
        • Doctors in Karachi
        • Doctors in Islamabad
        • Doctors in Peshawar
        • Doctors in Quetta
        • Doctors in All Cities – Pakistan
      • Find Surgeon
        • Hernia
        • Endoscopy
        • Liver Transplant
        • Knee Replacement
        • Find best surgeons
      • Find special offers
        • Skin Whitening Treatment
        • Hair Removal Laser
        • View All Special Offers
    • Consult Online
      • All Online Doctors
      • Ask Doctor – Q/A Forum
      • Online Gynecologist
      • Online Urologist
      • Online Psychologist
      • Online Stomach Specialist
      • Online Psychiatrist
      • Online General Physician
      • Online Dermatologist
      • All Online Specialities
    • Hospitals
      • Hospitals in Lahore
        • Hameed Latif Hospital
        • Doctors Hospital
        • National Hospital
        • All Hospitals in Lahore
      • Hospitals in Karachi
        • Agha Khan Hospital
        • National Hospital
        • Medicare Hospital
        • All Hospitals in Karachi
      • Hospitals in Islamabad
      • Hospitals in Multan
      • Hospitals in Rawalpindi
      • Hospitals in Faisalabad
      • Hospitals in Gujranwala
      • Hospitals in Sargodha
      • Hospitals in Peshawar
      • Hospitals in Sialkot
      • Hospitals in Pakistan
    • Lab Tests
      • Chughtai Lab – 20% OFF
      • Dr. Essa’s Lab – up to 15%
      • Citilab – up to 15%
      • One Health Labs – up to 20%
      • CLINLAB – up to 20%
      • Labs in Lahore
      • Labs in Karachi
      • Labs in Islamabad
      • Labs in Pakistan
    • Order Medicines
    • Forum
    • Special Offers
    Marham
    Home»Healthy Lifestyle»بچوں اور بڑوں کی ہڈیوں کو مضبوط کرنے والی 8 غذائیں
    Healthy Lifestyle

    بچوں اور بڑوں کی ہڈیوں کو مضبوط کرنے والی 8 غذائیں

    Hareem UmairBy Hareem UmairNovember 23, 2021Updated:November 22, 20216 Mins Read
    مضبوط
    image credit every mum
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    Table of Content

    • عمر بڑھنے کے ساتھ ہڈیوں میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں ؟
    • صحت مند اور مضبوط ہڈیوں کے لیے ضروری غذائی اجزاء
    • مضبوط ہڈیوں کے لیے کھانے کی فہرست
    • دہی
    • کتنا کھانا چاہئے ؟
    •  دودھ
    • کتنا پینا چاہئے؟
    •  گہرے سبز پتوں والی سبزیاں
    • کتنا کھانا ہے؟
    •  پنیر
    • مچھلی
    • کتنا استعمال کرنا ہے۔
    •  سیریلز اور جوس
    • کتنا استعمال کرنا چاہیۓ
    • انڈے
    • کتنا کھانا ہے؟
    •  گری دار میوے
    • کتنا کھانا ہے؟

    اپنی ہڈیوں  کی صحت اور ان کو مضبوط کرنے کے بارے میں سوچنے میں کبھی دیر نہیں کرنی چاہئے ّآپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ آپ کی عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ آپ کی ہڈیوں میں کیا کیا تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں اور انہیں کیسے مضبوط رکھا جاسکتاہے

    مضبوط
    image credit health

    عمر بڑھنے کے ساتھ ہڈیوں میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں ؟

    بچپن اور جوانی میں، ہماری ہڈیوں کی زیادہ تر نشوونما اور ہڈیوں کی کثافت ہوجاتی ہے۔ لڑکیاں 18 سال کی عمر تک اپنی ہڈیوں کی زیادہ سے زیادہ کثافت  تک پہنچ جاتی ہیں۔ لڑکوں میں ، یہ نشوونما 20 سال کی عمر تک جاری رہتی ہے۔اس لئے بچپن سے جوانی تکر، ہڈیوں کی کثافت کو برقرار رکھنا اور ہڈیوں کو مضبوط کرکے کے گرنے کی شرح کو کم کرنے کی کوشش کرنا بہت ضروری ہوتا ہے۔

    جیسے جیسے ہم بڑے ہوتے جاتے ہیں، ہمارے جسم ہڈیوں کی مضبوط نشونما کھو دیتے ہیں۔ اور خاص طور پر رجونورتی یا مینوپاز کے بعد، خواتین کو پر آسٹیوپوروسس یعنی ہڈیوں کی کمزوری کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔اس لئے بچپن ہی سے اپنے بچوں کی ہڈیوں کا خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے

    مضبوط
    image credit god samaritons hospital

    اپنے اور اپنے بچوں کے  ڈائٹ چارٹ پر ایک  نظر ڈالیں اور اسے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ تبدیل کریں یہ آپ کی اور آپ کے بڑھتے بچے کی ہڈیوں کی صحت کے لیے اچھا ثابت ہوّ سکتا ہے۔ آپ کے کھانے کے منصوبوں میں تھوڑی سی تبدیلی ہو سکتی ہے لیکن یہ تبدیلی ہڈیوں کو کمزور ہونے سے بھی بروقت روک سکتی ہے۔

    صحت مند اور مضبوط ہڈیوں کے لیے ضروری غذائی اجزاء

    بہترین اور مضبوط ہڈیوں کے لئے بہت سارے غذائی اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن ان اجزاء میں یہ زیادہ تر کیلشیم اور وٹامن ڈی ضروری ہوتے ہیں  ۔ کیلشیم ایک معدنیات ہوتی ہے جو آپ کی ہڈیوں میں قدرتی طور پر ہڈیوں کو بنانے والے ایک اہم جزو کے طور پر پہلے سے موجود ہوتی ہے۔

    مضبوط
    image credit the great courses daily

    لیکن اگر اس کی سطح نیچے جاتی ہے تو، ہڈیوں کے کمزور ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ کیلشیم، خودبخود ، جسم میں جذب نہیں ہو سکتا۔ وٹامن ڈی وہ کیریئر ہوتا ہے جو کیلشیم کو جذب کرتا ہے اور اسے جسم تک پہنچاتا ہے۔لیکن ایسا بھی نہیں ہے کہ ہڈیوں کے لئے صرف یہ دونوں ہی اہم ہوتے ہیں۔ دیگر اجزاء جیسے وٹامن-کے ، وٹامن-سی ، میگنیشیم، اور فاسفورس بھی بہت اہم ہوتے ہیں۔ اور یہ ذمہ داری آپ پر ہوتی ہے کہ آپ اپنے بچوں کی ہڈیوں کو ہر چیز فراہم کریں۔

    مضبوط ہڈیوں کے لیے کھانے کی فہرست

    اگر آپ صحت مند ہڈیوں کے لیے اپنی روزمرہ کی خوراک کے معمولات میں چند غذائیں شامل کرتے ہیں تو آپ کو ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے سپلیمنٹس یا ادویات لینے کی ضرورت نہیں پڑتی ہے ۔ یہ غذائیں آپ کے جسم کو کیلشیم، وٹامن ڈی اور دیگر غذائی اجزاء کی بھرپور فراہمی کر سکتی ہیں اور آپ کو صحت مند زندگی گزارنے میں مدد فراہم کر سکتی ہیں۔

    دہی

    کیلشیم، پروبائیوٹکس، وٹامن ڈی اور اے، فولیٹس اور پوٹاشیم سے بھرپور، دہی آپ کی ہڈیوں کو تقریباً ہر چیز کی صحیح مقدار فراہم کر سکتا ہے۔

    مضبوط
    image credit iamadictedtocooking

    کتنا کھانا چاہئے ؟

    روزانہ تقریباً تین سرونگز صحت کے لیے اچھی سمجھی جا سکتی ہے۔ آپ اسے ناشتے کے دوران کھا سکتے ہیں، یا بہتر ذائقہ کے لیے اسے اسموتھیز میں بھی شامل کر سکتے ہیں۔

     دودھ

    آپ نے اب تک یہ کافی بار ڈاکٹروں اور بزرگوں سے سنا ہوگا کہ دودھ ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔ ڈاکٹروں اور بزرگوں دونوں آپ کو خیر کا مشورہ دیتے ہیں ۔ ایک گلاس گائے کے دودھ میں کیلشیم، پوٹاشیم، وٹامن ڈی اور اے ہوتا ہے، جو آپ کی ہڈیوں کو مضبوط بنا سکتا ہے۔ اگر آپ کو کسی قسم کی دودھ کی الرجی ہے تو ڈاکٹر سے مشورہ کرکے استعمال کریں مشورے کے لئے مرہم کی سائٹ وزٹ کریں یا 03111222398 پر رابطہ کریں

    مضبوط
    image credit scientific american

    کتنا پینا چاہئے؟

    گائے کا دودھ بڑوں اور بچوں کے لئے ایک دن میں تقریباً دو گلاس کافی ہوتا ہے۔

     گہرے سبز پتوں والی سبزیاں

    پالک،دوسرے ساگ، ، سلاد کے پتّے،گوبھی مضبوط ہڈیوں کے لیے بہترین غذا سمجھے جا سکتے ہیں۔ یہ کیلشیم، اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن سی اور وٹامن کے سے بھرپور ہوتے ہیں، جو آپ کی ہڈیوں کو ضروری نشوونما دے سکتے ہیں۔

    مضبوط
    image credit styles at lyf

    کتنا کھانا ہے؟

    روزانہ 3 مختلف اقسام کے 3 کپ آپ کی ہڈیوں کو دوبارہ زندہ کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

     پنیر

    دودھ سے پروسیس شدہ پنیر وٹامن اے، وٹامن بی 12، زنک اور فاسفورس کا صحت مند ذریعہ ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ پنیر ہر کھانے کے ذائقہ میں اضافہ کر سکتا ہے ، لیکن اس کے ساتھ یہ آپ کی ہڈیوں کی حفاظت بھی کر سکتا ہے۔ کتنا کھانا ہے؟ 1/2 سے 1 اونس فی دن کافی ہوتا ہے۔

    مضبوط
    image credit istock

    مچھلی

    مچھلی وٹامن ڈی سے بھرپور ہوتی ہیں جو کیلشیم کو جذب کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ ہڈیوں کی معدنیات یعنی کیلشیم کو بھی بڑھاتا ہے۔

    مضبوط
    image credit pure wow

    کتنا استعمال کرنا ہے۔

    روزانہ 3 اونس مچھلی  کا استعمال ضرورکریں اور اپنے بچوں کی ڈائٹ چارٹ میں مچھلی لازماشامل کریں ، اور ایک مزیدار کھانے کا مینیو ترتیب دے کر بچوں کی ہڈیوں کی نشوونما کو بہتر بنائیں 

     سیریلز اور جوس

    سیریلز اور جوس کیلشیم سے بھرپور ہوتے ہیں، یہ کیلشیم کی سطح کو بڑھانے والی بہترین اشیاء ثابت ہو سکتی ہیں۔ آپ اور آپ کے بچے اپنے ناشتے کے ساتھ ہمیشہ تازہ جوس کا ایک گلاس پی سکتے ہیں۔ اسی طرح، آپ بچوں کی جیب میں کیلشیم سے بھرے اناج کی بارز رکھ سکتے ہیں –وہ انہیں چلتے پھرتے یا کسی بھی وقت کھاسکتے ہیں

    مضبوط
    image credit good to know

    کتنا استعمال کرنا چاہیۓ

    اس طرح کے جوس اور اناج کی روزانہ 1-2 سرونگ کافی ہوتی ہیں ۔

    انڈے

    انڈے کی زردی میں حل پذیر وٹامن ڈی، کے، اے اور ای ہوتا ہے۔ یہ آپ کی ہڈیوں کو صحت مند بنانے کے لیے بہترین غذا ہے۔ ۔

    مضبوط
    image credit times food

    کتنا کھانا ہے؟

    فی دن دو زردیاں کافی ہوتی ہیں. خواہ وہ پکے ہوے انڈا میں استعمال ہوں، آملیٹ کی شکل میں ہو، یا صرف ابلے ہوے انڈے کی ہو – انہیں اپنی غذا میں شامل کریں

     گری دار میوے

    صحت مند چکنائی، اومیگا 3 فیٹی ایسڈز اور پروٹین، اتنا سب کچھ صرف مٹھی بھر گری دار میوے میں موجود ہوتا ہے۔ اگر آپ اپنی ہڈیوں کی مجموعی صحت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو اسے ضرور اپنی غذا میں شامل کریں۔

    مضبوط
    image credit ofi

    کتنا کھانا ہے؟

    روزانہ صرف مٹھی بھر مختلف گری دار میوے آپ کی ہڈیوں کو مضبوط کرسکتے ہیں۔

    Related

    foods for bone health.urdu
    Hareem Umair

      I am a writer who writes research-based medical content and a firm believer in the miracles of nature.

      Related Posts

      What Foods Neutralize Stomach Acid? 5 Simple Options

      June 29, 2022

      بواسیر کیا ہے؟اسکی علامات وجوہات اور علاج

      June 29, 2022

      ادرک کا قہوہ کے صحت کے 6 بہت اہم فوائد کیا ہیں؟

      June 29, 2022

      Comments are closed.

      View Posts by Categories
      • Brain Issues
      • Cancer Causes and Prevention
      • Childrens Health
      • Chronic Conditions
      • COVID19
      • Dental Health
      • Diet & Nutrition
      • Eyesight Issues
      • Fitness & Exercise
      • Hair Care
      • Health News
      • Healthy Lifestyle
      • Heart Health
      • MARHAM Features
      • Men’s Health
      • Mental Well-Being
      • Nail Care
      • News
      • Pain Management
      • Pakistan Healthcare System
      • Skin Care
      • Sonology
      • Stomach Issues
      • Telemedicine
      • Urdu
      • Video Channel
      • Weight Loss & Obesity
      • Women's Health
      Read More
      • What is Cardiology in Pakistan
      • What is Dentistry in Pakistan
      • What is Dermatology & Cosmetology in Pakistan
      • What is Diet & Nutrition in Pakistan
      • What is Endourology in Pakistan
      • What is ENT: Everything You Need to Know
      • What is Gastroenterology: Everything You Need to Know
      • What is Gynaecology and Obstetrics
      • What is Hepatology: Everything You Need to Know
      • What is Homeopathy in Pakistan
      • What is Internal Medicine in Pakistan
      • What is Laparoscopic & Bariatric Surgery
      • What is Maternal Fetal Medicine: Everything You Need to Know
      • What is Nephrology
      • What is Oncology in Pakistan
      • What is Ophthalmology: Everything You Need to Know in 2021
      • What is Orthopedic: Everything You Need to Know in 2021
      • What is Pathology in Pakistan
      • What is Pediatrics in Pakistan
      • What is Physiotherapy in Pakistan
      • What is Psychiatry & Psychology in Pakistan
      • What is Pulmonology in Pakistan
      • What is Radiology in Pakistan
      • What is Rheumatology in Pakistan
      • What is Urology in Pakistan
      • What is Vascular Surgery in Pakistan
      Facebook Twitter Instagram Pinterest
      © Copyright @ 2015-2022 Marham Medicare Pvt. Ltd. - All Rights Reserved

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.

       

      Loading Comments...
       

      You must be logged in to post a comment.